03/02/2026
*صوابی، شادی میں موسیقی اور خواتین سے متعلق متنازع بیان، پر تنازعات کا شکار ایس ایچ او عبدالعلی عہدے سے ہٹا دیے گئے*
صوابی: شادی میں موسیقی اور خواتین سے متعلق متنازع بیان، تنازعات کا شکار ایس ایچ او اور طالبان کی نظریے کا قائل عبدالعلی عہدے سے ہٹا دیے گئے
صوابی میں متنازعہ ایس ایچ او عبدالعلی نے شادی میں موسیقی اور خواتین کے اکیلے بازار جانے کے بارے میں متنازع بیانات دیے تھے اور ساتھ ہی اپنے واٹس ایپ پروفائل پر افغان وزیر دفاع کی تصویر بھی لگائی ہوئی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انہیں واٹس ایپ پروفائل تصویر ہٹانے کے احکامات جاری کیے، تاہم ایس ایچ او نے ان احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ ویڈیوز وائرل ہونے اور احکامات نہ ماننے کے بعد پولیس حکام نے انہیں عہدے سے ہٹا کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چند دن قبل ایس ایچ او کی کھلی کچہری کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئ
*یاد رہے کہ اسی نے نہ صرف ہیئر سٹائل و عہدہ طالبان کیطرح بنایا ہوا تھا بلکہ افغان طالبان کی نظریے پر عمل پیرا ہو کر خواتین اور موسیقی کے خلاف کئی اقدامات کی تھے جس پر بہت سے سیاسی و سماجی لوگوں نے درخواستیں و بیانات ریکارڈ کی تھے لیکن حکومت نے عملی جامہ پہنا پختونوں کو ایک شدت پسند سے بچایا*