Daily Jinnah Peshawar

Daily Jinnah Peshawar Daily Jinnah Khyber Peshawar

12/07/2023

آئی ایس آئی سربراہ جنرل ندیم انجم کی سروس میں ایک سال کی توسیع

20/06/2023

‏الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

07/05/2023

پہلے سلام پھر کلام کے سے عاری پولیس
حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایکسائز پولیس کا شہری پر تشدد

06/05/2023

پلیز شیئر کریں
ایک نوجوان کو A-ve خون کی اشد ضرورت ہے کمرہ 11B گراؤنڈ فلور نفرالوجی یونٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال۔ رابطہ: 03219852764

04/05/2023

کسی وہیکل سے ہوا نکالنا یا پنکچر کرنا قانون جرم ہے اور تین مہینے قید کی سزا ہے کیا یہ سزا ان قانون کے رکھوالوں پر بھی لاگو ہوگی.
زیر نظر ویڈیو پشاور پرنٹنگ پریس مارکیٹ محلہ جنگی کی ہے۔

Peshawar Police

02/05/2023

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایمرجنسی میں ٹرینی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 12 سالہ بچی کی پاؤں ضائع ہونے لگی.پشاور میں عید کے دن موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 12 سالہ علیشباہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایمرجنسی پہنچایا گیاتو وہاں موجود ڈاکٹروں نے زخم کو ٹانکے لگائے اور بعد ازاں زخمی جگہ پر پلستر چڑھا دیا. پلستر چڑھانے کے 3 دن بعدبچی پاوں میں شدید درد محسوس کرنے لگی، جب بچی کو دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے فوری پلستر کھولا پلستر کھولا گیا تو ٹانکوں والی زخم پلستر کی وجہ سے مزید خراب ہو گئی تھی. بچی کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی میں ٹرینی ڈاکٹروں کی بجائے سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی جائے. ٹرینی ڈاکٹروں کی غفلت سے کوئی ہاتھ پاوں سے معذور تو کسی کی جان بھی جا سکتی ہے.

‏اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں چرائی سالانہ جو کچھ ملتا وہ جمع کرتا رہتا پھر پاسپورٹ ب...
25/04/2023

‏اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!
پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں چرائی سالانہ جو کچھ ملتا وہ جمع کرتا رہتا پھر پاسپورٹ بنوایا میرے رب کا نظام کہ پانچ سال مزید عمرہ کی تیاری نہ ہو سکی اور پاسپورٹ ختم ہو گیا پھر پاسپورٹ بنوایا پھر کرونا کی وجہ سے سفر کی پابندیاں لگنے کے بعد یہ سفر نہ کر سکے ۔
پھر تیاری شروع کی تو اپنی جمع پونجی پندرہ بکریاں بیچی اور بغیر کسی گروپ وغیرہ کے حرمین الشریفین کے مقدس سفر پر یہ روانہ ھو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہوٹل کا انتظام نہ کھانے کی فکر ، فکر ایک ہی کہ بس انکے در پر پہنچ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
بکریاں چرانا انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام والا
جب یہ مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر پہنچے
قربان جاؤں جہاں ملائکہ بھی بڑے ادب سے حاضر ھوتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مہمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سادہ لباس
پہنے اس در پر آ چکے تھے جہاں سے کوئی محروم نہیں جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے ایک ذریعہ وڈیو کی صورت میں پوری دنیا میں پھیلا دیا ۔۔
کہ یہ انسان ھے یا فرشتہ ۔۔۔۔
پوری دنیا متوجہ ھوئی یہ سوتا کہاں ھے رھتا کہاں ھے آیا کہاں سے ھے ۔۔ ؟؟
کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
مگر کسی کو کیا پتہ یہ اخلاص والا سچا عاشق رسول کیسے بھلا اس در پر بھوکا سو سکتا ھے ۔۔
کیا عرب کیا عجم سب دیوانہ وار چلے آ رہے ہیں خدمت کے لیے ۔۔۔۔
اللہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معلوم ھوا یہ نہ فرشتہ ھے نہ خاندان صحابہ کا فرد ۔۔
بلکہ یہ پاکستان کی سر زمین بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا
ایک چرواہا ھے ۔۔۔۔۔۔۔
جو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھے ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ اکبر کبیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب عشق سچا ھو تو رب العالمین خود انتظام فرماتے ہیں ۔۔۔۔
اب اس بابا جی کو اہل عرب کی جانب سے
حج کے لیے بلوایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا نصیب ہیں کیا شان ھے ۔۔۔۔۔
یہ صدقہ ھے مدینہ منورہ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو پھر یہی کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
ارے آج بلوچستان کا ایک چرواہا بابا شکل و صورت محمد الرسول صلی اللہ علیہ وسلم
جیسی بنا کر انکے عشاق صحابہ کرام کی لسٹ میں اپنا نام لکھوا لیتا ھے ۔۔
دنیا اسکی عزت کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
دنیا دیکھ کر رشک کرتی ھے ۔۔۔
بتاؤ نہ پھر میرے پیغمبر کے صحابہ کیسے ھوں گئے ۔
انکا مقام و مرتبہ کیا لفظوں میں بیان کرنا ممکن ھے ۔۔؟
نہیں وہ تو صحابہ ہیں ۔۔۔۔
صحابہ کون ہیں ۔۔۔
جنہیں میرے رب نے سرٹیفکیٹ دے دیا رضی اللّٰـــــهُ تعالیٰ عنہ میں آپ سے راضی آپ مجھ سے راضی ۔
اور پھر صحابہ کے عشاق نے اپنی جانیں ان پر وار کر کہا۔
اے اصحاب پیغمبر آپ کا سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان
ہمارا سب کچھ آپ پر قربان ۔۔۔۔۔۔
دعا فرمائیں حق تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کی دولت سے مالا مال فرما کر اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی نصیب کرے ۔۔۔
آمین یا رب العالمین ..

