05/06/2021
!!
تمام دوستوں، سیاسی و سماجی حلقوں سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں آئس اور دیگر نشہ آور منشیات کے خلاف عملی اقدامات آٹھا کر نشاندہی کے لیے گاوں، اور محلے کی لیول پر تنظیم سازی کرائیں، بلاخوف و جھجک اس کالے دھندے میں ملوث سمگلروں اور نشئی افراد کیخلاف قومی اور علاقائی سطح پر مقامی پولیس کی خدمات لیکر کاروائی کرے۔اس ناسور کے خاتمے اور اپنی آنے والی نوجوان نسل کی زندگیاں بچائیں۔ یاد رکھیں کہ ہمارے پاس اب اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا یہ أخری موقع ہیں۔ اب ہر بندے کو ذمہ دار شہری کی طرح اٹھنا ہوگا اور اسکے ناسور کیخلاف عملی جہاد کرنا ہوگا۔ ہماری 25 سال سے 35 سال تک نوجوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعلیم کی زیور سے محروم رہ گئے تھے جبکہ 15سال سے 25 سال کے درمیان نوجوان اب آئس اور دیگر نشہ آور چیزوں کے عادی ہوگئے ہیں۔ آئس اور دیگر نشہ آور چیزوں کی روک تھام ھم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، آئیں!! اور اس ناسور کے خاتمے میں ہمارے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