Peshawar News

Peshawar News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peshawar News, Media/News Company, Peshawar.

26/02/2023
توانائی بچت مہم کے سلسلے میں تجارتی مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا شیڈول جاری
23/02/2023

توانائی بچت مہم کے سلسلے میں تجارتی مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا شیڈول جاری

پشاور:کمشنر پشاور ڈویژن کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کشمیر ریلیاں چاردیواری کے اندر منعقد کرنے کے لیے مراسلہ جاری،پشاور:...
04/02/2023

پشاور:کمشنر پشاور ڈویژن کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کشمیر ریلیاں چاردیواری کے اندر منعقد کرنے کے لیے مراسلہ جاری،

پشاور: مراسلہ ملیٹری سیکریٹری ٹو گورنر اور پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی کے نام جاری کیا گیا،

پشاور:صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پہلے سے دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے،

پشاور: مراسلے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاردیوری کے اندر کشمیر ریلیاں کرنے کی درخواست،

پشاور: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر پشاورپشاور: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ ...
04/02/2023

پشاور: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور: سیکیورٹی نازک صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور:دفعہ 144 آج سے دس دنوں کے لیے نافذ رہے گی، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان

02/02/2023

پشاور پولیس لائنز خودکش حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی خودکش حملہ آور پولیس کی وردی میں آیا تھا: آئی جی پختونخوا
فروری 2, 2023

خودکش حملہ آور پولیس کی وردی میں آیا تھا: آئی جی پختونخوا
خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور پولیس کی وردی میں آیا تھا.

جمعرات کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ’اپنی وردی دیکھ کر، اپنا بھائی سمجھ کر اور اپنا پیٹی والا سمجھ کر حملہ آور کو چیک نہیں کر سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکال لی گئی ہے جس میں خودکش حملہ آور کو خیبر روڈ سے آتے دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے ایک اہلکار سے مسجد کے راستے کے بارے میں پوچھا تھا۔

’خود کش حملہ آور 12 بج کر 37 منٹ پر گیٹ پر داخل ہوا تھا، اندر آ کر کسی شخص سے بات کرتا ہے جو ہمارا پرانا حوالدار ہے اور ہم نے اس سے کل پوچھا تو اس نے کہا کہ اس شخص نے پشتو میں پوچھا تھا کہ مسجد کہاں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی میں ’جو کوتاہی ہے وہ میری ہے میرے بچوں کی نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا اور اس نے جیکٹ اور ہیلمٹ پہنی ہے اور منہ پر ماسک لگایا ہے اور موٹر سائیکل پر آیا ہے۔ ہم نے موٹر سائیکل کے نمبر کو بھی ٹریس کر لیا ہے۔‘

آئی جی معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور کو ٹریس کر لیا گیا ہے اور دہشت گرد نیٹ ورک کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے پیچھے ایک پورا نیٹ ورک ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

بدھ کو آئی جی معظم جاہ انصاری نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے بارے میں کہا کہ ان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

’یہ افواہیں اور سازشی تھیوریز فضول باتیں ہیں، میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا مجھے تکلیف دے رہا ہے۔ مجھے اپنے بچوں سے ٖڈیل کرنے دیں۔‘

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا راستہ احتجاج کا نہیں بلکہ دشمن سے بدلہ لینے اور ڈھونڈنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کبھی اپنے بچوں کو پشاور پریس کلب، کبھی مردان اور کبھی صوابی اور کبھی نوشہرہ ڈھونڈنے جاتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے بچے اپنے قاتل خود ڈھونڈ سکتے یں اور ڈھونڈ نکالیں گے اور وہ کسی سے تحفظ نہیں مانیں گے وہ خود اپنی حفاظت کریں گے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاریحملہ آور شخص پولیس وردی میں ملبوس پولیس لائنز کی طرف جاتے دی...
02/02/2023

پشاور پولیس لائنز دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاری
حملہ آور شخص پولیس وردی میں ملبوس پولیس لائنز کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے

خیبرپختونخوا میں نگران وزراء کو وزراتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔
02/02/2023

خیبرپختونخوا میں نگران وزراء کو وزراتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔

01/02/2023

امن کی متلاشی خیبرپختونخوا پولیس سڑکوں پر نکل آئی، پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی، 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
31/01/2023

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی، 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

سانحہ تاندہ ڈیم کوہاٹجاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 53 تک جا پہنچی
31/01/2023

سانحہ تاندہ ڈیم کوہاٹ

جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 53 تک جا پہنچی

31/01/2023

27 شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ رات کو پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
آئی جی پولیس، کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے قیامت خیز دھماکے میں شہید والوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی، 150 سے زائد افراد زخمی ...
31/01/2023

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے قیامت خیز دھماکے میں شہید والوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی، 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share