24/04/2024
ٹکرز: پشاور، بدھ 24 اپریل 2024
ٌ*خیبرپختونخوا کابینہ کا چوتھا اجلاس/اہم فیصلے*
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا
اجلاس میں توانائی کی پیداوار، تعلیم، فوڈ سیکیورٹی، گندم کی خریداری اور پائیدار ترقی کے علاوہ صوبے میں روزمرہ امور کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے
۔
کابینہ نے کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ کے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کی منظوری دی
کابینہ نے ضلع سوات میں 88 میگاواٹ کے گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 327 کنال اراضی کے حصول کی بھی منظوری دی. اس منصوبے سے سالانہ 7.4 بلین روپے سے زیادہ کی آمدن متوقع ہے
صوبائی کابینہ نے دریائے کنہار مانسہرہ پر 300 میگاواٹ کے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے ویلیوایشن اسٹڈی کی بنیاد پر اراضی اور تعمیر شدہ جائیداد کے حوالے سے اضافی معاوضے کی منظوری بھی دی
کابینہ نے گاڑیوں کی مینوئل رجسٹریشن بکس کو خودکار موٹر وہیکل رجسٹریشن سمارٹ کارڈز میں منتقل کرنے کی منظوری دی
کابینہ نے ضم شدہ اضلاع میں اے آئی پی کے تحت سابقہ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز کے استعمال کی بھی منظوری دی۔ فنڈ کے زریعے ضم اضلاع میں چھوٹے کاروباروں کو مائیکرو فنانس کیا جائے گا
کابینہ نے پناہ کوٹ اپر دیر میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 34 کنال سے زائد اراضی کے حصول کی بھی منظوری دی
کابینہ نے خیبرپختونخوا گوڈاؤن رجسٹریشن ایکٹ 2021 کے مطابق خیبر پختونخوا رجسٹریشن رولز 2022 کے نفاذ کی منظوری دی
کابینہ نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے ہونہار طلباء کو صوبے کے معیاری تعلیمی اداروں میں ساتویں سے بارہویں جماعت تک مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی منظوری دی
کابینہ نے آئین کے تحت ضرورت کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز کی مشروط طور پر منظوری دی
کابینہ نے 600,000 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی۔ 40 کلو گندم کا ریٹ 3900 روپے مقرر کیا گیا
_______
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا