
17/09/2025
طالبان کے زیر سرپرستی چلنے والی ریاست افغانستان کے صوبے پنجشیر تا چترال سڑک کی تعمیر مکمل
گلگت،بدخشان کے ضلع زیباک میں پنجشیر سے پاکستان تک 194 کلومیٹر طویل اور 10 میٹر چوڑی ایک اسٹریٹجک سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل کے بعد افغانستان کو پہلی بار زمینی راستے سے پاکستان کے چترال خطے سے جوڑ دیا گیا ہے۔
یہ سڑک انتہائی دشوار گزار اور پیچیدہ سرحدی علاقوں سے گزر کر تعمیر کی گئی ہے، جو نہ صرف خطے میں آمد و رفت کو بہتر بنائے گی بلکہ تجارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے اعتبار سے بھی ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ اس اہم پیش رفت کو خطے میں دوطرفہ روابط اور ہمسائیگی کے تعلقات میں بہتری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