Policejob24

Policejob24 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Policejob24, peshawar, Peshawar.

Police Constable CBT Preparation,
Recruit Cours, A1 Test, B1 Test, C1 Test,
ASI Test, Inter Course, Papers Preparation,
Other police work & Services
*Website*
Https://www.policejob24.com/
WhatsApp
https://whatsapp.com/channel/0029VavQ8V6GJP8AYlKlv63A

آج کا سوال: ایک شہری عدالت میں جا کر مجسٹریٹ کے سامنے زبانی طور پر بیان دیتا ہے کہ اس کے پڑوسی نے اس کی زمین پر قبضہ کر ...
15/08/2026

آج کا سوال: ایک شہری عدالت میں جا کر مجسٹریٹ کے سامنے زبانی طور پر بیان دیتا ہے کہ اس کے پڑوسی نے اس کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور پولیس اس کی بات نہیں سن رہی۔ وہ مجسٹریٹ سے کارروائی کی درخواست کرتا ہے۔ ضابطہ فوجداری کی رو سے اس بیان کو کیا کہا جائے گا؟

A) تفتیش (Investigation)
B) پولیس رپورٹ (Police Report)
C) نالش یا استغاثہ (Complaint)
D) تحقیقات (Inquiry)
ٹسٹ کی مزید تیاری کے لیے ہماری ویب سائیٹ:www.policejob24.com/ ویزٹ کرو۔

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Abdul Quddus Prince, Wasim Akram, Idrees...
14/08/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Abdul Quddus Prince, Wasim Akram, Idrees Nadan

*Police Lower Course C-1 Promotional Test Complete guide*پولیس لوئر کورس (C-1) پروموشنل ٹیسٹ کمپلیٹ گائیڈپولیس میں لوئر ...
02/08/2026

*Police Lower Course C-1 Promotional Test Complete guide*
پولیس لوئر کورس (C-1) پروموشنل ٹیسٹ کمپلیٹ گائیڈ
پولیس میں لوئر کورس (Lower Course) ایک نہایت اہم پروموشنل کورس ہے۔ اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنا پولیس اہلکاروں کی ترقی کے عمل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
ذیل میں لوئر کورس، اس کے امتحانی نظام، مضامین، اپلائی کے طریقۂ کار اور نتائج سے متعلق مکمل رہنمائی درج کی گئی ہے۔

لوئر کورس کیا ہے؟
What is the lower course?
لوئر کورس پولیس کا چار ماہ /120 دن پر مشتمل پروموشنل کورس ہے جو B-1 ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ اس کورس کا مقصد پولیس اہلکاروں کو قانونی، عملی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے پولیس لوئر کورس پاس کنسٹبلا ن کو BPS-7 سے BPS – 9 یعنی کانسٹیبل سے ھیڈکانسٹیبل میں RPO صاحب کی احکامات پرDPO صاحب پروموٹ کرتے ہیں۔

لوئر کورس پورے پاکستان میں ہر صوبے کے مختلف ٹریننگ سنٹرز میں مختلف رولزسے کروایا جاتا ہے

لوئر کورس میں پڑھائے جانے والے مضامین
Subjects Taught in Lower Course
لوئر کورس کے دوران درج ذیل اہم مضامین کی جامع تیاری کروائی جاتی ہے:
• پاکستان پینل کوڈ (PPC)
• ضابطہ فوجداری / کرمنل پروسیجر کوڈ (CrPC)
• پولیس رولز 1934
• لوکل اینڈ اسپیشل لا
• قانون شہادت
• پولیس پریکٹیکل ورک
• پولیس فیلڈ ورک
• فیلڈ کرافٹ
• فنگر پرنٹ
• میڈیکل جیورنس
• رویّوں میں تبدیلی (Change Attitude)
• اخلاقی و پیشہ ورانہ تربیت
• اسلامیات
• کمپوٹر