22/04/2023

اس بچے کا پشاور رینگ روڈ پر اسکیڈنٹ ہوا ہے اس بچے کی حالت بہت نازک ہے اگر کوئی اس کو جانتا ہے تو یہ بچہ حیات آباد ایچ ایف سی ہسپتال میں موجود ہیں بچے کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالی اسے زندگی دے۔ پوسٹ کو شیئر کیجئے

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام روٹس میلنیم سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق ...
06/03/2023

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام روٹس میلنیم سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی انیلہ ناز, ڈی ایس پی ایجوکیشن احسان مروت, اور ٹیم نے طلباء و طالبات کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں استانیوں‘ طلباء و طالبات اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈی ایس پی انیلہ ناز نے طلباء و طالبات کو عملی طور پر روڈ کراسنگ کے حوالے سے تربیت دی اور بعد ازاں ان سے ٹریفک قوانین اور روڈ کراسنگ سے متعلق سوالات کئے جس پر طالبات نے صحیح جوابات دیئے۔ روٹس ملینیم سکول کی پرنسپل نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اقدامات کو سراہا اور ڈی ایس پی ایجوکیشن کو مختلف اوقات میں اس طرح کے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر زور دیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

06/03/2023

پختونخوا پولیس کو آج بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں اسی لئے جوان مجبورا بسوں، سوزوکی و دیگر گاڑیوں میں دھکے کھاتے ڈیوٹی پر جاتے ہیں، لیکن ہم ان سے کارکردگی سکاٹ لینڈ یارڈ یا نیویارک پولیس والی چاہتے ہیں

نوشہرہ:۔تھانہ اکبر پورہ پولیس نےاکبرپورہ  کے علاقے میں سرگرم چور گروہ کے 02 رُکن گرفتار کر لئے۔دوران تفتیش ساتھیوں کے نا...
06/03/2023

نوشہرہ:۔تھانہ اکبر پورہ پولیس نےاکبرپورہ کے علاقے میں سرگرم چور گروہ کے 02 رُکن گرفتار کر لئے۔دوران تفتیش ساتھیوں کے نام اُگل دئیے۔نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد
ہدایت شاہ خان SHO اکبر پورہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند روز سے اکبرپورہ بازار میں چوری کی وارداتیں ہو رہی ہے۔فوری طور پر بازار میں موجود چوکیداروں کا ازسرنو جائزہ لیا۔مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کرکے چیک کئے گئے۔موجود شواہد اور ،CCTV فوٹیج کی مدد سے چور گروہ تک رسائی حاصل کی گئی۔گروہ میں سے 02 ملزمان سیف الرحمن ولد ہدایت شاہ اور برہان شاہ ولد کریم شاہ ساکنان کڑوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چپلوں کے دوکان سے چوری شدہ مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے مزید ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مولانا آن فائر !سپریم کورٹ کہتی ہے 90 روز میں الیکشن کروانے ہیں،تو پھر اسی سپریم کورٹ نے جنرل مشرف کو 3 برس میں الیکشن ک...
05/03/2023

مولانا آن فائر !
سپریم کورٹ کہتی ہے 90 روز میں الیکشن کروانے ہیں،
تو پھر اسی سپریم کورٹ نے جنرل مشرف کو 3 برس میں الیکشن کروانے کا اختیار کس آئین کے تحت دیا تھا.
جسکو آج 90 دن میں ہر قیمت پر الیکشن کروانے یاد آگئے ہیں.
قائدجمعیۃ مولانا فضـــــل الرحمان صاحب

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923358000750

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jinnah Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category