19/09/2025
*پشاور کے سکولوں میں ویکسینیشن پر پابندی، ڈی ای او کا خبردار کرنے والا پیغام جاری*
*پشاور:مشرق نیوز:پنجاب میں ویکسینیشن کے بعد طالبات کی طبیعت خراب ہونے کے معاملے کے بعد پشاور کے سکولوں کے لیے محکمہ تعلیم نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ڈی ای او فی میل صوفیہ تبسم نے واضح کیا ہے کہ پشاور کے کسی بھی سکول میں اس وقت ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔ اگر کوئی شخص یا ٹیم ویکسینیشن کے لیے سکول پہنچے تو ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز انہیں فوری طور پر منع کریں اور متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔ڈی ای او کے مطابق بعض سکولوں میں ویکسینیشن کے لیے لوگوں کے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں اس لیے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو اجازت نہ دی جائے۔ڈی ای او نے کہا کہ اگر آئندہ کبھی ویکسینیشن مہم شروع کی گئی تو سکولوں کو پہلے سے باقاعدہ اطلاع دی جائے گی فی الحال ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی۔*