یہ تمام مضامین ملا کر امیدواروں کو قانونی علم + عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

٭کورس کی آنلائن تیاری لنک٭
https://chat.whatsapp.com/CEIChj6luJKFzbrOh4nGo4
خیبر پختونخواہ پولیس میں لوئرکورس امتحان کا طریقہ کار
Lower Course Exam Procedure in Khyber Pakhtunkhwa Police 2026
خیبر پختونخواہ پولیس میں لوئرکورس طریقۂ کار یہ ہے کہ:
• B1 میرٹ لسٹ کے مطابق سلکشن لوئر کورس سلیکشن ہوگی
• چار ماہ کا لوئر کورس مکمل کرنے کے بعد
• امیدوار سےETEA کے ذریعے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ سے فائنل امتحان لیا جاتا ہے
• یہ امتحان دو پیپرز پر مشتمل ہوتا ہے۔


پیپر B – مضامین
پیپر B میں ذیل مضامین شامل ہیں:
• مجموعہ ضابطہ فوجداری (CrPC)
• لوکل اینڈ اسپیشل لا
• قانون شہادت
• پولیس پریکٹیکل ورک
• پولیس فیلڈ ورک
• فیلڈ کراف

#پیپر A – مضامین #
پیپر A میں ذیل مضامین شامل ہیں:
• اسلامیات
• مجموعہ تعزیراتِ پاکستان (PPC)
• پولیس رولز
• فنگر پرنٹ
• میڈیکل جیورنس پروڈنس
• رویّوں میں تبدیلی
• انفارمیشن ٹیکنالوجی



• دونوں پیپرز(CBT) کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ MCQs پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ایٹا کے زریعے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
How to Online Apply for the Lower Course ETEA Test?
لوئر کورس کے فائنل امتحان کے لیے اپلائی مکمل طور پر آن لائن کیا جاتا ہے:
1. ETA کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں
2. سب سے پہلے ETEA ویب سائٹ پر اپنا پروفائل (Account) بنائیں
3. پروفائل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ لوئر کورس ٹیسٹ منتخب کریں
4. درخواست فارم میں مطلوبہ تمام ضروری معلومات درست طریقے سے درج کریں
5. فارم سبمٹ کریں

ٹیسٹ فیس جمع کروانے کا طریقہ
How to submit test fee?
ETEA ٹیسٹ کی فیس درج ذیل طریقوں سے جمع کروائی جا سکتی ہے:
• بینک چالان
• ایزی پیسہ
• جاز کیش
فیس جمع ہونے کے بعد آپ کی درخواست مکمل تصور کی جاتی ہے
رزلٹ اور سرٹیفکیٹ
Result and Certificate
• کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے فوراً بعد رزلٹ اسکرین پر ظاہر ہو جاتا ہے
• 2 تا 3 دن بعد مکمل گزٹ رزلٹ جاری کیا جاتا ہے
• کامیاب امیدوار کو اپنے ٹریننگ/سنٹر کی جانب سے پاس سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے

لوئر کورس ٹیسٹ فیل ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟
What happens in case of failure?
• اگر امیدوار پیپر A یا پیپر B میں سے کسی ایک میں بھی فیل ہو جائے تو
• امیدوار کو فیل شمار کیا جائے گا
• پیپر A یا پیپر B دونوں میں سے ایک پیپر فیل ہونے پر وہی ایک فیل پیپر کا امتحان ہوگا
• ایسی صورت میں جب ETEA دوبارہ (چار ماہ بعد) لوئر کورس کا امتحان منعقد کرے گا
• امیدوار دوبارہ آن لائن اپلائی کر کے امتحان دیگا
• جب تک امیدوار دونوں پیپرز پاس نہیں کرتا
• لوئر کورس کو (Fail) تصور کیا جائے گا
• پروموشن کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا
• فیل ہوجانے کے نقصان یہ ہے
• کہ آپ کی پروموشن تب ہوگی جس ٹرم میں آپ پاس ہونگے
• پاس ہونے کے بعد اگلے مرحلے / ہیڈ کانسٹیبل پروموشن کے لیے اہل ہو جائے گا


