15/02/2023
Why "Court Marriage" ?
کورٹ میرج کیوں ؟
بات کرتے ہیں اس معاشرے کی تو معاشرا کوئی ایسی چیز نہیں جو کچھ معاشرے میں ہو رہا ہو وہ خود کو کنڑول کر سکے دراصل لوگوں کے رہن سہن طور طریقوں اور روایات سے ایک معاشرا بنتا ہے معاشرا ایک ذریعہ ہوتا ہے جس سے لوگ اپنے معاملات سر انجام دیتے ہیں جیسے لوگوں کے آپس میں میل جول روابط خوشی غمی وغیرہ شامل ہے اور ہمارا دین بھی آپس میں مل جل کر رہنے کا حکم دیتا ہے تو اسکا مطلب معاشرا اپنی جگہ بڑی اہمیت اور توجہ کا حامل ہے اسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
ہمارا معاشرا جس بات کی اجازت دیتا ہے اور جس بات کی اجازت نہیں دیتا یہ ساری باتیں بلکل ملحوظ خاطر رکھنی چاہئیں تا کہ ہم اپنے معاشرے میں رہتے ہوئے ایک باوقار زندگی گزار سکیں
معاشرا ایک بہترین راستہ اور وہ پل بن جاتا ہے جس پر لوگوں کو اپنے سماجی اور دنیاوی معاملات کو ساتھ لے کر چلنے سے آسانی ہوتی ہے یعنی معاشرا ہمارے کئی معاملات کو سپورٹ کرتا ہے جیسے ہم مسلم معاشرے میں رہتے ہوں تو وہاں نماز پڑھنا ،قربانی کرنا اسلامی امور پر عمل کرنا آسان ہو گا اس کہ علاوہ اگر کسی معاشرے میں شراب پینا جائز ہو تو وہاں لوگ کھلے عام شراب پیتے ہیں جبکہ اسلام میں یہ حرام ہے اور وہاں لوگ مسلمان ہو کر بھی اس شراب کو روک نہیں پائیں گے کیوں کہ اس معاشرے میں اس بات کی اجازت ہوگی بلکل اسی طرح اگر کسی معاشرے میں بیٹی کا پیدا ہونا پسند نہ کیا جائے تو وہاں بیٹی کے پیدا ہونے پر وہ لوگ اس سے نفرت کریں گے جب کہ اسلام میں تو بیٹی کا پیدا ہونا باعث رحمت ہے بات المختصر یہ کہ معاشرے کی اصلاح اور شعور کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے کیا چیز معاشرے میں صحیح ہو رہی ہے اور کیا غلط ہو رہی ہے یہ ہم تب بہتر سمجھ سکتے ہیں جب ہمیں دین اور شریعت کا علم ہو اور اس طرح اپنے معاشرے کو استوار کریں معاشرے میں کسی قسم کے غلط کام کو روایت بنا کر اسے کرتے رہنا چاہے اس میں جس قدر مشکلات کا سامنا یا وہ کام حرام کیوں نہ ہو یہ سراسر بیوقوفی اور گمراہی ہے اس میں انسان کا ہی نقصان ہوتا ہے
شادی اور نکاح انسان کی ایک بہت بڑی بنیادی ضرورت بھی ہے اور نسل انسان کو بڑھانے کا ایک بہترین راستہ ہے اور نکاح ولیمہ اور رشتہ ڈھونڈ نے اور شادی کے بارے میں تمام معاملات میں دین شرعیت ہمیں رہنمائی دیتا ہے
شادی کیلئے اچھے رشتوں کی تلاش کرنا اور وقت پر نکاح کرن