Sabawoon Bajaur

Sabawoon Bajaur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sabawoon Bajaur, Media/News Company, Peshawar.

چین میں والد کے فوڈ سٹاک کے نیچے بیٹی حصول تعلیم میں مصروف ہے
21/10/2025

چین میں والد کے فوڈ سٹاک کے نیچے بیٹی حصول تعلیم میں مصروف ہے

18/10/2025
باچا خان بابامولانا ابوکلام آزاد کہتے ہیں ایک مرتبہ ہم پارٹی اجلاس میں بیٹھے تھے کہ باچا خان نے مجھے کہا مولانا صاحب آپ ...
18/10/2025

باچا خان بابا
مولانا ابوکلام آزاد کہتے ہیں ایک مرتبہ ہم پارٹی اجلاس میں بیٹھے تھے کہ باچا خان نے مجھے کہا مولانا صاحب آپ سے ضروری کام تھا کہنے لگے کہ
مولانا صاحب آپ کی تفسیر قرآن ، ترجمہ قرآن کے چودویں (14) پارے کے فلاں صفہ پر فلاں آیات (مولانا صاحب کو اب وہ صفہ نمبر اور آیات نمبر یاد نہیں تھی) کی تشریح اگر آپ پھر سے دیکھ لیں تو بہت بہتر ہو گا
مولانا آزاد کہتے ہیں کہ بات کو میں نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور ویسے بھی باچا خان اور قرآن بینی کا کبھی تجربہ نہیں ہوا تھا اور یہ بات مجھے بھول گئی
لیکن 3 ماہ بعد جب میں شملہ میں تھا تو یہ بات یاد آ گئی دیکھا تو واقعی میں نے سنگین غلطی کی تھی کتاب کے پبلیشر کو کتاب چھاپنے سے روک دیا اور اخباروں میں غلطی کی نشاندہی کر دی
کچھ ماہ بعد جب باچا خان سے ملاقات ہوئی تو پوچھا جناب آپ اور قرآن کا اتنا قریب سے مطالعہ ؟
باچا خان مسکرائے اور یہ کہتے ہوئے بات ٹال دی
"مولانا صاحب ہم طالب علم ہیں

15/10/2025

سکولوں میں جسمانی تشدد کے خلاف جدوجہد — ایک جاری معرکہ

تحریر: حبیب‌الحسن یاد

تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے۔ یہ نہ صرف علم کی روشنی پھیلاتی ہے بلکہ انسانی وقار، برداشت اور باہمی احترام کا درس بھی دیتی ہے۔ لیکن جب تعلیمی ادارے، جو بچوں کے ذہن و کردار کو سنوارنے کے مراکز ہونے چاہییں، خود تشدد کا گہوارہ بن جائیں، تو یہ صرف تعلیم کی روح ہی نہیں بلکہ انسانی اقدار کی بھی توہین ہے۔

میں نے اپنی عملی زندگی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ ایک بنیادی انسانی فریضہ سمجھا۔ اسی جذبے کے تحت میں نے سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (SPARC) اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (HRCP) جیسے معتبر اداروں کے پلیٹ فارم سے بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف جدوجہد کی۔ اپنے مشاہدے اور فیلڈ ورک کے دوران میں نے ایسے بے شمار واقعات دیکھے جن میں معصوم بچے تشدد کا شکار بن کر ذہنی و جسمانی صدمات سے دوچار ہوئے۔

نوّے کی دہائی میں، جب جسمانی سزا کو تعلیمی نظم و ضبط کا لازمی حصہ سمجھا جاتا تھا، ہم نے چند ہم خیال دوستوں کے ساتھ ایک بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ ہم نے مختلف تعلیمی اداروں، کمیونٹی سینٹرز، اور والدین کے اجتماعات میں یہ پیغام عام کیا کہ تشدد تعلیم نہیں، بلکہ بربادی کا آغاز ہے۔ اسی مقصد کے تحت میں نے "دی ڈان چلڈرن اکیڈمی" کے نام سے ایک سکول قائم کیا، جہاں بچوں کو خوف سے نہیں بلکہ محبت، رہنمائی اور اعتماد کے ذریعے تعلیم دی جاتی تھی۔ میں نے اس ادارے کو عملی مثال بنایا کہ تربیت کا بہترین ذریعہ پیار اور احترام ہے، نہ کہ سزا اور ڈانٹ ڈپٹ۔

ہماری طویل جدوجہد، مختلف تنظیموں کی کوششوں، اور پارلیمانی لابنگ کے نتیجے میں پاکستان میں پہلی بار جسمانی سزا کے خلاف واضح قانون سازی ممکن ہوئی۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کا “Prohibition of Corporal Punishment Act 2021”، سندھ کا 2016ء کا قانون، اور پنجاب، خیبرپختونخوا، اور بلوچستان کے بچوں کے تحفظ کے قوانین نے اسکولوں میں جسمانی سزا کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا۔ یہ قانون سازی دراصل ایک ایسے معاشرتی رویے کے خلاف بغاوت تھی جو تشدد کو تربیت کا حصہ سمجھتا تھا۔

