I am Noob

I am Noob ISLAMIC CONTENT

❓ اعتراض:"اگر عورت کے لیے چہرے کا پردہ فرض ہوتا تو حج و عمرہ کے دوران اسے چہرہ کھولنے کا حکم نہ دیا جاتا۔ لہٰذا ثابت ہوا...
14/06/2025

❓ اعتراض:

"اگر عورت کے لیے چہرے کا پردہ فرض ہوتا تو حج و عمرہ کے دوران اسے چہرہ کھولنے کا حکم نہ دیا جاتا۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ چہرے کا پردہ فرض نہیں!"

---

✅ جواب: دلیل کے طور پر حج کا حکم پیش کرنا درست نہیں

یہ دلیل بظاہر مضبوط لگتی ہے، لیکن شرعی اصول، فقہی تفہیم اور عملی سنت کے مطابق سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔ اس اعتراض کا تفصیلی اور جامع جواب ملاحظہ ہو:

---

🔹 1. حج کے دوران چہرہ کھولنا حکم نہیں بلکہ ایک وقتی رعایت ہے

📌 نبی ﷺ کا فرمان:

> "محرم عورت نہ نقاب پہنے اور نہ دستانے۔"
(صحیح بخاری: 1838)

🔹 اس حدیث میں "نقاب" کا مطلب مخصوص سلا ہوا نقاب ہے جو چہرے پر چپک جاتا ہے،
نہ کہ چہرے کو ڈھانپنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

🔸 خود حضرت عائشہؓ کا عمل دیکھیے:

> "ہم نبی ﷺ کے ساتھ حج کے لیے نکلے اور ہم محرم تھیں۔ جب ہمارے پاس سوار مرد آتے، ہم اپنی چادر چہرے پر گرا لیتی تھیں۔"
(سنن ابی داود: 1833)

🔹 یعنی چہرہ ڈھانپنا جائز تھا، بس نقاب پہننا منع تھا۔

---

🔹 2. حج کا حکم عمومی زندگی پر قیاس کرنا اصولِ فقہ کے خلاف ہے

📌 فقہ کا اصول ہے:

> "الأصل في العبادات التوقيف"
یعنی "عبادات میں ہر کام وہی ہوگا جو نبی ﷺ نے سکھایا، اپنی طرف سے قیاس کی اجازت نہیں۔"

🔸 حج ایک مخصوص عبادت ہے جس کے مخصوص آداب، لباس اور قیود ہیں،
جنہیں عام زندگی پر لاگو کرنا سخت غلطی ہے۔

🔹 مثلاً:

مرد حج میں سلا ہوا کپڑا نہیں پہنتا — تو کیا وہ عام دنوں میں بھی ایسا کرے؟

مرد سر ڈھانپنا منع ہے — تو کیا یہ عام دنوں میں بھی ناجائز ہے؟
اسی طرح عورت کو نقاب سے منع کرنا حج کا ایک خاص ادب ہے، نہ کہ دائمی حکم۔

---

🔹 3. اگر چہرہ کھولنا فرض ہوتا تو حضرت عائشہؓ چہرہ کیوں ڈھانپتیں؟

📌 حج کی حالت میں صحابہ کرامؓ کی ازواج، خاص طور پر حضرت عائشہؓ، چادر سے چہرہ ڈھانپتی تھیں، جیسا کہ اوپر حدیث میں بیان ہوا۔

🔸 یہ بتاتا ہے کہ چہرہ کھولنا ان کے نزدیک واجب نہ تھا بلکہ وقتی اجازت تھی، اور فتنے کے وقت میں چہرہ چھپانا ہی سنت تھا۔

---

🔹 4. شریعت میں بعض مواقع پر کچھ احکام میں وقتی تبدیلی دی جاتی ہے

📌 مثالیں:

حالتِ احرام میں خوشبو لگانا منع ہے — تو کیا عام دنوں میں بھی حرام ہے؟

روزے کی حالت میں کھانا پینا منع ہے — تو کیا یہ ہمیشہ حرام ہے؟

اسی طرح حج کی حالت میں نقاب کا ترک ایک وقتی حکم ہے، دائمی نہیں۔

---

📌 خلاصہ و نتیجہ:

🔹 حج یا عمرہ میں چہرہ نہ ڈھانپنا کوئی دائمی اصول نہیں بلکہ ایک مخصوص حال کی وقتی رعایت ہے۔

