01/12/2022
میران شاہ: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں حسو خیل سے گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد جن کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکا، ان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے اور وہ میر علی میں جیولری کی دکان چلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے رات گئے تینوں افراد کو اغوا کیا اور بعد ازاں انہیں گولیاں مار دیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں صبح سویرے میر علی سب ڈویژن کے گاؤں حسو خیل سے ملی ہیں۔