A News Urdu

A News Urdu The comment will be in a new way

عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد و اختتام اور بہترین فرائض سر انجام دینے پہ پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر عامر حیات، ڈی پی ا...
19/07/2024

عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد و اختتام اور بہترین فرائض سر انجام دینے پہ پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر عامر حیات، ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود ستی، ڈی ایس پی پروآ سرکل انور حیدر خان،ایس ایچ او پروآ عصمت اللہ خان،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ارشد منصور ،اسسٹنٹ کمشنر پروآ، تحصیل چیئرمین فخر اللّٰہ خان میانخیل، ٹی ایم او پروآ فیضان مروت، تھلہ انچارج ملیکھیAsi اللّٰہ نواز HC شوکت زمان سمیت سیکورٹی پر مامور پشاور اور چار سدہ سے آۓ پولیس اہلکار واپڈا، ریسکیو، میڈیکل ٹیم، تحصیل دار پروآ، قانون گو سرکل پروآ سمیت پٹواری حلقہ ملیکھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
کامران طارق خان گاڈی بلوچ

ڈی آئی خان کے طلباء کیلے خوشخبری ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی قابل ترین آفیسرز اور پروفیسرز صاحبان کی ...
02/06/2024

ڈی آئی خان کے طلباء کیلے خوشخبری
ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی قابل ترین آفیسرز اور پروفیسرز صاحبان کی نگرانی میں پی ایم ایس اور سی ایس ایس کی تیاری کیلے ایک بہترین انسٹیٹیوٹ قائم
جس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء اپنا شاندار مستقبل بنا سکتے ہیں جو والدین اپنے بچوں کو پی ایم ایس اور سی ایس ایس کی تیاری کرانا چاہتے ہیں وہ انڈس انسٹیٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل کو جوائن کریں انڈس انسٹیٹیوٹ میں بہترین آفیسرز اور پروفیسرز جن میں اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر تیمور حسن صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر فروہ بتول صاحبہ ،کوالیفائیڈ سی ایس ایس اسسٹنٹ پروفیسر انعام اللّٰہ خان اور کوائیلیفائڈ سی ایس ایس وکیل شیرانی شامل ہیں ۔ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن انڈس انسٹیٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل غازی پلازہ پی ایس او پمپ بنوں اڈہ ڈیرہ اسماعیل خان
رابطہ 03489487458

وزیراعظم شہبازشریف 14 اگست کو جدید ٹیکنالوجی سے ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجرا کا افتتاح کریں گے پہلے وزیراعظم لیاقت ...
12/08/2022

وزیراعظم شہبازشریف 14 اگست کو جدید ٹیکنالوجی سے ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجرا کا افتتاح کریں گے

پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے

‏68 سال بعد قومی ترانے کو دوبارہ ریکارڈ کیاگیا، 155 گلوکاروں، 48 موسیقاروں اور 6 بینڈ ماسٹرز نے اس میں شرکت کی

‏ وزارت اطلاعات ونشریات سمیت مختلف محکموں اور آئی ایس پی آر کے اشتراک عمل سے منصوبہ مکمل کیاگیا

‏تینوں مسلح افواج کے براس بینڈز (سازینہ) نے بھی اس قومی کوشش میں حصہ لیا

‏‪ ‬ ‪ ‬

ٹانک  گل امام سے واپسی پر چوروں نے اسلحے کے زور پر پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چھین لیا ذرائع
12/08/2022

ٹانک گل امام سے واپسی پر چوروں نے اسلحے کے زور پر پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چھین لیا ذرائع

ڈیرہ اسماعیل خان۔ایک فیمیل مریض کا آپریشن ہے جس کو اے بی پازٹیو خون کی اشد ضرورت ہے خون کا عطیہ دے کر ثواب کماٸیں۔ رابطہ...
10/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان۔

ایک فیمیل مریض کا آپریشن ہے جس کو اے بی پازٹیو خون کی اشد ضرورت ہے خون کا عطیہ دے کر ثواب کماٸیں۔
رابطہ 03433943148

انتہائی المناک واقعہ۔ ۔۔۔فیصل آباد غربت سے تنگ آکر  باپ نے اپنی 2 بچیوں کا گلا کاٹ دیا،  اور خود پھندہ لے کر خود کشی کر ...
10/08/2022

