Shia Azadari Peshawar

Shia Azadari Peshawar The page is about Azadari Related Updates of Peshawar.
- Do send us your photos related to azadari.

23/07/2023

ہائے علمدار ہائے علمدار - ماتمی دستہ صدائے حسین

قدیمی سالانہ مجلس عزاء و جلوس ماتمداری - امام بارگاہ آل سادات محلہ باقر شاہ پشاور شہر۔

خطابت : ذاکر اہلبیت ع الحاج آخونزادہ شہریار علی کربلائی

پشاور میں پہلا منتی جلوس شبیہ علم مبارکمجلس عزاء و جلوس شبیہ علم غازی عباس ع - 3 محرم الحرام 1445ھ خطابت : ذاکر اہلبیت ع...
22/07/2023

پشاور میں پہلا منتی جلوس شبیہ علم مبارک

مجلس عزاء و جلوس شبیہ علم غازی عباس ع - 3 محرم الحرام 1445ھ
خطابت : ذاکر اہلبیت ع الحاج آخونزادہ شہریار کربلائی
جلوس علم مبارک بیت الزھرا محلہ مروی ہا سے برآمد ہو کر امام بارگاہ آخوندآباد محلہ نوبجوڑی پر اختتام پذیر ہوا۔
التماس دعا : امداد حسین راجہ / فرقان (فوقی)

انتقال پر ملال ! ( إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ )انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نوید ہمدانی ، ک...
16/04/2023

انتقال پر ملال ! ( إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ )

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نوید ہمدانی ، کراچی میں برضائے الہی وفات پا گئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ کل بروز پیر 17 اپریل 2023 کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ، سید طاہر عباس بخاری کے برادر نسبتی تھے۔

سالانہ قدیمی مجلس عزاء و مرکزی جلوس شبیہ دلدل ! تاریخ : 12 اپریل 2023  ، 21 رمضان 1444ھ خطابت : ذاکر اہلبیت ع الحاج آخون...
04/04/2023

سالانہ قدیمی مجلس عزاء و مرکزی جلوس شبیہ دلدل !
تاریخ : 12 اپریل 2023 ، 21 رمضان 1444ھ
خطابت : ذاکر اہلبیت ع الحاج آخونزادہ شہریار علی کربلائی
بمقام : امام بارگاہ آخوندآباد ، محلہ نوبجوڑی ، چرچ روڈ ، پشاور شہر ۔

بسم الله الرحمن الرحیم ! اوقات سحر و افطار برائے رمضان المبارک 1444ھ  بمطابق افق پشاور و گردونواح۔ مومنین کی سہولت کے لئ...
24/03/2023

بسم الله الرحمن الرحیم !

اوقات سحر و افطار برائے رمضان المبارک 1444ھ بمطابق افق پشاور و گردونواح۔ مومنین کی سہولت کے لئے عرصہ 30 سال سے زائد مستند علمائے کرام ، محکمہ موسمیات پاکستان ، ممتاز دانشوروں سے مشاورت کے بعد ترتیب دیا جاتا آرہا ہے۔

التماس سورہ فاتحہ برائے شہدإ و مرحومینِ ملت جعفریہ ۔

اطلاعیہ ! مجالس ترحیم ۔ پہلی برسی ۔۔۔۔  ذاکر اہلبیت ع شہید آخونزادہ مظہر علی ممتاز رحتاریخ : 19 فروری 2023ذاکر اہلبیت ع ...
21/01/2023

اطلاعیہ ! مجالس ترحیم ۔ پہلی برسی ۔۔۔۔

ذاکر اہلبیت ع شہید آخونزادہ مظہر علی ممتاز رح
تاریخ : 19 فروری 2023

ذاکر اہلبیت ع شہید ڈاکٹر آخونزادہ مجاہد علی اکبر رح
تاریخ : 26 فروری 2023

یہ جو تہذیب ولایت پہ فدا ہوتے ہیںہر زمانے میں تغیر کی ندا ہوتے ہیںجو لٹا دیتے ہہں اس راہ میں جانیں اپنیقوم کے واسطے وہ ر...
31/12/2022

یہ جو تہذیب ولایت پہ فدا ہوتے ہیں
ہر زمانے میں تغیر کی ندا ہوتے ہیں
جو لٹا دیتے ہہں اس راہ میں جانیں اپنی
قوم کے واسطے وہ رد بلا ہوتے ہیں

قمر ممتاز

انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا مکتب تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے...
23/11/2022

انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا

مکتب تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائد ملت جعفریہ

مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے

راولپنڈی/ اسلام آباد۔ 22 نومبر 2022 ء(جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل ‘ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت انور علی اخونزادہ کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ایسے معتدل مزاج‘ مخلص اور محب وطن رہنما کا خون ناحق ارباب اقتدار کی گردنوں پر قرض ہے،مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ مکتب تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور ارض پاک کی داخلی سلامتی اور وحدت کی خاطر بھی خاص طور پر کئی دہائیوں سے جانوں کے نذرانے پیش کئے گئے لہذا ان شہداءکے قدردانوں کو چاہیے کہ وطن عزیز کی وحدت و استحکام کے لئے ملک میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل ً فرقہ واریت کے خاتمے‘ طبقاتی تقسیم ‘بد عنوانی‘ بے راہ روی اورمعاشرتی مسائل کے حل کے لیے تا دم آخر جدوجہد جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انور علی اخونزادہ کی قومی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اسلامیان پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی لہذا ہمیں باہمی اتحاد اور داخلی وحدت کو قائم رکھنے کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی موجودہ داخلی صورت حال انتہائی گھمبیر اور تشویشناک ہے.

22/11/2022
إنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتقال پر ملال ! انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید شہزاد کاظمی ک...
20/11/2022

إنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتقال پر ملال !

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید شہزاد کاظمی کا بقضائے الہی انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم امریکہ میں رہائش پذیر تھے۔

مرحوم مشہور شاعر سید فارغ بخاری (مرحوم) کے داماد ، شہید سید قمر عباس ، سید ظفر عباس اور سید طاہر عباس کے بہنوئی اور شہید آخونزادہ مظہر علی ممتاز کے خالو تھے۔

تمام مومنین و مومنات سے دعائے مغفرت کی التماس کی جاتی ہے۔ شکریہ

Address

Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shia Azadari Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share