🔹 خود ازواجِ مطہرات اور صحابیات کا عمل ثابت کرتا ہے کہ فتنے کے وقت میں چہرہ چھپانا واجب ہے۔

🔹 چہرہ عورت کی سب سے بڑی زینت ہے، اور قرآن کے مطابق زینت کو "غیر محرموں سے چھپانا فرض" ہے (سورہ نور: 31)۔

---

لہٰذا حج کے ایک وقتی حکم کو عام زندگی کی دلیل بنانا غلط ہے۔
یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ "مرد بھی سلا ہوا کپڑا نہ پہنے" کیونکہ حج میں منع ہے!

اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے، آمین۔

تاریخ لکھی جائے گی کہ پاکستان ایٹمی طاقت تھی فلسطین کو ایک ایٹم بم نہیں دے سکے تاریخ لکھی جائے گی کہمصر کے پاس دریائے نی...
11/06/2025

تاریخ لکھی جائے گی کہ
پاکستان ایٹمی طاقت تھی فلسطین کو ایک ایٹم بم نہیں دے سکے تاریخ لکھی جائے گی کہ
مصر کے پاس دریائے نیل تھا اور غزہ پیاس سے مر گیا😭
تاریخ لکھی جائے گی کہ
سعودی عرب اور عرب امارات کے پاس تیل کے سمندر تھا اور غزہ کی اسپتالوں اور ایمبولنس کے لیے ایندھن نہیں تھا😭
تاریخ لکھی جائے گی کہ
مسلمانوں کے پاس 50 لاکھ سے زیادہ فوجی تھے بھاری اسلحہ میزائل جنگی جہاز ایٹم بم تک موجود تھا لیکن غزہ کیلۓ کوئی امداد کو نہ جا سکا
تاریخ لکھی جاۓ گی کہ ایران نے روس کے کہنے پر یہ جنگ شروع کروا کہ غزہ اور فلسطینیوں کو مروایا۔۔۔تاریخ لکھی جاۓ گی کہ ایران نے روس سے کیوں فاٸٹر جٹ نہیں لیکر لبنان کو دیٸے اور کیوں وہاں اٸرڈفنس سسٹم نہیں لگایا جنگ شروع کروانے سے پہلے ۔تاریخ لکھی جاۓ گی مسلمانوں کے پاس تیل اور دولت تھی مگر شعیہ اور سُنی مسلک کی ترقی میں رہے۔تاریخ لکھی جاۓ گی کہ امریکہ کے ایراق پر حملہ اور صدام کی شہادت میں ایران اس کا اتہادی تھا ۔تاریخ لکھی جاۓ گی کہ فلسطینیوں کو بلاوجہ مروایا گیا ۔

اسلام علیکم! اے برای سے نفرت کرنے والوں اے اللہ کے سامنے توبہ کرنے والوں آپ لوگوں کے لیے ایسے کلمات لایا ہوں جو زبان پر ...
06/06/2025

اسلام علیکم!
اے برای سے نفرت کرنے والوں
اے اللہ کے سامنے توبہ کرنے والوں
آپ لوگوں کے لیے ایسے کلمات لایا ہوں جو زبان پر بہت آسان اور ان کا وزن بہت زیادہ ہے اور ان کو پڑھنے سے نیکیوں کا اثر دل پر ہوگا انشاء اللہ ۔
اسے مجھے خود بھی بہت فائدہ ہوا یقین نہی اتا تو ازما لو
وہ کلمات یے ہے اور ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ پڑھنے ہے
1) لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ
2) لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يحيي ویميت وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ‏
3) درود شریف
4) سبحان الله والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله العليل العظيم
5) سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
6) أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم واتوب إليه
7) لا إله إلا أنت، سبحانك، إني كنت من الظالمين
ان اذکار سے آپ لوگوں کے گناہ معاف ہونگے اور بھی بہت کچھ ہے لیکن اس کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھو اور اپنے دل سے محسوس کرو
آگے ضرور شیئر کریں جزاک اللہ خیرا

SAVE YOUR MONEY IN HEREAFTER BANK ACCOUNT
04/06/2025

SAVE YOUR MONEY IN HEREAFTER BANK ACCOUNT

ممبر پر بیٹھ کر قربانی کے فضائل سنانے والے اکثر خود اس عظیم عبادت سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ ان کی تنخواہیں اتنی کم ہو...
02/06/2025

