KPK News

KPK News serve peoples

Ye log bohut qeemati hoty hai Jo hr Hal mei apny Mulk o qaum ki khidmat krty hai ...aisi tanzeem ki nawjawano ko support...
05/06/2026

Ye log bohut qeemati hoty hai Jo hr Hal mei apny Mulk o qaum ki khidmat krty hai ...aisi tanzeem ki nawjawano ko support keya karein ye b sawab ka zarya hai

Khadukhel mei bohut hi best players hai lekin jo mere zere nazar the wo ye hai awr ap sb se guzarish hai k in mei se jo ...
23/12/2022

Khadukhel mei bohut hi best players hai lekin jo mere zere nazar the wo ye hai awr ap sb se guzarish hai k in mei se jo top players ho awr hum se reh geya ho tu plz comments mei mention karein awr in players k barein mei apni opinion de ,,,plz share this page

Ur favourite master of change of pacer of khadukhel
01/12/2022

Ur favourite master of change of pacer of khadukhel

01/12/2022
30/06/2020

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں... "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی"
میاں جی بھی طیش میں تھے... بولے...
"میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں... دفتر سے واپس آو±ں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں... اٹھاو± اپنا ٹین ڈبا اور نکلو یہاں سے"... میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے...
بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچوں سمیت میکے واپس آ رہی ہے... اب مزید نہیں رہ سکتی اس جہنم میں... ماں نے کہا "بندے کی پتر بن کے آرام سے وہیں بیٹھ، تیری بڑی بہن بھی اپنے میاں سے لڑ کر آئی تھی، اور اسی ضد میں طلاق لے کر بیٹھی ہوئی ہے، اب تو نے وہی ڈرامہ شروع کر دیا ہے.. خبردار جو ادھر قدم بھی رکھا تو.... صلح کر لے میاں سے... اب وہ اتنا ب±را بھی نہیں ہے"... ماں نے لال جھنڈی دکھائی تو بیگم صاحبہ کے ہوش ٹھکانے آئے اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں... جب رو کر تھکیں تو دل ہلکا ہو چکا تھا... میاں کے ساتھ لڑائی کا سین سوچا تو اپنی بھی کافی غلطیاں نظر آئیں...
منہ ہاتھ دھو کر فریش ہوئی اور میاں کی پسند کی ڈش بنانی شروع کر دی... اور ساتھ سپیشل کھیر بھی بنا لی... سوچا شام کو میاں جی سے معافی مانگ لوں گی، اپنا گھر پھر بھی اپنا ہی ہوتا ہے...
شام کو میاں جی گھر آئے تو بیگم نے ان کا اچھے طریقے سے استقبال کیا... جیسے صبح کچھ بھی نہ ہوا ہو...
میاں جی کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی...
کھانا کھانے کے بعد میاں جی جب کھیر کھا رہے تھے تو بولے
"بیگم، کبھی کبھار میں بھی زیادتی کر جاتا ہوں.. تم دل پر مت لیا کرو، بندہ بشر ہوں، غصہ آ ہی جاتا ہے"....
میاں جی بیگم کے شکر گزار ہو رہے تھے... اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھی ...ورنہ تو جذباتی فیصلے نے گھر تباہ کر دینا تھا...!!
سبق: اگر والدین اپنی شادی شدہ اولاد کی ہر جائز ناجائز بات کو سپورٹ کرنا بند کر دیں تو 90فیصد بگڑنے والے رشتے بچ جاتے ہیں۔

08/06/2020

💞 *اخلاقیات* 💞

1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔
2. کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔

3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔

4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ہیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کی لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے.

6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.

7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.

8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں بلکہ انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا موقع دیجئے ۔
9. اگر آپ کسی کو تنگ کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہورہا تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.

10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ضرور ادا کریں۔

11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید تنہائی میں کیجئے ۔

12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ہیں ." اگر وہ وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہے تو آپ بھی کیجئے ۔

13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔
14. اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کیجئے ۔

15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپکا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔

16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں

17.جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔

18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔

19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔

20. اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اتار دیں ..

06/06/2020

عبرت
ایک رات ایک لڑکی اپنے خاوند کے ساتھ چرپائی پر لیٹی ہوئی تھی، کہ آدھی رات اچانک وہ آرام کے ساتھ موبائیل ہاتھ میں لیااور باہر کمرے سے نکلی، اس کا خاوند کو شک ہوگیا کہ میری بیوی کیا کرنے باہر نکلی ،
تھوڑی دیر بعد اس کی بیوی واپس آکر آرام کے ساتھ اپنے خاوند کے ساتھ چرپائی پر لیٹ گئی،
دوسری رات اس کے خاوند نے اپنا سیم کارڈ نکال کر اس کے موبائیل میں ڈال دیا اور بیوی کا سیم کارڈ اپنے موبائیل میں ڈالہ
جب آدھی رات ہوگئی تو اس کی بیوی پھر سے آرام کے ساتھ موبائیل اٹھایا اور کمرے سے باہر نکل گئی خاوند کو اور شک ہوگیا، اور انتظار کر رہا تھا کہ اب کوئی تو اس کے نمبر پر کال کریگا لیکن ، کسی نے بھی کال نہیں کیا اور اس کی بیوی واپس آکے لیٹ گئی جب خاوند نے اس کا موبائیل چیک کیا تو اس میں کوئی بھی نہ کال آیا اور نہ ہی گیا
تو اس کا خاوند اور شک میں پڑ گیا اور سوچھا کہ شائد نمبر ڈیلیٹ کیا ہوگا
تیسری رات پھر ویسا ہی ہوا لڑکی کمرے سے باہر نکلی
5 منٹس بعد اس کا خاوند بھی چپ چپ کے اس کے پیچے گیا اور وہاں ایک سائیڈ میں جا کے بیٹھ گیا دیکنھے کیلئے کہ اس کا بیوی آخر کیا کرتی ہے،
تو جب دیکھا اس کی بیوی نے گھر کے ایک کنارے میں جائے نماز بچایا تھا اور موبائیل کی لائیٹ On کی تھی اور کھڑی ہو کر نماز میں مشغول تھی
جب سلام پھیرا
تو دعا کی کہ۔ یا اللہ اگر میری عمر میرے خاوند کی عمر سے زیادہ ہو تو میری آدھی عمر میرے خاوند کو دے دو۔۔۔۔۔
میری یہ دعا ہے کہ اللہ سب کو ایسی ہی بیوی دے
آمین
قصے کاقصد یہ تھا کہ شک کرنے سے پہلے تحقیق کرو

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share