10/06/2026
بگن تا پستوانہ بجلی لائن میں خرابی کی نشاندہی اور مرمت کرنا علی زئی گریڈ میں تعینات سرکاری لائن مین کی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ نہ صرف خرابی دور کرنے میں ناکام رہتے ہیں بلکہ اکثر خرابی معلوم کرنے کے لیے بھی موقع پر نہیں آتے۔ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے وہ نجی لائن مینوں سے کام لیتے ہیں۔آج نجی لائن مین ضوطہ خان بجلی لائن کی مرمت میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق علی زئی گریڈ کے ساتھ مسلسل رابطے اور بجلی بند رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود جان بوجھ کر اچانک لائن میں بجلی چھوڑ دی گئی، جس کے نتیجے میں ضوطہ خان شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے صدہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔قوم وتیزئی اس سنگین اور مجرمانہ غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے کہ یہ پہلے بار نہیں بلکہ تیسری بار ایسا کر رہے ہیں اور متعلقہ تھانہ احمدی شمع کو اطلاع دے دی گئی ہے۔اور ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف جو شام 8 بجے سے 9 بجے تک ڈیوٹی پر تھے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسی اور کی جان خطرے میں نہ پڑے۔
اللہ تعالیٰ زخمی لائن مین ضوطہ خان کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