Artist Action Foundation

Artist Action Foundation Art & Culture is Power, Lets Empower

07/06/2025
پہلے کی طرح آج بمورخہ 21 مئی 2025 کو ایک بار پھر آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی کابینہ اور ڈی جی کلچر اینڈ ٹوراز...
21/05/2025

پہلے کی طرح آج بمورخہ 21 مئی 2025 کو ایک بار پھر آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی کابینہ اور ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخواہ حبیب ﷲ عارف کے درمیان ایک میٹینگ منعقد کی گئی۔ میٹینگ میں آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے معاملے پر زور دیا گیا۔ ڈی جی کلچر حبیب ﷲ عارف نے مسئلے کو سنتے ہوئے فوراً احکامات جاری کئے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عنقریب کچھ دنوں میں منتخب شدہ فنکاروں کو چیک جاری کر دیئے جائینگے۔

نیز میٹینگ میں ڈی جی کلچر کے ساتھ دیگر منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور عنقریب فاؤنڈیشن کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مختلف پراجکٹس پر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن ہمیشہ سے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے میں رہا ہے اور مستقبل میں اپنے ممبران کیلئے مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

رپورٹ: امجد خان یوسفزئی جنرل سیکریٹری بیرونی امور/فوکل پرسن سوات ھنری کاروان / آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن مالاکنڈ ڈویژن۔ آج بم...
11/05/2025

رپورٹ: امجد خان یوسفزئی جنرل سیکریٹری بیرونی امور/فوکل پرسن سوات ھنری کاروان / آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن مالاکنڈ ڈویژن۔

آج بمورخہ 11.05.2025 کو جناب مراد خان وائس چیئرمین آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن مالاکنڈ ڈویژن اور جناب امجدخان یوسفزئی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے فنکاروں اور ھنرمندوں کے مسائل کو ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے رکھا۔ ڈی سی سوات نے کابینہ سوات کے عہدہ داران کو یقین دلایا کہ جتنے آرٹسٹ، فنکار اور ھنرمند ہیں ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن سوات، مراد خان اور دیگر کابینہ کی نگرانی میں سوات کے فنکاروں کو آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پ...
13/04/2025

چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن سوات، مراد خان اور دیگر کابینہ کی نگرانی میں سوات کے فنکاروں کو آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے فاؤنڈیشن میں انکے رجسٹریشن کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔

تمام امت مسلمہ کو آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے عیدالفطر مبارک ہو۔ ❤
31/03/2025

تمام امت مسلمہ کو آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے عیدالفطر مبارک ہو۔ ❤

پشاورمورخہ: 8 مارچ 2025رپورٹ: انس خانایس ایس پی آپریشنز پولیس ڈیپارٹمنٹ پشاور، مسعود احمد بنگش کی طرف سے فراہم کردہ رمضا...
08/03/2025

پشاور
مورخہ: 8 مارچ 2025
رپورٹ: انس خان

ایس ایس پی آپریشنز پولیس ڈیپارٹمنٹ پشاور، مسعود احمد بنگش کی طرف سے فراہم کردہ رمضان پیکج آج آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے دس مستحق فنکاروں میں فاؤنڈیشن کے کابینہ چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان، سینئر وائس چیئرمین طارق جمال، سرپرست اعلیٰ عبدالقیوم ہوتی، فنانس سیکٹری حمید ﷲ خان، جنرل سیکٹری شازمہ حلیم، جوائنٹ سیکٹری فوزیہ گلالئی، پی آر او محمد الیاس، ڈپٹی اسپیکر محمد شاہد اور ڈاریکٹر آئی ٹی انس خان کی نگرانی میں تقسیم کیا گیا۔

فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان اور دیگر کابینہ بشمول تمام ممبران فاؤنڈیشن کے ساتھ اس تعاون پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

اس سے قبل بھی فاؤنڈیشن سو مستحق فنکاروں میں رمضان پیکج تقسیم کر چکا ہے، جس کے کیلئے فاؤنڈیشن اس کے فراہم کنندہ براق بلڈرز کے سی ای او علی حیدر باباخیل اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا شکرگزار ہے۔

پشاور5 مارچ 2025رپورٹ - انس خان:براق بلڈرز کی طرف سے فراہم کردہ رمضان پیکج آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے پچاس مستحق ممبران میں...
05/03/2025

پشاور
5 مارچ 2025
رپورٹ - انس خان:

براق بلڈرز کی طرف سے فراہم کردہ رمضان پیکج آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے پچاس مستحق ممبران میں کامیابی سے تقسیم کے بعد فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان اور دیگر مرکزی کابینہ کی بھاگ دوڑ کے بعد آج گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی طرف سے پچاس مزید مستحق ممبران کیلئے فاؤنڈیشن کو رمضان پیکج موصول ہوا۔

رمضان پیکج فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان، مرکزی وائس چیئرمین طارق جمال، پی آر او محمد الیاس، جنرل سیکٹری شازمہ حلیم، ڈاریکٹر آئی ٹی انس خان، سرپرست اعلیٰ عبدالقیوم ہوتی، ڈپٹی اسپیکر محمد شاہد اور جوائنٹ سیکٹری فوزیہ گلالئی کے سربراہی میں آج بیشتر قابل رسائی ممبران میں تقسیم کیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں پیکج کل تقسیم کیا جائیگا۔

فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین، مرکزی کابینہ اور فاؤنڈیشن کے تمام ممبران گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا فاؤنڈیشن کے ساتھ اس تعاون پر شکر گزار ہیں۔

فاؤنڈیش دیگر ممبران کیلئے بھی رمضان پیکج کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

رمضان مبارک 🌹🌹
01/03/2025

رمضان مبارک 🌹🌹

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Artist Action Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share