Kurram news updates

Kurram news updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kurram news updates, Media/News Company, Peshawar.

🗞️ نیوز اینڈ اپداٹس🗞️ ضلع كُرّم کے تازہ ،حالات اہم واقعات، عوامی مسائل اور قدرت کے حسین مناظر کی ،مستند بروقت اور ذمہ دار کوریج کے لیے ہمارا آفیشل فیس بک پیج فالو کریں۔

سچ جاننے، باخبر رہنے اور لویر كُرّم, سینٹرل & اپر کرّم📍
Follow For Daily Updates

07/09/2026

سنٹرل کرم تیندو (آڈو) میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو افراد جاں بحق
ضلع کرم کے علاقے تیندو (آڈو) میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت لال ضمیر اور حاجی جمعہ دار کے نام سے ہوئی ہے، دونوں عام شہری بتائے جاتے ہیں۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے لاشیں صدہ امیر چوک میں رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

قوم پاڑاچمکنی کا گرینڈ جرگہ 6 ستمبر میں ہوگا
05/09/2026

قوم پاڑاچمکنی کا گرینڈ جرگہ 6 ستمبر میں ہوگا

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی خواتین بینیفشریز کے لیے مفت بینظیر سم کے...
05/09/2026

سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی خواتین بینیفشریز کے لیے مفت بینظیر سم کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں 30 ستمبر 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بینظیر سم کے اجرا کا عمل تقریباً چھ ماہ تک جاری رہے گا تاکہ تمام مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے اور کوئی بھی اہل بینیفشری اس اہم سہولت سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے خصوصی طور پر ضلع کرم اور چنار کی خواتین بینیفشریز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریباً 27 ہزار بینیفشریز ہیں اور ان شاء اللہ تمام 27 ہزار مستحق خواتین کو بینظیر سم فراہم کی جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بینظیر سم کا اجرا خواتین کو مالی معاونت کی رقم محفوظ، شفاف اور براہِ راست ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی باری آنے پر متعلقہ بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ مرکز سے سم ضرور حاصل کریں اور کسی غیر متعلقہ شخص یا ایجنٹ کو اپنی ذاتی معلومات یا رقم فراہم نہ کریں۔

سم نکلوائیں، ڈیجیٹل والٹ فعال بنائیں، امدادی رقم محفوظ طریقے سے حاصل کریں۔

ہونڈا نے 2027 ماڈل لانچ کر دیا ہے. دو لاکھ پینتیس ہزار روپے لینے کے بعد بھی موٹرسائیکل میں الائے رم نہیں ہیں، ڈسک بریک ن...
05/09/2026

ہونڈا نے 2027 ماڈل لانچ کر دیا ہے. دو لاکھ پینتیس ہزار روپے لینے کے بعد بھی موٹرسائیکل میں الائے رم نہیں ہیں، ڈسک بریک نہیں ہے، فیول گیج نہیں ہے، گئیر انڈیکیٹر نہیں ہے، ڈپر اور ہیزرڈ نہیں ہے. سیٹ نہایت ہی بےکار ہے آدھا گھنٹہ سفر کریں اور تھک جائیں، اگلے. پچھلے شاک نہایت غیر آرام دہ. سائلنسر کا شور بہت زیادہ ہے جس پر اٹھارہ سال کے لڑکے ہی خوش ہو سکتے ہیں کوئی سیریس آدمی یہ موٹرسائیکل نہیں چلا سکتا.

پچھلے پچاس سال سے ہونڈا 125 ایک ہی ڈیزائن اور ایک ہی انجن بنا رہی ہے جس کی کوالٹی دن بدن گرتی جاتی ہے اور قیمت ہر سال بڑھتی جاتی ہے..
ہر سال ٹینکی ٹاپے پر سٹیکر کا ڈیزائن تبدیل کر کے دس ہزار روپے بڑھا دئیے جاتے ہیں اور اسے نیا ماڈل قرار دے دیا جاتا ہے یوں پچاس سال میں دو لاکھ روپے بڑھ چکے ہیں. وہی موٹرسائیکل جو چالیس ہزار روپے میں ملتی تھی آج دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کی ہو چکی ہے جبکہ کوالٹی نہایت خراب ہے. بہت ہی ہلکا میٹیریل استعمال کیا جاتا ہے. موٹرسائیکل کا جسم تو وہی رہتا لیکن وزن گھٹتا جاتا ہے. پوائنٹ گاڑی کا وزن، سی ڈی آئی گاڑی کا وزن اور 2027 ماڈل کے وزن میں ٹھیک ٹھاک فرق ہے.