ممبر پر بیٹھ کر قربانی کے فضائل سنانے والے اکثر خود اس عظیم عبادت سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ ان کی تنخواہیں اتنی کم ہوتی ہیں کہ ضروریاتِ زندگی ہی پوری نہیں ہوتیں۔
یہ صرف ان کی محرومی نہیں، بلکہ ہماری بے حسی ہے۔

کاش ہم صرف خطبے نہ سنیں، بلکہ اُن خطیبوں کا بھی خیال کریں۔
دین کی خدمت کرنے والوں کو صرف دعائیں نہیں، سہولتیں بھی ملنی چاہئیں۔
قربانی کا اصل جذبہ یہی ہے — دوسروں کی ضرورت پر اپنے مال کو قربان کر دینا۔

ایک قیدی نے جیل کی انتظامیہ سے ایک مخصوص کتاب پڑھنے کی درخواست کی، اور انہیں کتاب کا نام لکھ کر دیا-جیل انتظامیہ نے جواب...
02/06/2025



ایک قیدی نے جیل کی انتظامیہ سے ایک مخصوص کتاب پڑھنے کی درخواست کی، اور انہیں کتاب کا نام لکھ کر دیا-

جیل انتظامیہ نے جواب دیا کہ درخواست کردہ کتاب تو موجود نہیں ہے
لیکن اگر آپ اس کتاب کے مصنف سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے پاس اسی جیل میں قید ہے !!

" ایک شخص ابو ذر رضی اللّٰہ عنہ کے پاس آیا اور فوراً سے انکے گھر کو پرتالنے لگا، پھر کہا، اے ابوذر! آپکا سامان کہاں ہے؟ف...
02/06/2025

" ایک شخص ابو ذر رضی اللّٰہ عنہ کے پاس آیا اور فوراً سے انکے گھر کو پرتالنے لگا، پھر کہا، اے ابوذر! آپکا سامان کہاں ہے؟
فرمایا! ہمارا ایک اور گھر ہے، جسمیں ہم اپنا بہترین سامان بھیجتے رہتے ہیں،(آخرت)
کہنے لگا! مگر جب تک آپ یہاں رہیں گے تب تک تو آپکو کچھ سامان درکار ہوگا نہ،
ابو ذر فرمانے لگے! اس گھر کا مالک ہمیں یہاں زیادہ دیر نہیں چھوڑنے والا،"

- الزهد لابن أبي الدنيا

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھوفقیر...
01/06/2025

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھو
فقیر بیٹھ گیا تو حلوائی نے گرم گرم دودھ فقیر کو پیش کیا. فقیر نے دودھ پی کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس حلوائی کو کہا کہ بھائی تیرا شکریہ اور یہ کہہ کرفقیرچل پڑا۔

بازار میں ایک فاحشہ عورت اپنے دوست کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھ کر موسم کا لطف لے رہی تھی۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی، بازار میں کیچڑ تھا، فقیر اپنی موج میں بازار سے گزر رہا تھا کہ فقیر کے چلنے سے ایک چھینٹا اڑا اورفاحشہ عورت کے لباس پر گر گیا۔ جب یہ منظر فاحشہ عورت کے دوست نے دیکھا تو اسے بہت غصہ آیا۔ وہ اٹھا اور فقیر کے منہ پرتھپڑ مارا اور کہا کہ فقیر بنے پھرتے ہو، چلنے پھرنے کی تمیز نہیں؟

فقیر نے ہنس کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا
مالک تو بھی بڑا بے نیاز ہے، کہیں سے دودھ پلواتا ہے اور کہیں سے تھپڑ مرواتا ہے.. یہ کہہ کر فقیر آگے چل پڑا،

فاحشہ عورت چھت پر چل رھی تھی تو اس کا پاؤں پھسلتا ہے اور زمین پر سر کے بل گر جاتی ہے، اس کو ایسی شدید چوٹ لگتی ہے کہ موقع پر ہی فوت ہوجاتی ہے۔

شور مچ گیا کہ فقیر نے آسمان کی طرف منہ کر کے بدعا دی تھی، جس کی وجہ سے یہ قیمتی جان چلی گئی

