12/10/2025
آئی ایس پی آر
پاکستانی افواج نے 11/12 اکتوبر 2025 کی رات افغان طالبان اور بھارت نواز فتنہ الخوارج (FAK) کی جانب سے سرحدی حملے کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کے 23 شہید، 29 زخمی جب کہ 200+ افغان طالبان اور دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ 21 طالبان ٹھکانوں پر عارضی قبضہ کر کے دہشتگرد کیمپوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کیا۔ پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کر رہا ہے اور دہشتگردی کی جڑ کو افغانستان سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔ افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ FAK، FAH اور ISKP جیسے گروہ کے خلاف فوری اقدامات کرے۔