18/03/2026
یہ سن کر دل کو گہرا صدمہ پہنچا کہ ہمارے پیارے استادِ محترم سراج الدین سر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی شفقت، رہنمائی اور خلوص ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی روح کو دائمی سکون عطا کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
ہم ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