Warda Nursery

Warda Nursery digital

29/06/2026
29/06/2026
کوئی بتاسکتا ہے کہ ان بچیوں کا قصور کیا ہے اور ان سے ان کا باپ کیوں چھین لیا گیا ہے اور کیوں آج ان کی ماں موت و حیات کی ...
29/06/2026

کوئی بتاسکتا ہے کہ ان بچیوں کا قصور کیا ہے اور ان سے ان کا باپ کیوں چھین لیا گیا ہے اور کیوں آج ان کی ماں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے یہ کون سے خونریز درندے ہیں کہ جن کی پیاس معصوم انسانوں کے خون سے بجھتی ہے اس فیملی کا قصور صرف یہ ہی تھا نہ کہ یہ سیرو تفریح کیلئے کوئٹہ چلی گئی تھا جہاں راستہ بھٹکنے کی وجہ سے یہ ایسے جگہ جاپہنچے جہاں انسانوں کے خون پیاسے خون آشام درندے موجود تھے جنہیں کچھ لوگ ناراض بلوچوں کانام دیتے ہیں اس فیملی کی گاڑی پر فائرنگ ہوتی ہے باپ متعدد گولیاں لگنے کے سبب موقع پر دم توڑ دیتا ہے جب کہ ماں گولیوں سے چھلنی ہوکر ہسپتال میں موت سے جنگ لڑ رہی ہے اور یہ دو معصوم شہزادیاں جن کا سب کچھ بلوچستان کے علاقے دشت میں چھن گیا کسی دشت میں کسی بیابان میں تنہا کھڑی ہیں بلوچستان میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے حامی بتائیں کہ یہ اپنا باپ کہاں تلاش کریں اور اپنی ماں کو تندرستی کے عالم میں دوبارہ ہنستا کھیلتا کیسے دیکھیں ۔۔۔۔
وقت آگیا ہے کہ ریاست فیصلہ کرے کہ معصوم پاکستانیوں کے قتل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا پاکستانیوں کے قتل پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے دہشتگردی کا ناسور زہریلے سانپ کی صورت کسی بل میں چھپا ہوگا اسے اس کے ہینڈلر سمیت بےرحمی سے کچل دیا جائے گا جی ہاں یہ ضروری ہے بہت ضروری اگر یہ ضروری کام نہ کیا گیا تو اس طرح کی ننھی شہزادیوں سے ان کے باپ بھی مسلسل چھینے جائیں گے اور ان کی مائیں بھی اس طرح گولیوں سے چھلنی ہوکر کسی ہسپتال کے بیڈ پر موت کے فرشتے کی راہ تک رہی ہوگی

فیصل ندیم

Address

College Road Pattoki
Pattoki
55300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Warda Nursery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share