15/09/2025
ڈپٹی کمشنر کوھاٹ رحیم اللہ محسود نے گورنمنٹ ہائی سکول درہ آدم خیل اور گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول نمبر 4 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکولز میں کلاس رومز، صفائی ستھرائی، تعلیم کے معیار، اساتذہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ رحیم اللہ محسودنے کلاس رومز میں طلباء کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے کہا کہ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ بہتر تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچے معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ رحیم اللہ محسود نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Deputy Commissioner Kohat