21/09/2026
پشاور کے شیخان میں قبرستان سے بچی کی لاش نکالنے کی کوشش، شخص گرفتار
پشاور کے علاقے شیخان میں مقامی شہریوں نے مبینہ طور پر قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
مقامی افراد کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے قبرستان میں قبروں کی مبینہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری تھا۔ آج صبح ایک شخص کو مبینہ طور پر قبر کھود کر ایک بچی کی لاش نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔
شہریوں نے شخص کو شیخان چوکی پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں سے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ بڈھ بیر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی مکمل وجوہات اور دیگر تفصیلات پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
سورس: سوشل میڈیا