08/12/2025
پیما پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی کی کویت ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ کے ساتھ بد تمیزی اور ڈاکٹر کو ڈرانے دھمکانے اور دھکے دینے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
ایم این اے صاحب کا مریض زنانہ وارڈ میں داخل تھی، ایم این اے صاحب اپنے لوگوں کے ساتھ زنانہ وارڈ میں داخل ہوئے جس پر عملے نے ان کو بتایا کہ زنانہ وارڈ میں مردوں کا داخلہ منع ہے جس پر ایم این اے صاحب سیخ پا ہوگئے اورعملے کو دھمکانا شروع کردیا ۔
جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر صاحب نے ان سے گزارش کی کہ وارڈ سے باہر چلے جائے تو ان پر چلائے اور ان کو دھکے دئے اور دھمکایا۔
کویت ٹیچنگ ہسپتال زنانہ وارڈ میں پردے کا خصوصی خیال رکھتی ہے اور مریضوں کے ساتھ ایک زنانہ اٹینڈنت کی اجازت ہوتی ہے۔
پیما ایم این اے صاحب کے اس رویئے کی مذمت کرتی ہے جہاں قانون بنانے والے خود قانون کی پامالی کرتے ہیں ۔
پیما اقبال افریدی صاحب سے اپنے رویئے پر معذرت کی مطالبہ کرتی ہے ،بصورت دیگر پیما ایم این اے صاحب کے خلاف قانونی چارہ جوئ کرے گی۔
ترجمان پیما پشاور