تاہم، یہ کہنا افسوسناک نہیں بلکہ شرمناک ہے کہ آج بھی پاکستان کے کئی اسکولوں اور مدارس میں جسمانی تشدد کا قبیح عمل جاری ہے۔ ایسے واقعات محض قانونی خلاف ورزیاں نہیں، بلکہ انسانی وقار اور بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالی ہیں۔ جسمانی سزا بچوں کے ذہنوں میں خوف، نفرت اور احساسِ کمتری پیدا کرتی ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو اپنے نونہالوں کو خوف کے ماحول میں پروان چڑھائے، وہاں علم نہیں بلکہ اندھی تقلید اور جبر پنپتا ہے۔

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دوبارہ اس مہم کو زندہ کریں — نہ صرف قانون کی سطح پر بلکہ معاشرتی رویوں میں بھی تبدیلی لائیں۔ اساتذہ، والدین، مذہبی رہنما، اور سول سوسائٹی کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا اور تعلیمی اداروں کو بھی مثبت تربیت اور پرامن سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

ایک محفوظ، محبت بھرا اور تشدد سے پاک تعلیمی ماحول صرف ایک قانون کا تقاضا نہیں، بلکہ ایک مہذب قوم کی پہچان ہے۔
اگر ہم واقعی ایک روشن اور پرامن پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں یہ یقین دہانی کرنی ہوگی کہ اسکول بچے کے لیے خوف کی نہیں، بلکہ اعتماد اور محبت کی جگہ ہو۔

"سب سے زیادہ ذہین اور باشعور لوگ کبھی بھی برے نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ برا انسان ہونے کے لیے احمق ہونا اور محدود سوچ کا حام...
08/10/2025

"سب سے زیادہ ذہین اور باشعور لوگ کبھی بھی برے نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ برا انسان ہونے کے لیے احمق ہونا اور محدود سوچ کا حامل ہونا ضروری ہے۔"

نوبل لاریٹ فلسفی
جین پال سارتر

باجوڑ۔ لغڑئی ماموند واقعہ کے چار شہداء کی نماز جنازہ ادا ،  آشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا  ، علاقے میں سوگ کا...
29/09/2025

باجوڑ۔ لغڑئی ماموند واقعہ کے چار شہداء کی نماز جنازہ ادا ، آشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ، علاقے میں سوگ کا سماں، یاد رہے کہ چار نوجوان گزشتہ روز لغڑئی ماموند میں ڈرون حملہ میں شہید جبکہ دو مزید
زخمی ہوئے تھے
سوال یہ ہے کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات کب تلک ؟؟؟؟

د پشتو نوی چاپ شوی کتابونہ ۔ درک ، انور خان لالا  پشتو اکیڈیمی ، پیشور پوھنتون
19/09/2025

د پشتو نوی چاپ شوی کتابونہ ۔ درک ، انور خان لالا پشتو اکیڈیمی ، پیشور پوھنتون

لغڑئ باجوڑ - آپریشن کے بعد بازار کی رونقیں بحال ، عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ تحفظ کے خاطر گھروں کو چھوڑنے والے مکین واپس ...
17/09/2025

لغڑئ باجوڑ - آپریشن کے بعد بازار کی رونقیں بحال ، عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ تحفظ کے خاطر گھروں کو چھوڑنے والے مکین واپس آرہے ہیں

مطالبہ برائے متاثرین باجوڑ آپریشنہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حالیہ باجوڑ آپریشن، جو شدت پسندوں...
17/09/2025

مطالبہ برائے متاثرین باجوڑ آپریشن

ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حالیہ باجوڑ آپریشن، جو شدت پسندوں کے خلاف کیا گیا، میں جن متاثرین کے مکانات مکمل طور پر مسمار ہوگئے ہیں، ان کے لیے 25 سے 30 لاکھ روپے معاوضہ جبکہ جزوی نقصان والے گھرانوں کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے معاوضے کی منظوری کے احکامات فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
اس وقت مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ تعمیراتی سامان اور مزدوری کے نرخ اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ صرف ایک کمرے کی تعمیر پر بھی چار سے پانچ لاکھ روپے تک لاگت آتی ہے۔ ایسے حالات میں متاثرہ خاندانوں کے لیے بغیر حکومتی امداد کے دوبارہ اپنے گھر تعمیر کرنا کسی طور ممکن نہیں۔

منجانب: ملک حیدر علی
کمر ماموند

22/03/2025
20/03/2025

Imran Khan’s lawyer Uzair Karamat Bhandari cited American psychologist Abraham Maslow’s quote: “If the only tool you have is a hammer, you tend to see every problem as a nail”.

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabawoon Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share