Khyber Media

Khyber Media "Journalist Can Never Be Silent "
Your trusted source for breaking news, current affairs, politics, education, and community updates. Stay informed.
(2)

Stay connected.

اپر سوات، مدین میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتاراپر سوات کے علاقے مدین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،...
09/09/2026

اپر سوات، مدین میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

اپر سوات کے علاقے مدین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

سوات پولیس کے مطابق مدین پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ ک...
09/09/2026

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پیٹرولیم پر ٹیکسوں اور لیوی کا بوجھ کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہتے ہیں، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

09/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت کا دوٹوک اور سخت ردِعمل۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کی ملاقاتوزیراعظم نے اس عزم کا ...
09/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتِ پاکستان، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو سیلز ٹیکس استثنیٰ دینے کا فیصلہپشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ساب...
09/09/2026

خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو سیلز ٹیکس استثنیٰ دینے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا کی حدود میں قائم کاروباری و صنعتی اداروں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (KPRA) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خدمات فراہم کرنے والے مقامی اداروں کو 30 جون 2027 جبکہ صنعتی اداروں کو 30 جون 2028 تک ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق خدمات فراہم کرنے والے مقامی افراد اور کاروباری اداروں، جن میں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس، پراپرٹی رینٹل، رئیل اسٹیٹ، غیر سرکاری تعمیراتی شعبہ، نجی ہسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، مقامی ٹرانسپورٹ، بیوٹی پارلرز، سیلونز، ورکشاپس، کار واش، ڈرائی کلیننگ، الیکٹریکل و الیکٹرانک مرمت، پلمبنگ، ویلڈنگ، فوٹوگرافی، ویڈیو گرافی، ایونٹ مینجمنٹ، کنسلٹنسی اور ٹریول ایجنسیاں شامل ہیں، کو 30 جون 2027 تک سیلز ٹیکس آن سروسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکس استثنیٰ سے استفادہ کرنے کے لیے سروس فراہم کرنے والا متعلقہ علاقے کا حقیقی رہائشی ہونا لازمی ہوگا اور اس کے شناختی کارڈ پر بھی اسی علاقے کا پتہ درج ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ کاروبار کا سابقہ فاٹا یا پاٹا کی حدود میں قائم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ فراہم کی جانے والی سروس کا آغاز اور اختتام بھی انہی علاقوں میں ہونا ضروری ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سروسز، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے تحت سرکاری ترقیاتی منصوبے، جبکہ بیرونی علاقوں کے برانڈز یا فرنچائزز اس ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب صنعتی اداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر ودہولڈنگ سیلز ٹیکس سے 30 جون 2028 تک استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس رعایت سے گھی و خوردنی تیل، آٹا ملز، ماربل و گرینائٹ، فارماسیوٹیکل، فرنیچر، ڈیری مصنوعات، اسٹیل ری رولنگ، ایلومینیم اور دیگر مینوفیکچرنگ یونٹس مستفید ہوں گے۔

ایف آئی اے کی غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی، کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی برآمدایف آئی اے کمپوزٹ سرکل پشاور نے...
09/09/2026

ایف آئی اے کی غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی، کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل پشاور نے چوک یادگار پشاور میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی/ہنڈی کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 84 لاکھ روپے (Rs. 18,400,000) پاکستانی کرنسی برآمد اور ضبط کر لی گئی۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے متعلق موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کیے گئے۔

برآمد شدہ رقم، موبائل فون اور دستاویزات کو مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد شدہ شواہد کی روشنی میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی حوالہ ہنڈی/ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

09/09/2026

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جاری دھرنے کے 25 واں روز،جمات اسلامی کی احتجاجی تحریک اور موجودہ ملکی صورتحال کےحوالے پریس کانفرنس کررہےہیں

جمرود بازار سے دو بچیاں مبینہ طور پر اغواء، تلاش جاریخیبر: تحصیل جمرود کے بازار سے دو بچیوں کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامن...
09/09/2026

جمرود بازار سے دو بچیاں مبینہ طور پر اغواء، تلاش جاری

خیبر: تحصیل جمرود کے بازار سے دو بچیوں کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغواء ہونے والی بچیوں کی عمریں 14 سال اور 8 سال بتائی جا رہی ہیں، جبکہ دونوں کا تعلق ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل سے ہے۔

پولیس کے مطابق بچیوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دلوانے کے بہانے جمرود بازار بلایا گیا تھا، جہاں سے دونوں بچیاں مبینہ طور پر اغواء ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ جمرود بازار سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی بچیوں کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

09/09/2026

مریم نواز کی بات کا جواب میں سینیٹ کے فلور پر دوں گا۔ یہ میرے لیے فری ہٹ ہے، اور میں اس موقع کو مس نہیں کرنا چاہتا۔

|

09/09/2026

جمرود بازار سے آج دو بچیاں لاپتہ ہوگئی ہے
ایک بچی کی عمر 14 سال و ایک کی عمر 8 سال ہے۔
پولیس کی تحقیقات جاری

Address

Jamrud
Peshawar
25000

Telephone

+923118331002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Media:

Shortcuts

Share