14/06/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ضلع خیبر میں سابق سینیٹر تاج آفریدی مرحوم کے گھر آمد
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سابق سینیٹر تاج آفریدی مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر گئے، جہاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاج آفریدی مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس آزمائش کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