فقیر ابھی بازار کے دوسرے کونے تک نہیں پہنچ پائے تھے کہ لوگوں نے فقیر کو پکڑ لیا اور کہا کہ بڑے فقیر بنے پھرتے ہو، حوصلہ بھی نہیں رکھتے ہو

فقیرنے کہا کہ کیا ہوا میاں؟ لوگوں نے کہا کہ تم نے بددعا دی اور عورت کی جان چلی گئی

فقیرنے کہا کہ واللہ میں نے تو کوئی بددعا نہیں دی تو لوگوں نے ضد کی اور کہا کہ نہیں تیری بددعا کا کیا دھرا ہے۔

جب لوگوں نے ضد کی تو فقیر نے کہا کہ اصل بات پوچھتے ہو تو میں نے کوئی بددعا نہیں کی، یہ یاروں یاروں کی لڑائی ہے.

لوگوں نے کہا کہ وہ کیا؟ فقیر نے کہا کہ جب میں گزر رہا تھا اور میرے پاؤں سے چھینٹا اڑا اور اس عورت کے لباس پر پڑا تو اس کے یار کو غصہ آیا، اس نے مجھے مارا تو پھر میرے یار کو بھی غصہ آگیا....

23/05/2025

کیا امریکہ سپر پاور ہے یا چین

20/05/2025

کھیل کھیلا گیا سب تماشہ ہوا ،اس تماشے سے دو نام پیدا ہوئے
ایک راجہ بنا، ایک رانی بنی ، کھیل ہی کھیل میں یہ کہانی بنی
پھر زمانے کو یہ سب سنایا گیا ، اس تماشے کو سچ ہی بتایا گیا
جب زمانہ بھی مسرور ہونے لگا ، تب سے یہ کھیل مشہور ہونے لگا

لڑکیوں نے سنیں یہ کہانی تو پھر ، ذہن ان کے بھی مفلوج ہونے لگے
تھام کر ہاتھ لڑکوں کا کہنے لگی ، میرا راجہ ہے یہ اس کی رانی ہوں میں
بس دیوانی ہوں میں ، بس دیوانی ہوں میں

بیٹیوں کا یہ چہرہ جو دیکھا تو پھر ، بیٹیوں تک سے بھی باپ ڈرنے لگے
اس تماشے سے کئی باپ مرنے لگے ، باپ کا مان رکھ اس کی پگڑی بچا
جھوٹ ہے یہ فقط🖤
جھوٹ میں تو نہ آ ، اپنا دامن بچا
جاؤ گڑیا کہانی مکمل ہوئی✌️

کوئی راجہ نہیں کوئی رانی نہیں💔
اس محبت کی کوئی کہانی نہیں 🙏

08/05/2025

*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ أَنَسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،قَالَ:
قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏
‏‏‏‏‏‏وَلَا تَقْتُلُوا شَيْخًا فَانِيًا وَلَا طِفْلًا
وَلَا صَغِيرًا وَلَا امْرَأَةً
*ترجمہ*
کسی بوڑھے کو قتل نہ کرنا ‘ نہ کسی
بچے یا نابالغ کو قتل نہ کرو اور نہ
کسی عورت کو
*عنوان*
حالتِ جنگ میں دینِ اسلام کے خوبصورت
احکام بچوں اور عورتوں کو میدانِ جنگ
میں بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں
*حوالہ*: سنن ابی داود.
حدیث نمبر:2614
🌙 10 ذو القعدۃ 1446ھجری
بمطابق 8 مئی 2025 بروز جمعرات
آواز:محمد احسن عالم

06/05/2025

*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَلِيٍّ:رَضِیَ اللهُ عَنٗه قال :
وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، إِنَّهُ لَعَهْدُ
النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ:
«أَنْ لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ،
وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِقٌ»
*سیدنا علی المرتضیٰ کافرمان*
اس ذات کی قسم جس نے دانے کو
پھاڑا اور روح کو تخلیق کیا ! نبی امی
ﷺ نے مجھے بتا دیا تھا کہ ’’ میرے
ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت
نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی
بغض نہیں رکھے گا ۔‘‘
*عنوان*
سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
فضیلت کا بیان
*حوالہ*: صحیح مسلم.
حدیث نمبر:240
🌙 21 رمضان المبارک 1446ھجری
بمطابق 22 مارچ 2025 بروز ہفتہ
آواز:محمد احسن عالم

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am Noob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share