09/05/2025
*جنگیں مذاق نہیں ہوتی*
جنگ مذاق نہیں ہوتی اور نہ ان پر مذاق بنائے جا سکتے ہیں یہ جنگیں جس زمین پر چھڑ جائیں اس کو بنجر کر کے رکھ دیتی ہیں۔۔۔💔
کیا ہم نے عراق، شام، افغانستان ، فل سطین اور لیبیا کا حال نہیں دیکھا۔۔۔۔؟؟؟💦
آج وہاں کھنڈرات، یتیم بچے، بیوہ عورتیں اور معذور نسلیں ہیں۔۔۔😓
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، عراق کی جنگ کے بعد 60 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔۔۔
شام میں خانہ جنگی سے 5 لاکھ سے زائد جانیں چلی گئیں۔۔۔
اور غزہ کے حالات تو آپ کے سامنے ہیں۔۔۔💔💦
جنگ صرف گولی اور بم نہیں لاتی۔۔۔
یہ بھوک، غربت، بیماری، نفسیاتی عذاب اور لاوارث نسلوں کو ساتھ لاتی ہے۔ جو زخم جنگ دیتی ہے، وہ دہائیوں تک بھر نہیں پاتے۔۔۔۔😓
*جنگ مذاق نہیں، یہ نسلوں کی قبریں کھودتی ہے۔۔۔!💦*
جنگ چھوٹی ہو یا بڑی ۔۔ تباہی لاتی ہے.
پہلی جنگ عظیم نے تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ جانیں نگل لیں۔۔۔
دوسری جنگ عظیم میں 7 کروڑ سے زائد افراد مارے گئے، جس میں عام شہریوں کی تعداد افسوسناک حد تک زیادہ تھی۔۔۔
ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے نے لمحوں میں لاکھوں انسانوں کو بھسم کر دیا، اور آج بھی ان شہروں میں بیماریوں اور معذوریوں کی صورت میں جنگ کے زخم باقی ہیں۔😓💔
یاد رکھیں، جنگ میں کوئی جیتتا نہیں۔ صرف لاشیں، برباد نسلیں، یتیم بچے اور بنجر زمینیں بچتی ہیں۔۔۔💦💔
لہذا اللہ پاک سے اپنی گناہوں کی معافی مانگیں جنگ جیسے بڑے عذاب سے ہماری حفاظت فرمائے حالیہ دور میں جدید ہتھیار موجود ہیں اگر ان سے جنگیں ہوئی تو تباہی ہی تباہی ہو گئی۔اربوں انسان قتل ہوں گے۔
اسلئے اللہ پاک سے دعا کرتے رہیں۔۔۔🤲🏻🤲🏻
ہمیں دنیا کے عذاب سے اور آخرت کے عذاب سے ہماری حفاظت فرمائے🤲🏻
*یہ وقت ہے ہمیں اللہ پاک سے معافی اور استغفار کی کثرت کرنی چاہیے۔*