
25/09/2025
جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ونگ کمانڈر کی قیادت میں مقامی عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع فوری طور پر حکام تک پہنچائیں۔
عمائدین نے اس موقع پر علاقے کی ترقیاتی ضروریات بھی اجاگر کیں اور مطالبہ کیا کہ بروند چیک پوسٹ کے قریب واقع پارک کے ساتھ ایک مارکیٹ تعمیر کی جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