Voice of ISLAM

Voice of ISLAM ہر قسم اسلامی معلومات کیلئے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں۔شکریہ

اسٹریچر پر جنازہ ہے اور فرش پر دسترخوان بچھا ہے، یہ دنیا ہے یہ یونہی چلتی رہیگی،یہاں کوئی آپ کا انتظار نہیں کرے گا،تیری ...
08/04/2023

اسٹریچر پر جنازہ ہے اور فرش پر دسترخوان بچھا ہے، یہ دنیا ہے یہ یونہی چلتی رہیگی،یہاں کوئی آپ کا انتظار نہیں کرے گا،تیری تدفین کا بھی نہیں تیرے جانے پر کوئی کھانا نہیں چھوڑے گا،تیرے نہ ہونے پر کوئی جینا ترک نہیں کرے گا لہذا اپنے یہاں اپنے وہاں کیلئے عمل کیجیے.😔آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے ؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑایاں ہی ختم نہیں ہوتی یہ دوست آپکے لیے فاتحہ پڑھیں گے جو آج دین پہ آنے کی وجہ سے آپکا مذاق اڑاتے ہیں۔۔

یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں

اے غافل بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گیۓ ہیں قیامت قریب ہے

یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد تجھے کون یاد رکھے گاcp

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے*
اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں۔“

07/04/2023
🌹🌺🥀🌷
07/04/2023

🌹🌺🥀🌷

04/04/2023

اللّٰہ پاک اس بابرکت مہینے کی مغفرت کی عشرے میں ہم سب کی صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرما
آمین 🤲

03/04/2023

*وقت سے پہلے غلطی سے افطار کرنے کا حکم*

سوال
مجھے لگا کہ اذان ہو رہی ہے، میں نے ‏غلطی سے 2 منٹ پہلے روزہ کھول لیا، اب اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب
اگر آپ نے افطار کے معیاری وقت سے دو منٹ پہلے غلطی سے روزہ افطار کرلیا تو آپ کے ذمہ ایک روزے کی قضا کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144109202600

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مرتے وقت آدمی کی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے ...
01/04/2023

مرتے وقت آدمی کی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟

روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے۔ اے اللہ کے بندے!!!!!!!!!!! میں تیرے رزق پر موکل تھا۔ میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں۔ مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا۔ اس کے بعد دوسرا فرشتہ سلام کے بعد کہتا ہے میں تیرے پانی پر موکل تھا، میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں مگر تیرے نصیب کاایک قطرہ پانی مجھے نہیں ملا۔تیسرا فرشتہ کہتا ہے میں تیری سانس پر موکل تھا، مگر اب زمین پر کہیں بھی ایک سانس نظر نہیں آیا۔ پھر چوتھا فرشتہ کہتا ہے کہ میں تیری عمر پر موکل تھا۔ اب زمین پر تیری عمر کا کوئی حصہ موجود نہیں۔ اس کے بعد نامہ، اعمال اس کو دکھائے جاتے ہیں۔ اس وقت میت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔وہ دائیں بائیں دیکھتا ہے اور نامہِ اعمال پڑھنے سے ڈرتا ہے اس کے بعد ملک الموت اس کی روح قبض کر لیتے ہیں۔
یا اللہ پاک! ہم سب کا خاتمہ بلخیر فرمانا اور ہمارے اعمال ہمارے دایئں ہاتھ میں ہو اور قیامت کے روز ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمانا۔ آمین۔

24/03/2023

❤️🌹

24/03/2023

*نماز تروایح کی فضیلت*

نمازِ تراویح گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے

👈🏻 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان میں قیام کیا اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں*
📔رواہ البخاری 37)

⏰ نمازِ تراویح کا وقت نمازِ عشاء کے بعد سے لے کر طلوعِ فجر تک ہے

*📣 قیامِ رمضان یا نمازِ تراویح باقی مہینوں میں تہجد یا قیام اللیل کا دوسرا نام ہے*

📔صحیح البخاری1147)

🌹⁦♥️⁩🌹
*_اٹھیے اللـــہ سے ملاقات کا وقت ہو گیا، اپنے رب کے حضور توبہ کیجیے گناہوں پر ، اللــــہ تعالیٰ نے ابھی مہلت دی ہے آپ کو، اور تہجد کے نوافل پڑھ لیجئیے....!!!*_

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of ISLAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share