لوئر کورس ETEA ٹیسٹ کی آن لائن تیاری کہاں سے کریں؟
Where to prepare online for Lower Course ETEA Test?
لوئر کورس ETEA کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کی بہترین اور معیاری آن لائن تیاری کے لیے وزٹ کریں:
www.policejob24.com
ویب سائٹ پر دستیاب سہولیات:
• مکمل لوئر کورس MCQs
• پیپر A اور پیپر B کی الگ الگ پریکٹس
• آن لائن ETEA طرزپر ٹیسٹ
• سابقہ پیپرز
• موبائل فرینڈلی پلیٹ فارم
• روزانہ نئی اپڈیٹس
• ہر ہفتہ کو بذریعہ وٹس ایپ کمیونٹی آنلان ٹیسٹ لنک

اختتامی کلمات
CONCLUDING REMARKS
لوئر کورس پولیس کے اہلکاروں کے لیے ترقی کا ایک اہم سنگِ میل ہے
درست رہنمائی، مکمل تیاری ، مسلسل پریکٹس کے ذریعے امتحان باآسانی پاس کیا جا سکتا ہے
آج ہی تیاری شروع کریں اور اپنے کیریئر کو اگلے درجے تک لے جائیں۔ www.policejob24.com/

ایک اہم سوال پر بات کرتے ہیں۔کیا موجودہ حالات میں KPK پولیس میں بھرتی ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے؟ایک طرف پولیس کی نوکری عزت،...
01/08/2026

ایک اہم سوال پر بات کرتے ہیں۔
کیا موجودہ حالات میں KPK پولیس میں بھرتی ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے؟
ایک طرف پولیس کی نوکری عزت، مستقل تنخواہ، پنشن، طبی سہولیات اور ملک و قوم کی خدمت کا موقع فراہم کرتی ہے۔
دوسری طرف موجودہ حالات میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی، سخت ڈیوٹی، ذہنی دباؤ، طویل اوقاتِ کار اور جان کے خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس لیے فیصلہ کرنے سے پہلے ہر نوجوان کو اپنے جذبے، ہمت، جسمانی فٹنس اور خاندانی حالات کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔
اگر آپ میں وطن کی خدمت کا جذبہ، مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت اور نظم و ضبط کی زندگی گزارنے کا حوصلہ ہے، تو KPK پولیس ایک باعزت اور قابلِ فخر پیشہ ہے۔
اب آپ اپنی رائے ضرور دیں: کیا آپ کے خیال میں موجودہ حالات میں KPK پولیس جوائن کرنا درست فیصلہ ہے یا نہیں؟
اپنی رائے کمنٹ میں لکھیں، اور اگر آپ پولیس کی تیاری کر رہے ہیں تو "YES" ضرور لکھیں۔

🚨 خیبر پختونخوا پولیس A-1 پروموشن کورس 2026 🚨تمام اہلکاروں کو خوش آمدید!آپ میں سے کس کس نے KPK Police A-1 Promotion Cour...
25/07/2026

🚨 خیبر پختونخوا پولیس A-1 پروموشن کورس 2026 🚨

تمام اہلکاروں کو خوش آمدید!
آپ میں سے کس کس نے KPK Police A-1 Promotion Course کے لیے اپلائی کیا ہے؟ 👮‍♂️

اپنی رینک، ضلع (District) اور اپلائی کی حیثیت (Applied / Awaiting) کمنٹ میں ضرور لکھیں تاکہ دوسرے ساتھیوں سے بھی رابطہ قائم ہو سکے۔

📚 ان شاء اللہ، جلد ہی Police Job 24 پر A-1 کورس کے لیے:
✅ اہم MCQs
✅ Past Papers
✅ Preparation Notes
✅ Interview & Promotion Tips
✅ روزانہ Quiz

