29/07/2026
🚨 فوری توجہ درکار 🚨
لوئر دیر کے علاقے میدان، نمازکوٹ کے رہائشی نوجوان اکرام اللہ کو مبینہ طور پر یورپ بھیجنے کے بہانے دھوکہ دے کر اغوا کر لیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کو تین ماہ گزر چکے ہیں، جبکہ اب اس کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اکرام اللہ کے والدین انتہائی غریب ہیں اور اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اہلِ خانہ شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کے منتظر ہیں۔
حکومتِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، متعلقہ حکام، منتخب عوامی نمائندوں اور تمام بااثر سماجی شخصیات سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، اکرام اللہ کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
اللہ تعالیٰ اکرام اللہ کو جلد از جلد بحفاظت اپنے اہلِ خانہ سے ملائے۔ آمین۔