Sunrise Today Urdu

Sunrise Today Urdu Sunrise Today Urdu is the Urdu-language news service of the Sunrise Today Media Network, Pakistan.

10/11/2025
بیوریجز انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا سیمپل ٹیسٹنگ چارجز ختم کرنے کا مطالبہپشاور (پریس ریلیز) بیوریجز انڈسٹریز ایسوسی ایشن (بی...
26/08/2025

بیوریجز انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا سیمپل ٹیسٹنگ چارجز ختم کرنے کا مطالبہ
پشاور (پریس ریلیز) بیوریجز انڈسٹریز ایسوسی ایشن (بی آئی اے) نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی نئی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس کے تحت انڈسٹریز سے سہ ماہی بنیادوں پر سیمپل لئے جا رہے ہیں جبکہ ان ٹیسٹوں کے تمام اخراجات بھی صنعتوں پر ڈال دیئے گئے ہیں۔اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں ایسوسی ایشن کے صدرفیصل شاہ صافی اور جنرل سیکرٹری خورشید عالم نے کہا کہ یہ اقدام بیوریج انڈسٹری پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال رہا ہے جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور مشکل حالات سے دوچار ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ماضی میں پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) ہماری ریگولیٹری باڈی تھی اور اس نظام کے تحت پانی کے معیار کے سہ ماہی ٹیسٹ باقاعدگی سے کئے جاتے تھے لیکن اس کے چارجز صنعتوں سے وصول نہیں کئے جاتے تھے بلکہ صرف اس وقت ادائیگی کرنا پڑتی تھی جب کوئی فیکٹری اپنی مرضی سے ٹیسٹ کرواتی، جو اس وقت 4700 روپے فی ٹیسٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کے پی حلال فوڈ اتھارٹی نے اب سہ ماہی ٹیسٹ کے تمام اخراجات صنعتوں پر ڈال دیئے ہیں جس سے یہ عمل نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ ماضی کے مستند ریگولیٹری طریقہ کار کے بھی خلاف ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود کوئی ادارہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں جس سے بیوریج مینوفیکچررز سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیوریجز انڈسٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا حکومت اور سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر مداخلت کر کے کے پی حلال فوڈ اتھارٹی کو یہ غیر منصفانہ چارجز واپس لینے کی ہدایت کی جائے اور پی ایس کیو سی اے کے سابقہ طریقہ کار کو بحال کیا جائے کیونکہ یہ صرف انڈسٹری کا مسئلہ نہیں بلکہ منصفانہ ریگولیشن اور کاروباری پائیداری کا معاملہ ہے۔

اندھیر نگری، چوپٹ راج، سینئر صحافی کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیاموبائل سنیچنگ،چور ی ڈکیتی کی وارداتیں عام، پشاور میں خوف کا سم...
25/08/2025

اندھیر نگری، چوپٹ راج، سینئر صحافی کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا
موبائل سنیچنگ،چور ی ڈکیتی کی وارداتیں عام، پشاور میں خوف کا سماں، پولیس خواب خرگوش میں مبتلا
اخباری مالکان و صحافی تنظیموں کا واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار، وزیر اعلیٰ، آئی جی پی سے بھرپور کاروائی کا مطالبہ
پشاور (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی اور روزنامہ سن رائز ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر آصف خان ترک کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا، پر پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، اخباری مالکان و صحافی تنظیموں نے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بھرپور کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، سینئر صحافی آصف خان ترک 28جولائی 2025 بروزپیر دوپہر 1بجکر 40 منٹ پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،ورسک روڈ،پشاورکسی کام کی غرض سے آئے،لیکن دفتر میں پارکنگ نہ ہونے کے باعث گاڑی باہر سڑک پر کھڑی کی اور دفتر چلے گئے۔اسی دوران ایک نقاب پوش چور نے ان کی گاڑی کا سائیڈ والا شیشہ توڑا اور پچھلی سیٹ پر موجود بیگ اٹھاکر لے گیا،جس میں ایک لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون، ایک وائر لیس مائیک سیٹ، دو چیک بکس، دفتری فائلز اور دیگر چیزیں موجود تھیں، مجموعی طور پر ان کا دو لاکھ روپے سے زیادہ کانقصان ہوا، لیکن تقریباََ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس تاحال چوروں کو پکڑ نے اور مذکورہ سامان برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ واقعے پر آصف خان ترک نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لے کر چوروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ دریں اثناء، اخباری مالکان اور صحافیوں کی تنظیموں نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن تباہ و برباد ہوچکا ہے جو بلاشبہ پولیس کی ناکامی ہے، اس لئے پولیس اپنا قبلہ درست کرکے شہر میں امن قائم کرے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

