The News Point 24/7

The News Point 24/7 National and International Latest News updates and current reports.

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی اللہ نواز صاحب نے بھس بدل کر صوابی جہ...
29/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی اللہ نواز صاحب نے بھس بدل کر صوابی جہانگیرہ روڈ پر قصائیوں کے خلاف ایکشن لیا۔ گرانفروشی میں ملوث چھ قصائیوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف مراسلہ ارسال کر کے کل سپیشل مجسٹریٹ کے سامنے مزید کاروائی کیلئے پیش کیا جائیگا-

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹکصاحب نے ٹوپی بازار...
29/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹکصاحب نے ٹوپی بازار میں پرائس چیکنگ کی۔ قصائیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ گرانفروشی کرنے والے بیشتر قصائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

آج مورخہ 2023-03-27 کو ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صا...
28/03/2023

آج مورخہ 2023-03-27 کو ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب کے تحصیل ٹوپی BISP پروگرام کے تحت جاری مفت آٹا کی تقسیم کے عمل نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نے آٹا کے تقسیم پوائنٹس پر انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی منصفانہ و ہموار تقسیم کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی آللہ نواز خان صاحب نے صوابی بازار اور...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی آللہ نواز خان صاحب نے صوابی بازار اور شاہ منصور میں پرائس چیکنگ کی۔ قصائیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ گرانفروشی کرنے والے بیشتر قصائیوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی گئی۔

Today on 22-03-2023, Mr. Furqan Ashraf, Deputy Commissioner, Swabi alongwith Additional Deputy Commissioner (G), Swabi v...
28/03/2023

Today on 22-03-2023, Mr. Furqan Ashraf, Deputy Commissioner, Swabi alongwith Additional Deputy Commissioner (G), Swabi visited various Atta Distribution points established under the BISP program. Deputy Commissioner Swabi reviewed the arrangements and facilities provided to the public at Atta Distribution Points. Necessary instructions were issued for fair and smooth distribution.

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر حالیہ زلزلے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران، ہسپتال انتظامیہ ...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کے خصوصی ہدایت پر حالیہ زلزلے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران، ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کا عملہ ریڈ الرٹ۔ اسی سلسلے میں اے اے سی صوابی آللہ نواز خان اور ذیشان نجیب صاحب نے ریسکیو 1122 کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور ایمرجنسی کنٹرول روم میں موجود رہے۔ اسکے علاوہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا گیا۔

(تحصیل ٹوپی موضع دیول میں مھکمہ ایجوکیشن  کی زمین  پر تجاوزات کے خلاف  آپریشن)ڈپٹی کمشنر صوابی فرقان اشرف صاحب کے ہدایت ...
28/03/2023

(تحصیل ٹوپی موضع دیول میں مھکمہ ایجوکیشن کی زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن)

ڈپٹی کمشنر صوابی فرقان اشرف صاحب کے ہدایت پر آج موضع دیول تحصیل ٹوپی میں محکمہ ایجوکیشن کی زمین پر تجاوزات کے خلافآپریشن کیا گیا- جسکی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب، ہمراہ ریونیو سٹاف، محکمہ ایجوکیشن سٹاف کی۔اس آپریشن میں زیر ْبضہ زمین محکمہ ایجوکیشن کے حوالہ کیا گیا 1 کنال 4مرلہ بنتی تھی۔ اور عوام الناس کو ہدایات جاری کی کہ سرکاری زمین پر سے سارے تجاوزات پوری طور پر ہٹادیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروایئ عمل میں لایئ جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل  اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب نے تحصیل ٹوپی می...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب نے تحصیل ٹوپی میں مختلف پٹرول پمپز کا معائنہ کیا ۔خلاف ورزی کرنے پر متعدد پٹرول پمپ کو جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر،  ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب نے ہمراہ ڈی ایس...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ٹوپی جناب عدنان ممتاز خٹک صاحب نے ہمراہ ڈی ایس پی ٹوپی، انسپکٹر Explosive ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائننگ اور متعلقہ حکام کے ساتھ ٹی فائف پروجیکٹ، تربیلہ ڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ سیکورٹی کے حوالے سے مستقبل بعید میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول نمب...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 زیدہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ شجر کاری مہم میں طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ ماحول کی صفائی پر توجہ دیں اور طلباء صوابی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔

ڈپٹی کمشنر صوابی جنا ب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے ریسکیو 1122 صوابی کے...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر صوابی جنا ب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے ریسکیو 1122 صوابی کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 زیدہ میں "ایمرجنسی ٹریننگ" کا اہتمام کیا۔ ریسکیو 1122 کے ٹرینرز کی جانب سےابتدائی طبی امداد ( فرسٹ ایڈ ) کے مختلف ماڈیولز کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ طلباء نے تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی نے اس موقع پر طلباء کوابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ ) کی تربیت کی اہمیت سے آگاہ کیا اور طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب صاحب نے ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر ضلع صوابی میں بروقت طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سراہا۔

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب محمد وقاص مسعود چوہدری صاحب نے تحصیل میونس...
28/03/2023

ڈپٹی کمشنر، صوابی جناب فرقان اشرف صاحب کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر صوابی جناب محمد وقاص مسعود چوہدری صاحب نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رمضان بازار میں عارضی تجاوزات ہٹایں۔ اور رمضان سستا بازار کی سیٹ کرنے کا کام آج بھی جاری رکھا گیا۔ جلد ہی رمضان میں لوگوں کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The News Point 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share