بھی شیئر کیے جائیں گے تاکہ آپ اپنی تیاری بہترین انداز میں مکمل کر سکیں۔

💬 کمنٹ کریں:
نام (اختیاری) | ضلع | "A-1 Applied"

Police Job 24
Your Trusted Partner for KPK Police Promotion Exam Preparation

📢 اہم اطلاع برائے تمام پولیس اہلکار / A-I & B-I امتحان 2026السلام علیکم!تمام اہلکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ETEA کی جان...
14/07/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام پولیس اہلکار / A-I & B-I امتحان 2026
السلام علیکم!
تمام اہلکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ETEA کی جانب سے A-I & B-I امتحان 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
WhatsApp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029VavQ8V6GJP8AYlKlv63A
🗓 اہم تاریخیں:
✅ آن لائن درخواستیں شروع: 15 جولائی 2026
✅ درخواست جمع کرانے اور فیس کی آخری تاریخ: 31 جولائی 2026
✅ امیدواروں کی آن لائن تصدیق کا آغاز: 03 اگست 2026
✅ تصدیق شدہ فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 10 اگست 2026
🎫 رول نمبر سلپس: امتحان سے ایک ہفتہ قبل ETEA ویب سائٹ پر جاری ہوں گی۔
📅 امتحان کی تاریخ: بعد میں ETEA کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
📚 تمام A-I اور B-I امیدواروں سے گزارش ہے کہ
اپنی تیاری ابھی سے شروع کریں۔
مقررہ وقت کے اندر اپنی آن لائن درخواست اور فیس جمع کروائیں۔
آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
🌐 آن لائن اپلائی کرنے کے لیے:
www.etea.edu.pk

🌻🌻آپ کی ساتھ ایسا کون سا واقعہ ہوا  جس میں آپ کو پولیس نے گرفتار کیا۔گرفتاری کرنے کے بعد آپ نے کیا حکمت عملی اختیار کر د...
07/06/2026

🌻🌻آپ کی ساتھ ایسا کون سا واقعہ ہوا
جس میں آپ کو پولیس نے گرفتار کیا۔
گرفتاری کرنے کے بعد آپ نے کیا حکمت عملی اختیار کر دی۔
ضمانت پر رہا ہوئے؟
جیل چلے گا؟
یا جج صاحب نے معاف کیا کردیا۔🧑🏿‍✈️🧑🏿‍✈️

📢 اہم اطلاع برائے امیدوارانِ خیبر پختونخوا پولیس (BPS-07)الحمدللہ! ETEA نے خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل (BPS-07) بھرتی 2...
02/06/2026

📢 اہم اطلاع برائے امیدوارانِ خیبر پختونخوا پولیس (BPS-07)

الحمدللہ! ETEA نے خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل (BPS-07) بھرتی 2026 کی 2nd Provisional Merit List (Revised) جاری کر دی ہے۔ امیدوار اب اپنے ضلع (District) کے مطابق میرٹ لسٹ چیک کر سکتے ہیں۔

✅ اگر آپ نے خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل بھرتی کے لیے درخواست دی تھی تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنے ضلع کی میرٹ لسٹ میں اپنا نام چیک کریں۔

🔗 میرٹ لسٹ دیکھنے کے لیےاس لنک پر کلک کرو۔https://etea.edu.pk/merit_list_section/pc2026/index.php

📌 تمام اضلاع کی علیحدہ علیحدہ PDF لسٹس دستیاب ہیں، جن میں امیدوار اپنے رول نمبر اور نام کے ذریعے اپنی پوزیشن چیک کر سکتے ہیں۔

🔄 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام امیدوار بروقت اپنی میرٹ لسٹ چیک کر سکیں۔

17/05/2026

Address

Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Policejob24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Policejob24:

Shortcuts

Share