وزن گھٹتا ہے تو سپیڈ بھی بڑھ جاتی لیکن روڈ گرپ ختم ہو جاتی ہے، موٹرسائیکل ستر اسی کی رفتار پر جا کر وائیبریٹ کرنے لگتی ہے اور بندہ ہوا میں اڑتا ہے. پاکستان میں بڑی کمپنیوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، سٹینڈرڈ اور کوالٹی پیسے دے کر پاس کروا لی جاتی ہے سب کو اس اجارہ داری کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے.
یہ تحریر 2020 میں لکھی تو موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ پینتیس ہزار تھی، چھے سال میں ایک لاکھ روپے بڑھ چکے ہیں اور کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی.

لوئر کرم کے BISP دفتر میں مفت فراہم کی جانے والی موبائل سم کے حصول کے حوالے سے غریب اور مستحق افراد کی جانب سے مسلسل شکا...
05/09/2026

لوئر کرم کے BISP دفتر میں مفت فراہم کی جانے والی موبائل سم کے حصول کے حوالے سے غریب اور مستحق افراد کی جانب سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں کے مطابق، ایک سم حاصل کرنے کے لیے اگر 2 ہزار روپے مبینہ طور پر ادا نہ کیے جائیں تو انہیں گھنٹوں انتظار کے باوجود سم نہ ملنے کا خدشہ رہتا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ رقم ادا کرنے کے باوجود بھی انہیں بعد کی تاریخ دی جاتی ہے۔

ایک شہری کے مطابق، اس کی اہلیہ کے انگوٹھے/بائیومیٹرک کے عمل میں مسئلہ پیش آیا، تاہم اس سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے پیشگی وصول کیے گئے اور اسے ماہ کے آخر میں دوبارہ آنے کا کہا گیا۔

دوسری جانب، دفتر سے یہ مؤقف سامنے آ رہا ہے کہ سم کے لیے کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی اور سم مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض افراد کو مفت سم فراہم کیے جانے کی مثالیں بھی موجود ہیں، جس سے یہی تاثر ملتا ہے کہ سم واقعی مفت ہے۔

تاہم متعدد شہریوں کا دعویٰ ہے کہ عملی طور پر بغیر رقم دیے سم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔

سنٹرل کرم سے لوئر کرم دفتر تک آنے والے غریب افراد کے لیے پہلے ہی سفری اخراجات ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ ایک مستحق شخص کے ساتھ آنے والے فرد، آمدورفت، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کو ملا کر ایک سم کے حصول کے لیے مجموعی خرچ تقریباً 8 سے 10 ہزار روپے تک پہنچنے جا رہا ہے۔

ایسے حالات میں اگر مفت فراہم کی جانے والی سم کے نام پر بھی مبینہ طور پر رقم وصول کی جائے تو یہ غریب عوام کے ساتھ انتہائی افسوسناک صورتحال ہوگی۔

متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ لوئر کرم BISP دفتر میں سموں کی تقسیم کے عمل کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں، شہریوں کی شکایات سنیں اور واضح کریں کہ سم کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی رقم لینا قانونی یا مجاز ہے یا نہیں۔

نوٹ: مذکورہ باتیں شہریوں کی شکایات اور دعووں پر مبنی ہیں۔

آپ بھی بتائیں: کیا آپ سے بھی BISP دفتر میں مفت سم کے عوض 2 ہزار روپے لیے گئے ہیں؟ اگر لیے گئے ہیں تو کمنٹ میں اپنا تجربہ ضرور شیئر کریں، تاکہ اصل صورتحال عوام کے سامنے آ سکے۔


*خبرِ غم* *اناللہ وانا الیہ راجعون* ہم سب یتیم ہوگئےاستاد محترم حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ رحمۃواسعۃ کا ...
02/09/2026

