22/04/2024
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا*
نیوز ٹکرز: پشاور
22 اپریل 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ملاقات۔
وفد کی قیادت ادارے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر لو دیپنگ کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صوبے میں عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے چلنے والے پروگراموں سے متعلق امور پر گفتگو۔
صوبائی حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان تعاون اور اشتراک کار کو بڑھانے پر اتفاق۔
صوبائی حکومت عالمی ادارہ صحت کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سردار علی امین گنڈاپور
صحت عامہ خصوصاً پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی ادارہ صحت کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعلی
صوبائی حکومت انسداد پولیو پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیر اعلی
موجود صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کے شعبے کو مضبوط بنانے پر کام کررہی ہے، علی امین گنڈاپور
لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے عوامی آگہی کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، وزیر اعلی
رواں سیزن میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت ان شعبوں میں ڈونر اداروں کے اشتراک اور تعاون کا خیر مقدم کرے گی، علی امین گنڈاپور
ضلع چارسدہ میں عالمی ادارہ صحت کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام قابل تحسین ہے، وزیر اعلی
اس پروگرام کو دوسرے اضلاع تک توسیع دینے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور
عالمی ادارہ صحت صوبائی حکومت کے اشتراک سے صوبے میں صحت عامہ کے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے، ڈاکٹر لو دیپنگ
صوبائی حکومت کا صحت عامہ کے پروگراموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر لو دیپنگ
ڈبلیو ایچ او انسداد پولیو پروگرام کے حوالے سے صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلی کے قائدانہ کردار کا معترف ہے، ڈاکٹر لو دیپنگ
ڈبلیو ایچ او صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، ڈاکٹر لو دیپنگ