17/04/2026
آصف سردار خان، صدر پی ایس ایف ڈگری کالج ایک متحرک اور بااعتماد رہنما ہیں جنہوں نے طلبہ کے حقوق اور عوامی نیشنل پارٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ صاف گو اور اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے رہنے والے نوجوان ہیں، اسی لیے طلبہ میں ان کی مضبوط پہچان ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی ہر مشکل وقت میں آصف سردار خان کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی، وہ اکیلے نہیں ہیں۔ اگر ان کے تعلیمی کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کیساتھ ذاتی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔
ساتھ ہی یہ بات بھی واضح ہے کہ اگر پرنسپل سوشل میڈیا پر تنقید برداشت نہیں کر سکتا تو اسے اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ سوشل میڈیا پر رہنے کے لیے برداشت اور وسیع حوصلہ ضروری ہوتا ہے۔