Skyways News Peshawar

Skyways News Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Skyways News Peshawar, Media/News Company, Peshawar.

  OPEN             Arbab Road Abdara Road Opp.Oxford University PressContact 03365990073 whats app 03329077804
10/11/2021

OPEN




Arbab Road Abdara Road Opp.Oxford University Press
Contact 03365990073 whats app 03329077804

24/10/2021

Celebration after Pak Won the match
at arbab road

23/10/2021

Peshawar CMH mi eik mareez ko B+blood ki zarorat hin,agr koi donate karna chahte hin tu is per number per rabta Karen
03339534411

  لاہور ( کرائم رپورٹر ) تھانہ ڈیفنس کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل لیڈی ڈاکٹر زخموں کی ت...
28/09/2021


لاہور ( کرائم رپورٹر ) تھانہ ڈیفنس کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
لیڈی ڈاکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش جاری ہے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کی وجہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی گی

 #ضلع کرک ترقی کی طرف گامزن ایم این اے شاہد خٹک کے سنگ............؟(1) ضلع کرک کے پی کے میں واحد ضلع ہے جو پورے پاکستان ...
13/09/2021

#ضلع کرک ترقی کی طرف گامزن ایم این اے شاہد خٹک کے سنگ............؟

(1) ضلع کرک کے پی کے میں واحد ضلع ہے جو پورے پاکستان کو گیس تیل اور یورینیم فراہم کرتا ہے۔ضلع کرک پورے کے پی کے کو گیس فراہم کرتا ہے لیکن کرک کے لئے گیس میسر نہیں؟
(2) ضلع کرک میں اگر بجلی کی بات کی جائے تو 24گنٹھوں میں 20گنٹھے لوڈشیڈنگ ہوتا ہے؟

(3) ضلع کرک کے علاقہ گوڈیخیل کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے،یونین کونسل شنوہ گڈیخیل کے علاقہ کواہ میدان کی عوام آج تک پینے کا صاف پانی کےلئے ترس رہے ہے؟

(4) ضلع کرک میں ہسپتال کی اگر بات کی جائے تو جو مریض کرک ڈی ایچ کیوں ہسپتال جاتا ہے تو پرچی پر ریفر ٹو پشاور لکھ دیا جاتا ہے،اگر کرک کے عوام کا علاج پشاور ہے تو ڈی ایچ کیوں ہسپتال بنایا کس لئے ہے؟

(5) گورنمنٹ ہائی سکول نیری پنوس میں پینے کےلئے پانی دستیاب نہیں،بارش ہونے کے بعد سکول ایک ہفتے تک بند رکھا جاتا ہے؟

پشاور ائر پورٹ کے راستے خلیجی ملکوں سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے کا اسکینڈل پشاورا ئر پورٹ کے راستےخلیجی ملکوں سے آنیوالے...
11/09/2021