*خبرِ غم*
*اناللہ وانا الیہ راجعون*

ہم سب یتیم ہوگئے

استاد محترم حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ رحمۃواسعۃ کا ابھی تھوڑی دیر پہلے انتقال ہوگیا۔

اللہ تعالیٰ استاد محترم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے
اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ہم سب پسماندہ گان کو صبر جمیل واجر عظیم عطاء فرمائے

اللھم لاتحرمنا اجرہ ولا تفتنابعدہ
آمین ثم آمین یا رب العالمین

چارسدہ: *زیادہ بل کی شکایت پر پیسکو دفتر میں دلبرداشتہ معمر ریٹائرڈ ملازم بل ہاتھ میں تھامے چل بسا۔۔۔سیاسی عہدادارو کا م...
02/09/2026

چارسدہ: *زیادہ بل کی شکایت پر پیسکو دفتر میں دلبرداشتہ معمر ریٹائرڈ ملازم بل ہاتھ میں تھامے چل بسا۔۔۔سیاسی عہدادارو کا مثاثرہ خاندان کیساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کی یقین دھانی۔

چارسدہ: پیسکو اربن سب ڈویژن میں بجلی کے زیادہ بل کی شکایت کے لیے آنے والے تقریباً 80 سالہ شہری نور حسن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ورثاء کے مطابق نور حسن سکنہ اسٹیشن کورونہ چارسدہ سٹی، جو محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم تھے، اپنے میٹر کے زیادہ بل کے حوالے سے شکایت کرنے پیسکو اربن سب ڈویژن چارسدہ آئے تھے، جہاں مبینہ طور پر متعلقہ میٹر ریڈر سے ان کی تکرار ہوئی، جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

متوفی کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئی، جبکہ ورثاء نے متعلقہ میٹر ریڈر، جس کا نام فیاض بتایا جاتا ہے، کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

30/08/2026

سنٹرل کرم، پاڑہ چمکنی: تنورک گاؤں کے اوپر واقع ارغنجا میلہ کے علاقے میں ایمان گل ولد میر شاہ گل کے گھر کو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شک کی بنیاد پر آگ لگائی گئی، جس کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگی آگ بجھانے اور مزید نقصان سے بچانے کی کوشش کی۔
واقعے سے متعلق متعلقہ حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

عزم و ہمت کی ایک لازوال داستان فخر نوجوانان پاراچنار فرحان علی خان کا شاندار سفر۔​زندگی آزمائشوں اور چیلنجز سے بھری ہوئی...
28/08/2026

عزم و ہمت کی ایک لازوال داستان فخر نوجوانان پاراچنار فرحان علی خان کا شاندار سفر۔

​زندگی آزمائشوں اور چیلنجز سے بھری ہوئی ہے، لیکن کامیابی صرف انہی کا مقدر بنتی ہے جو ہار ماننے کے بجائے دوبارہ کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ فرحان حیدر انہی بے مثال جذبوں، عزم اور ہمت کی ایک زندہ مثال ہیں۔
​تاریخ ساز شروعات 2017 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلین فٹ بال کی تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔2023
میں پاکستان نے ایشیاء کپ فائنل جیتا اور فرحان حیدر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا۔
​بڑی آزمائش 2024 میں فرخان حیدر ویتنام میں انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کیلئے منتخب ہوا لیکن
ایک دردناک اور سخت ٹریفک حادثے کا سامنا کرنا پڑا اور اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کر سکے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی اٹل ارادے سے زندگی اور صحت کی طرف دوبارہ قدم بڑھایا۔ تمام تر مشکلات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے، فرحان خیدر ایک بار پھر اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں اور اب ایشیا کپ 2026میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے سفر پر ہیں (اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر قیام پذیر ہیں)۔
​فرحان حیدر نے نہ صرف مشکلات پر فتح حاصل کی، بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ اگر سچی لگن ہو تو کوئی بھی رکاوٹ آپ کی منزل کی راہ میں دیوار نہیں بن سکتی۔
​ان کی یہ واپسی کھیل کی دنیا اور تمام نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم فرحان حیدر کے لیے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں!

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے شیڈول
28/08/2026

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے شیڈول

Address

Peshawar
25120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kurram news updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kurram news updates:

Shortcuts

Share