Said faheem official

Said faheem official بہترین انسان وہ ہے جو اپنی اصلاح کی کوشش میں رہتا ہے

06/09/2026

اپنے پسند کی جگہ کا نام بتاؤ ؟

29/08/2026

پھولوں کا شہر | اپنا پشاور
پشاور کیلئے ایک جملہ

28/08/2026

مہمند صرف تاریخ اور ثقافت کی سرزمین نہیں، بلکہ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ضلع ہے۔ اس قسط میں ہم نے مہمند کے اہم معاشی وسائل، ماربل اور معدنیات، زراعت، مویشی پالنے، مقامی کاروبار اور روزگار کے امکانات پر بات کی ہے۔

ہمارے پہاڑوں میں چھپے قدرتی وسائل اگر جدید ٹیکنالوجی، بہتر منصوبہ بندی اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے ذریعے استعمال کیے جائیں تو یہ وسائل مقامی معیشت، روزگار اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

یہ سلسلہ مہمند کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔
ان شاء اللہ، مہمند کا پورا قصہ آپ تک پہنچائیں گے۔

مہمند — وسائل بھی، صلاحیت بھی، مستقبل بھی۔
سید نبی مہمند

25/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی کی 73 کروڑ روپے کا منصوبہ

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قرض سے خیبر پختونخوا کے 33 ہسپتالوں کی Rehabilitation کے منصوبے کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی میں بھی مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔

آج کی خصوصی رپورٹ میں ہم نے ہسپتال میں جاری کام، Rehabilitation کے منصوبے، ہسپتال کی موجودہ ضروریات اور عوام کو درپیش صحت کے مسائل کا جائزہ لیا۔ ہمارا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ یہ سوال عوام اور متعلقہ حکام کے سامنے رکھنا ہے کہ اتنے بڑے فنڈز سے ہسپتال میں وہ کام کس حد تک ترجیح پا رہے ہیں جن کی مریضوں اور عوام کو حقیقی ضرورت ہے؟

ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، ضلع مہمند کے منتخب ایم این اے، ایم پی ایز اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی کی Rehabilitation میں بنیادی اور ضروری طبی سہولیات کو اولین ترجیح دی جائے۔ جدید طبی آلات، تشخیصی سہولیات، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، پانی، بجلی اور دیگر ضروری سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس منصوبے کا حقیقی فائدہ ضلع مہمند کے مریضوں اور عوام تک پہنچ سکے۔

اس خصوصی پروگرام میں مہمند سیاسی اتحاد کے صدر اور دیگر نمائندگان بھی ہمارے ساتھ موجود رہے، جنہوں نے ہسپتال اور عوامی صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات اور مطالبات پیش کیے۔

ہماری کوشش ہے کہ عوامی اہمیت کے معاملات کو زمینی حقائق، دستیاب معلومات اور متعلقہ فریقین کے مؤقف کے ساتھ ذمہ دارانہ انداز میں آپ تک پہنچایا جائے۔

آپ کے خیال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی میں سب سے پہلے کون سی سہولت ہونی چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

19/08/2026

ضلع مہمند میں ہر بچہ قابل اور ذہین ہے بس انہیں سہی ماحول پروائیڈ کرنا چاہیئے

18/08/2026

Jannat watan
#

17/08/2026

پہیّہ جام ہڑتال کے حوالے سے خصوصی گفتگو

مہمند گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر عارف اللہ، چیئرمین حاجی زیت اللہ اور ڈرائیورز سے ہڑتال کی وجوہات، مطالبات اور موجودہ صورتحال پر اہم گفتگو۔

رپورٹ: سید نبی مہمند

16/08/2026

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ پہیّہ جام ہڑتال — اصل مسئلہ کیا ہے؟

ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے حوالے سے سید نبی مہمند نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور مزدوروں سے بات چیت کی اور ہڑتال کے مطالبات، مذاکرات اور موجودہ صورتحال جاننے کی کوشش کی۔

اس ویڈیو میں KPK گڈز ٹرانسپورٹ کے انفارمیشن سیکرٹری نصیب گل، مہمند گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر عارف اللہ اور دیگر افراد کا مؤقف شامل ہے۔

ہڑتال کی اصل وجہ کیا ہے؟ مطالبات کیا ہیں؟ مذاکرات کہاں تک پہنچے؟ اور ہڑتال کب ختم ہوگی؟

مکمل ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

رپورٹ: سید نبی مہمند

Address

District Mohmand
Peshawar
ABC123456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Said faheem official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share