مبارک لیب کا رمضان میں 50 فیصد رعایت کا اعلانبابرکت مہینے میں مریضوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی ای او ڈاکٹر ح...
05/03/2025

مبارک لیب کا رمضان میں 50 فیصد رعایت کا اعلان
بابرکت مہینے میں مریضوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی ای او ڈاکٹر حکیم زادہ
پشاور(پریس ریلیز) مبارک لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر نے ماہ رمضان میں اپنے تمام ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ مبارک لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر،پشاور شہر کے ہیڈ آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رمضان کے پورے مہینے میں مریضوں کو تمام اقسام کے ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ سی ای او ڈاکٹر حکیم زادہ کے مطابق یہ خصوصی رعایت ایک نیک مقصد کے تحت فراہم کی جارہی ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں مریضوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو چاہیئے کہ اپنی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کیلئے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پی ٹی سی ایل کے ہاتھوں صارفین کا استحصال عروج پرپشاور (سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کا استحصال عروج پر پہ...
19/02/2025

پی ٹی سی ایل کے ہاتھوں صارفین کا استحصال عروج پر
پشاور (سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کا استحصال عروج پر پہنچ چکا ہے جس سے ان میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ پشاور شہر کے ایک صارف نے اس نمائندے کو بتایا کہ اسے 18 فروری کی صبح کمپنی کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کا بل 19 فروری تک جمع کیا جائے تاکہ جرمانے سے بچا جاسکے۔ جس پر اس نے 18 فروری کے دن ہی دوپہر کے وقت اپنا بل آن لائن جمع کیا، تاہم اسے معلوم ہوا کہ آخری تاریخ گزرنے سے پہلے ہی اس کی سروس منقطع کردی گئی ہے۔ اس نے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا تو اسے بتایا گیا کہ عدم ادائیگی پر سروس بند کردی گئی ہے۔ ردعمل میں اس نے کمپنی کے نمائندے کو بتایا کہ جب آخری تاریخ نہیں گزری ہے اور بل بھی وقت پر جمع کیا جاچکا ہے تو پھر سروس کیوں بند کی گئی، جس پر متعلقہ نمائندے کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اس نے صرف یہ بتایا کہ اگلے دو گھنٹوں میں سروس بحال ہوجائے گی۔ صارف کا کہنا تھا کہ کمینی سے رابطے کے کئی گھنٹوں بعد بھی اس کا کنکشن بحال نہیں ہوا۔ اس نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس ظالمانہ اور افسوس ناک رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت سمیت پی ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف کاروائی کرکے اس کا قبلہ فوری طور پر درست کیا جائے تاکہ صارفین کا مزید استحصال نہ ہو۔

دراز کی جانب سے لوٹ مار کا بازار گرم، صارفین پریشان پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کی ناقص ک...
09/02/2025

دراز کی جانب سے لوٹ مار کا بازار گرم، صارفین پریشان
پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کی ناقص کارکردگی پر صارفین میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی جانب سے کمپنی پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا استحصال کررہی ہے اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ان الزامات کا سلسلہ ناقص اشیاء فروخت کرنے سے لے کر واپسی کی رقم کو روکنے تک پھیلا ہو اہے۔ اسی طرح کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے متعدد صارفین شکایات کے ساتھ آگے آئے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ غیر معیاری اشیاء واپس کرنے کے بعد دراز واپسی کی رقم ان کے والٹ میں جمع کرتی ہے لیکن متعدد بار کوشش کرنے کے باوجود بھی پیسوں کو بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ناممکن ہوتاہے۔ ایک صارف نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے ایک عیب دار چیز خریداری کے بعد واپس کردی اور دراز نے کئی دنوں کے بعد اس کی رقم واپس کرکے اس کے دراز والٹ میں جمع کردی،تاہم جب اس نے رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور متعدد شکایات کے باوجود دراز کسٹمر سپورٹ نے انتہائی غیر ذمہ دار رویے کا مظاہرہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ دراز کا نظام انتہائی ناقص ہے اور یہ بات تو اب بالکل واضح ہے کہ اس کا پیسے واپس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ وہ صرف اور صرف صارفین کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ اس صورتحال پر بہت سے صارفین نے حکومت سے دراز کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے جعلی ای کامرس پلیٹ فارمز کا ملک سے خاتمہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو مزید استحصال سے بچایا جاسکے۔ دراز سے اس معاملے پر رائے لینے کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے کسی بھی اہلکار نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sunrise Today Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sunrise Today Urdu:

Share

Category