پشاور ائر پورٹ کے راستے خلیجی ملکوں سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے کا اسکینڈل پشاورا ئر پورٹ کے راستےخلیجی ملکوں سے آنیوالے مسافروں کو تازہ کورونا نیگیٹیو ٹیسٹ اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانے کے باوجود زبردستی رپیڈ کورونا ٹیسٹ پر مجبور کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافروں کو پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہزاروں روپے کے عوض قرنطینہ میں رکھاجارہا ہے ۔ پشاور کے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں قرنطین مسافروں سے چالیس ہزار روپے فی کس دس دن کے عوض وصول کئے جارہے ہیں ۔ مذکورہ ہوٹل جو کہ ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کی ملکیت بتایا جارہا ہے میں روزانہ کے حساب سے درجنوں غیرملکی مسافروں کو رکھاجارہا ہے اور یہ سب کچھ پشاور کی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے پاس یو اے ای یا دیگر ممالک میں مستند لیبارٹریوں کے کورونا نیگیٹیوٹیسٹ اور کورونا ویکسی نیشن کے سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود انکے کوروناریپڈ ٹیسٹ ایک غیرمستند کٹ کے ذریعے کرائے جاتے ہیں جسکے نتیجے میں اکثر مسافروں کے ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوجاتے ہیں ۔پشاور ائر پورٹ پرمسافروں کے ساتھ ہونےوالے اس زیادتی اور ظلم کے بعد خلیجی ملکوں سے وطن واپس آنیوالے اکثر مسافروں نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر ائر پورٹس کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پشاور ائر پورٹ ایک بار پھرغیرملکی پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا جائیگا ۔بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کے پاس تازہ کورونا ٹیسٹ کی موجودگی پر پشاور ائر پورٹ پر غیر ضروری ٹیسٹوں کا سلسلہ فوری طورپر بند کیا جائے اور پاکستان کےلئے قیمتی زرمبادلہ بھیجنے والے ان محنت کش پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں قرنطینہ کے نام پر لوٹنے اور ذلیل وخوار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف پشاور ائر پورٹ بلکہ حکومت کی بھی بدنامی ہورہی ہے ۔جب مذکورہ مسافر انتظامیہ سے اپنے گھر جاکر وہاں پر قرنطین ہونے کا کہتے ہیں تو انہیں کہاجاتا ہے کہ آپ کو لازمی طورپر مذکورہ ہوٹل ہی میں لیکن اپنے خرچے پر قرنطین ہونا پڑے گا۔یہاں پر اس بات کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں کہ جب بھی کسی سرکاری اہلکار یا سیاستدان کو کورونا ہوجاتا ہے تو اسے اپنے گھر میں قرنطین ہونے کی اجازت ہوتی ہے تاہم جب یہی کیس کسی عام شہری اور خصوصی طورپر بیرون ملک سے آنیوالوں کے ساتھ پیش آتا ہے تو پھر قانونی پیچیدگیاں سامنے آجاتی ہیں ۔اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ان دس دنوں کے قرنطینہ میں کورونا مثبت ثابت کئے گئے مریضوں کو کسی علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جاتی صرف چالیس ہزار روپے کے عوض قید تنہائی ہی دی جاتی ہے جو کہ ایک غیر انسانی سلوک اور ظلم ہے۔
رپورٹ فدا خٹک

 #افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر متوقع طور پر طالبان 15 اگست کو کابل میں داخل...
08/09/2021

#افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر متوقع طور پر طالبان 15 اگست کو کابل میں داخل ہوئے جس پر کابل چھوڑ کر زندگی گزارنے کا سب سے مشکل فیصلہ تھا ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں کو خاموش رکھنے اور کابل کے ساٹھ لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا یہی واحد راستہ تھا۔سابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ سیکیورٹی سٹاف کے کہنے پر کابل چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پیسے لے کر آنے کے الزام کو رد کیا اور کہا کہ یہ الزام ہے اور اقوام متحدہ یا کسی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کروانے کو تیار ہوں۔ دوسری جانب نئی افغان حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ اس حکومت میں اہم منصبوں پر کام کرنے کے لیے چنی گئی بعض شخصیات کی وابستگی اور ریکارڈتشویش کا باعث ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سراج الدین کے حقانی نیٹ ورک کا نام دہشت گرد تنظیموں سے متعلق امریکی فہرست میں شامل ہے۔ امریکی ایف بی آئی سراج الدین کی جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کر چکا ہے۔سراج الدین کے علاوہ نئی افغان حکومت میں 3 مزید وزرا کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ یہ خلیل الرحمن حقانی (وزیر مہاجرین)، عبدالباقی حقانی (وزیر اعلی تعلیم) اور نجیب اللہ حقانی (کمیونی کیشن اور ٹکنالوجی کے وزیر) ہیں۔نئی افغان حکومت کے سامنے دو بڑے چیلنج ہیں۔ پہلا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا اور دوسرا ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کے سہارے کے واسطے بین الاقوامی امداد کے سلسلے کی بحالی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ڈیمانڈ نوٹس میں قیمت وصول کرنے کے باوجود پائپ خریدنے کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی۔نجی ٹی وی نے ...
07/09/2021

