29/05/2025
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود سپین جماعت کے قریب موٹرکار پر فائرنگ کی گئی ہے،
جس سے گاڑی میں موجود وقار ولد واجد شاہ سکنہ جمرود، ثمین جان ولد صفدر اور حسنین ولد عبد المتین ساکنان ریگی لگ کر جاں بحق ہوگئے ہیں،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاؤن آصف شریف، ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے،
جبکہ نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
اسی طرح جائے وقوعہ سے خالی خ*ل و دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں،
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتولین کی سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی بتائی جارہی ہے،
مقتولین کے ورثاء کو اس بابت اطلاع کردی گئی، جن کے آنے کے بعد مزید قانون کارروائی کی جائے گی،