
18/08/2025
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 401 افراد جان بحق ہو چکے ہیں اور 671 افراد زخمی ہیں۔ علاوہ ازیں، 4054 مویشی بھی سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔ 2300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 413 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 6 سرکاری سکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ دو پولیس اسٹیشن بھی پانی کی نذر ہو چکے ہیں۔ 639 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ 824 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 127 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ چار بڑے پلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ دو پل سیلاب کے پانی میں بہہ چکے ہیں۔ تین سرکاری ہسپتالوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ضلع بونیر کو 20 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ تباہی کے مکمل نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