انتہائی المناک واقعہ۔ ۔۔۔
فیصل آباد غربت سے تنگ آکر باپ نے اپنی 2 بچیوں کا گلا کاٹ دیا، اور خود پھندہ لے کر خود کشی کر لی محمد آباد گلی نمبر 15 فیصل آباد میں غربت سے تنگ آکر والد نے اپنی دونوں بچیوں کا گلا کاٹ دیا، اور خود پھندہ لے کر خود کشی کر لی تھا نہ سرگودھا روڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عتیق الرحمٰن عمر 50 سال علیشیہ دختر عتیق الرحمٰن عمر 17سال اور زینب دختر عتیق الرحمٰن عمر 11 سال کی میتوں کو تحويل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ذرائع

ڈیرہ اسماعیل خانتحصیل کلاچی پولیس وین پر حملہپولیس ڈرائیور زخمیپولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور م...
10/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان

تحصیل کلاچی پولیس وین پر حملہ
پولیس ڈرائیور زخمی

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے ،
مارے جانے والوں کی شناخت *عبدالرحمان ولد شاہ جہان سکنہ قلندر* اور *میرزمان ولد شیر زمان سکنہ کڑی ملنگ (Ts کمانڈر شیرین کا کزن)* کے نام سے ہوئی

ڈیرہ میں محرم الحرام کے تمام جلوس سخت سیکورٹی میں اپنے مقررہ راستوں پر امن اختتام پذیر، عوامی حلقوں کا پولیس، سیکورٹی فو...
09/08/2022

ڈیرہ میں محرم الحرام کے تمام جلوس سخت سیکورٹی میں اپنے مقررہ راستوں پر امن اختتام پذیر، عوامی حلقوں کا پولیس، سیکورٹی فورسسز، سول سوسائٹی، ریسکیو ٹیموں اور ڈیرہ کے امن میں بھرپور کردار ادا کرنے والے شہریوں کو خراج تحسین

شہباز گل پر درج مقدمات کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئیایف آئی آر تھانہ كوهسار میں درج ہوئیپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرف...
09/08/2022

شہباز گل پر درج مقدمات کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی
ایف آئی آر تھانہ كوهسار میں درج ہوئی
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے کا معاملہ
شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
شہباز گل پر پاک فوج میں بغاوت پر اُکسانے کی دفعات شامل

واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس نے م...
09/08/2022

واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس نے میسج ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی۔

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

اب تک ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے ذریعے کسی میسج کو 68 منٹ میں ڈیلیٹ کرنا ہوتا تھا۔

لیکن اب کسی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس زیادہ وقت ہوگا، کیونکہ اب اس کا دورانیہ بڑھا کر 2 دن 12 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

Rethinking your message? Now you’ll have a little over 2 days to delete your messages from your chats after you hit send.

— WhatsApp () August 8, 2022

میٹا کی زیرملکیت ایپ نے یہ اعلان ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کئی ماہ سے ہورہی تھی مگر اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (اگر خود نہیں ہوا ہوگا تو)۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں اس فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

٭ صوبہ بھر میں محرم کے پُر امن انعقادپر پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ آئی جی  پی...
09/08/2022

٭ صوبہ بھر میں محرم کے پُر امن انعقادپر پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔

آئی جی پی معظم جاہ انصاری
٭ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ بے مثال تعاون کا عملی مظاہر ہ کرنے پر تمام عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔آئی جی پی

٭ تما م متعلقہ محکموں ، امن کمیٹیوں ، تاجر برادری ،پر نٹ و الیکٹرانک میڈیا کے تعاون کا مشکور ہوں۔ آئی جی پی

٭ افواج پاکستان ، انٹیلی جنس اداروں اور سول آرمڈ فورسز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آئی جی پی

٭ تمام علماءکرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خطبوں میں امن و بھائی چارے کا درس دیا ۔ آئی جی پی

* صو با ئی حکومت کا بھر پور سر پر ستی کرنے اور پو لیس فورس کی تمام ضروریات پورا کر نے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔
ائی جی پی معظم جاہ انصاری۔

٭ بے شما ر چیلنجوں اور خطرات کے باوجود پُر امن محر م الحرام پولیس آفسروں و جوانوں کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئی جی پی

٭ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنا لوجی ، سی سی ٹی وی کیمروں ، ڈرون کیمروں ، سرویلنس وہیکل، موبائل کیمروں اور مانیٹرنگ ایپس کا بھر پور استعمال پولیس کی مو ثر حکمت عملی کا حصہ رہے ۔ آئی جی پی

٭ خیبر پختونخوا پولیس پُر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ آئی جی پی معظم جاہ انصاری

09/08/2022

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا متعدد اور گرفتاریوں کےلئے چھاپے،
عمران خان کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان،
بڑا کریک ڈاؤن، زرائع

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share