04/05/2023
میں بازار سے سبزی لے ہی رہا تھا کہ اتنے میں اک عورت سبزی والے کے پاس آئی اور بولی بھیا آلو دے دو اک کلو مگر دیہان سے دیکھ کر دینا میٹھے نہ ہوں...
سبزی والے نے کہا بہن جی سبزی ہے اک دو ایسے نکل بھی آئیں تو کیا فرق پڑتا ہے عورت نے کہا بھائی بہت فرق پڑتا ہے....
کل بھی سبزی میں نمک تیز ہو گیا تھا....
اتنے میں ہوا کے اک جھونکے نے عورت کے منہ پر کئے ہوئے نقاب کو ہٹایا تو چہرے پر زخموں کے نشان عیاں تھے....
خدا کے لیے یہ بھی کسی کی بیٹیاں ہوتی ہیں...
اور ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں...
اللّٰہ سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے...آمین