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ڈیمانڈ نوٹس میں قیمت وصول کرنے کے باوجود پائپ خریدنے کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے گھریلو کنکشن کیلئے صارفین پر ایک ہزار روپے کا پائپ خریدنے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین پر ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود جی آئی پائپ کی خریداری کی مد میں اضافی خرچے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔نئے کنکشن کی تنصیب کے لئے ایک ہزار روپے کا جی آئی پائپ صارفین کو خریدنا ہوگا، کمپنی ڈیمانڈ نوٹس میں پائپ کی قیمت وصول کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

 #ضلع کرک خیبر پختونخواہ میں واحد ضلع ہے جو پورے پاکستان کو گیس تیل اور یورینیم فراہم کرتا ہے۔ ریاست پاکستان کو روزانہ ا...
07/09/2021

#ضلع کرک خیبر پختونخواہ میں واحد ضلع ہے جو پورے پاکستان کو گیس تیل اور یورینیم فراہم کرتا ہے۔ ریاست پاکستان کو روزانہ اربوں روپے کی آمدن دیتا ہے۔
اگر کروڈ آئل کی بات کی جاۓ تو ایک بیرل خام تیل کی قیمت 7040 روپے ہے۔ کرک میں یومیہ خام تیل کی پیداوار 25890 بیرل ہے، جسکی یومیہ آمدن 182,181,198 روپے ہے۔
اگر ماہانہ آمدن بات کی جائے تو 5,465,435,958 روپے ہیں۔
اگر سالانہ آمدن کی بات کی جاۓ تو 65,558,231,496 روپے آمدن ہے۔
اب آتے ہے گیس کی طرف فی (Cubic feet)MCF گیس کی قیمت 480 روپے ہے، یومیہ پیداوار کو اگر دیکھا جاۓ تو MCF 196052 ہیں،
اگر یومیہ آمدن کی بات کی جاۓ تو اس کی 94,053,986,48 روپے ہیں،
اب ماہانہ آمدن 2,821,619,594 روپے ہیں ،
اب اگر سالانہ آمدن کی بات کی جاۓ تو 33,859,435,132 روپے ہیں۔
ریاست کو اربوں روپے آمدن دینے کے باجود میری خٹک قوم کی مائیں ،بہنیں پہاڑوں سے خشک لکڑیاں اپنے گھروں کے چھولے گرم کرنے کے لئے لاتی ہے،
ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر تباہ ،روڈوں کی حالت تباہ ،سالوں سے یونیورسٹی کی اپنی مستقل بیلڈنگ نہیں ، پینے کے صاف پانی کے لئے لوگ ترستے ہے،
2004 سے گیس کی ڈرلنگ ہو چکی ہے ایک بھی ایسا میگا پراجیکٹ نہیں ہوا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار مہیا ہو جاۓ۔ ان سب کے ذمہ دار سیاسی عدم استحکام اور قومی مفادات کی بجاۓ زاتی مفادات پر لوگ اور منتخب نمائندے ترجیح دیتے ہے
خدارا کرک پر رحم کریں کہیں خٹک قوم کے لہجوں میں تبدیلی آکے اپنے حقوق مانگنے کے فیصلے منتخب نمائندوں کے گھروں کے سامنے دھرنے کی صورت میں یا پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کی صورت میں عوام نکل آجاۓ۔
آگر آپ مفتق ہے تو اگۓ شئیر ضرور کریں


05/09/2021

خیبر پختونخوا بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس تھانوں میں خواتین ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ خواتین اور بچوں کے مسائل اور شکایات میں ان کی مدد کیلئے تربیت یافتہ خواتین پولیس اہلکار مصروف عمل ہیں۔

ضرورت براۓ رپورٹر
05/09/2021

ضرورت براۓ رپورٹر

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skyways News Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share