01/06/2025
پریس ریلیز / عوامی اپیل
گمشدہ فرد کی بازیابی کے لیے فوری اقدام کی اپیل
ہم انتہائی افسوس اور تشویش کے ساتھ عوام الناس، میڈیا نمائندگان، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ:
گمشدہ فرد کا نام: محمد والید بن محمد انوار
تعلق: تپہ شیخ مل خیل، اِبراہیم خیل
موجودہ پتہ: قوم برقمبر خیل، جان خان کلے، ضلع خیبر، تحصیل باڑہ
محمد والید آفریدی ایک باوقار، فرض شناس اور سماجی طور پر فعال فرد تھے، جو نہ صرف ایک حاضر سروس استاد تھے , سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام کا کارکنان بھی تھے بلکہ ہمیشہ اپنے علاقے اور قوم کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔
مورخہ 9 اکتوبر 2023 بروز پیر کو وہ اپنے تعلیمی ادارے یونیک پبلک سکول اینڈ کالج سے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتا کر دیے گئے۔ اُس دن کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع یا معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
محمد والید اپنے گھر کے واحد کفیل تھے۔ ان کے زیرِ کفالت چار کمسن بیٹیاں ہیں، جن میں سے ایک خصوصی ضروریات کی حامل ہے۔ ان کی اچانک گمشدگی نے ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی، معاشی اور سماجی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہم اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کے اداروں، صحافیوں، سول سوسائٹی اور عام شہریوں سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں آواز بلند کریں، محمد والید کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کریں، اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رابطہ برائے معلومات یا تعاون:
نصیر آفریدی
📞 0303-8472324