28/02/2026
*سی سی پی او پشاور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا* نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر رات گئے تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن، چوکی زون تھری، چوکی جمعہ خان خوڑ اور تھانہ ناصر باغ کا دورہ کرکے موجود سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر ایس پی ورسک ڈویژن فدا حسین نے مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے دونوں افسران کو بریفنگ دی۔
دونوں افسران نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات کیں
سی سی پی او پشاور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تھانوں اور چوکیات کی مجموعی سکیورٹی انتظامات ، سی سی ٹی وی کیمرے ، سرکاری اسلحہ اور پولیس اہلکاروں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کا بروقت اور بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ہدایت کی کہ سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ افسران اور اہلکار ہمہ وقت الرٹ و چوکس رہیں۔
پشاور میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا