Khyber Digital Network

Khyber Digital Network علاقائی مسلے مسائل ، غریب بیمار یتیم کی آواز

27/08/2026

🚨 باڑہ بازار میں چور گرفتار

باڑہ بازار میں چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور کو گرفتار کرلیا گیا۔

📍 باڑہ، ضلع خیبر

#باڑہ #خیبر #پولیس
7

27/08/2026

ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل پر پابندی ہونی چاہیئے مریض تڑپ رہے ہوتے ہیں جبکہ ڈاکٹر اور نرس موبائل میں مصروف ہوتے ہیں۔

25/08/2026

قبائلی ضلع کرم کے علاقے چمکنی گنداو میں جیٹ طیاروں کی بمباری نے ایک بابا کے نوجوان بیٹے سمیت دو افراد کی جان لے لی، جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں پر بمباری اور قتل و غارت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔کب تک ماؤں سے ان کے جوان بیٹے چھینے جائیں گے؟

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے باہر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کی میت باڑہ، خیبر پہنچا دی گئی۔ اہ...
25/08/2026

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے باہر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کی میت باڑہ، خیبر پہنچا دی گئی۔ اہلخانہ کو میت کی حوالگی میں وفاقی وزیر امیر مقام نے اہم کردار ادا کیا.

چارسدہ: سرکاری، نیم سرکاری و غیر سرکاری ’’سیٹنگ ما_فیا‘‘ اور م_نش_یا_ت فر_و_شوں کو ایکسائز پولیس کی سخ_ت وار_ننگ، ’’ہمار...
24/08/2026

چارسدہ: سرکاری، نیم سرکاری و غیر سرکاری ’’سیٹنگ ما_فیا‘‘ اور م_نش_یا_ت فر_و_شوں کو ایکسائز پولیس کی سخ_ت وار_ننگ، ’’ہمارے نام پر پیسے لیے یا دیے تو سخت سرکاری کارروائی ہوگی، آپر_یشنل ٹیم نہ سیٹ ہوگی نہ سیٹنگ کرے گی‘‘، ڈاکٹر ازلان اسلم

چارسدہ: ایکسائز پولیس کے ڈاکٹر ازلان اسلم نے من_ش_یات فرو_شوں کے ساتھ مبینہ طور پر پیسوں کے عوض ’’سیٹنگ‘‘ کروانے والے سرکاری، نیم سرکاری اور غیر سرکاری افراد کو بھی خبردار کردیا۔

ڈاکٹر ازلان اسلم کے مطابق بعض افراد م_نش_یات فروشوں سے رابطہ کرکے یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ہم آپ کی بات سیٹ کروادیں گے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ تھانہ ایکسائز چارسدہ کی آپریشنل ٹیم نہ کسی کے ساتھ سیٹ ہوگی اور نہ ہی سیٹنگ کرنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ من_ش_یات فر_وش جس کے ساتھ چاہیں ’’سیٹنگ‘‘ کرلیں، تاہم ایکسائز ٹیم کے ہاتھ لگنے کی صورت میں سخ_ت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ ایکسائز پولیس کے نام پر کسی کو بھی پیسے دیے گئے تو ایسا سرکاری ر_گڑ_ا دیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں کھایا ہوگا۔

ڈاکٹر ازلان اسلم نے من_شی_ات فروشوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ان میں اللہ کا خو_ف ہے، نہ انسا_نیت اور نہ اخلاقیات۔ ان کے بقول من_ش_یات فروش عوام اور ان کے بچ_وں کے ق_ا_ت_ل ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بھی ق_ا_ت_لو_ں جیسا س/خت رویہ اختیار کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ازلان اسلم نے واضح کیا کہ یہ پیغام عام عوام کے لیے نہیں بلکہ م_نش_یا_ت کے کاروبار میں ملوث عنا_صر اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر ’’سیٹنگ‘‘ کروانے والوں کے لیے ہے۔

تعلیمی اداروں میں افغان بچوں کے نئے داخلوں پر پابندی عائدنجی تعلیمی اداروں سے اب تک خارج کیے گئے اور موجودہ افغان طلباء ...
24/08/2026

تعلیمی اداروں میں افغان بچوں کے نئے داخلوں پر پابندی عائد
نجی تعلیمی اداروں سے اب تک خارج کیے گئے اور موجودہ افغان طلباء کی تفصیلات بھی پی ایس آر اے نے طلب کر لیں۔ تفصیلات فراہم نہ کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، افغان طلباء کو لینے سے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔

24/08/2026

پاکستان میں ہر روز آئین و قانون کی پامالی کی نئی مثال سامنے آ رہی ہے۔ اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں طلبہ کے سامنے ایک باوردی اہلکار کا مبینہ طور پر اسلحہ نکال کر فائرنگ کرنا انتہائی سنگین اور تشویشناک واقعہ ہے۔ تعلیمی ادارے خوف نہیں، علم اور تحفظ کی جگہ ہیں۔

پشاور آنے والی یہ بس صرف خواتین کے لیے ہوگی! اب سوال یہ ہے کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ مرد سفر کرنا چاہے تو پھر اس کا کیا ب...
23/08/2026

پشاور آنے والی یہ بس صرف خواتین کے لیے ہوگی!
اب سوال یہ ہے کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ مرد سفر کرنا چاہے تو پھر اس کا کیا بنے گا؟
پشاور کی سڑکوں پر ایک نئی بحث شروع ہونے والی ہے!

باڑہ میں خونی سانحہ، سگے بھائی نے دو بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا،برقمبر خیل میں فائرنگ، دو سگے بھائی اور بھابی جاں ب...
23/08/2026

باڑہ میں خونی سانحہ، سگے بھائی نے دو بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا،برقمبر خیل میں فائرنگ، دو سگے بھائی اور بھابی جاں بحق، قاتل پستول سمیت گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور آلۂ قتل کی برآمدگی پر باڑہ پولیس کو شاباش دی۔
تھانہ باڑہ کی حدود، علاقہ برقمبر خیل میں فائرنگ کے ایک لرزہ خیز واقعے میں سگے بھائی نے اپنے ہی دو بھائیوں اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں قدیم، جناب گل اور خاتون مسماتہ (ع) شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے قتل میں ملوث قاتل جان خان ولد فقیر خان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے ذہنی توازن کے حوالے سے بھی سوالات سامنے آئے ہیں، جس کے پیش نظر ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے گا تاکہ اس کی ذہنی حالت کا تعین کیا جاسکے۔

باڑہ تحصیل باڑہ قمبر آباد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ذرائع
22/08/2026

باڑہ
تحصیل باڑہ قمبر آباد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے
ذرائع

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share