11/10/2025
یونیسیف ٹیچرز بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر خورد برد
جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹیچرز کی کمی پوری کرنے کے لیے یونیسیف نے پی ٹی سی ٹیچرز بھرتی کے لیے محکمہ تعلیم کو فنڈ فراہم کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر خورد برد ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ یونیسیف نے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں کل 48 استانیوں کی بھرتی کی منظوری دی تھی ۔بد قسمتی سے ان میں صرف 28 سیٹوں پر سیلیکشن کی گئی ہے ۔
جن سکولوں میں استانیوں کی بھرتیاں ہوئی ہے ان میں 10 سے زائد سکول دس سالوں سے مکمل بند ہیں ۔تا ہم ان میں بھرتیاں یا تو اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی ہے یا ان سے بھاری بھرکم پیسے لیکر ہوئی ہے ۔ان بھرتیوں میں وہ تمام سکول نظر انداز کئے گئے ہیں جن کو استانیوں کی اشد ضرورت تھی اور اسے قبل وہ پی ٹی سی کا حصہ تھے ۔
ذرائع کے مطابق سیلیکشن کمیٹی میں موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (فیمل) کے نور ختیجہ ایس ڈی این او فیمل ،بلال وزیر پی این ڈی ،سمینہ اے ایس ڈی این او، شمیم اے ایس ڈی این او اور سمیرا پی ایچ ایس ٹی نے تمام کامیاب اُمیدواروں سے ستر ہزار سے لیکر ایک لاکھ بیس ہزار تک پیسے لیکر ان کا انتخاب کیا ۔
ذرائع کے مطابق اس تمام ہیرہ پیری میں مرکزی کردار پی این ڈی بلال وزیر نے ادا کیا ۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام سیاسی جماعتیں ، کونسلرز اتحاد اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے ان بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور سیکٹری محمکہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری خیبرپختونخوا ،وزیر تعلیم خیبرپختونخوا ، یونیسیف ایجوکیشن افیسر خیبرپختونخوا فواد علی شاہ صاحب،مس ریحانہ مائیکرو مرجر خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر سے اس بگس عمل کو پوری رکنے کی درخواست کی ہے۔
تا ہم پیسے ادا کرنے والے کچھ امیدواروں نے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یا تو ان سے بٹورے گئے پیسے واپس کئے جائیں یا ان کی بھرتیاں یقینی کی جائے ۔
ممبر قومی اسمبلی زبیر وزیر، ممبر صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر ،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر مسرت زمان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر غلام فاطمہ ،صوبائی وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ صاحب سے اس کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