
04/08/2025
چارسدہ: سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، غنی خان روڈ پر قتل میں ملوث ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
سٹی پولیس چارسدہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غنی خان روڈ پر پیش آنے والے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق وقتی تکرار کے دوران ملزم اعزاز ولد صفدر سکنہ خشتہ خیل پڑانگ نے اپنے دوست واصف ولد مجاہد ساکن گل آباد سرڈھیری کو غنی خان روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی چارسدہ میں فوری طور پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ، محمد وقاص خان نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ڈی ایس پی سٹی زرداد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرمند شاہ خان اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم اعزاز کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.