
18/06/2025
ریسکیو 1122 کے ایک عہدے دار کی بریفنگ دیکھ رہا تھا جس میں وہ فیک کالز اور ایمبولینس کو راستہ نہ دینے کے حوالے سے بات کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ روڈ کے ایک لائن کو ریڈ مارک کر کے ایمبولینس کیلئے مختص کر لے۔
تو بات یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنے بڑے روڈز نہیں ہے کہ اس میں ایک لائن کو ہم ایمبولینس کیلئے مختص کر لے، بہتر ہے کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے پر کام کیا جاۓ اور اگر کوئی ایمبولینس کو راستہ نہیں دیتا تو ٹریفک پولیس اس کو پکڑ کر موقع پرجرمانہ کریں ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ ہمارے لوگوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ ایمبولنس اگر خالی دیکھ لیں تو وہ اس کا یہی مطلب لیتے ہیں کہ اس میں مریض نہیں ہے اور بلاوجہ تیز جا رہا اور سائرن بجا رہا ہے۔ بھئی ایمبولنس اگر خالی جا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کو کہیں سے کال ائی ہے اور وہ کسی ایمرجنسی کے لیے جا رہا ہے نہ کہ بلاوجہ گھوم رہا ہے اسلیۓ کوشش کریں کہ جب بھی اپ ایمبولنس دیکھ لیں چاہے وہ خالی ہی کیوں نہ جا رہا ہوں تو فوراً اس کو راستہ دیں۔
عزیز خان مہمند ۔ صدر کے پی میڈیا ( سوشل میڈیا)