Nandara نندارہ

Nandara نندارہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nandara نندارہ, Social Media Agency, PESHAWAR, Peshawar.
(2)

تازہ خبریں اور اپ ڈیٹس
آگاہی اور معلوماتی پروگرامز
نمایاں شخصیات کے انٹرویوز
پشتو ڈرامے اور تفریحی مواد

پروفیسر تسبیح اللہ کا خصوصی پروگرام، پشتو کے عظیم شاعر "غنی خان بابا" پر
نندارا کو فالو کریں اور ہر روز نئی معلومات اور دلچسپ پروگرامز سے لطف اٹھائیں۔

22/10/2025

ذیشان باچا کی جدوجہد سے کامیابی تک کی کہانی | السادات ٹف ٹائلز پشاور | محنت کش

"محنت کش" کے اس خصوصی حصے میں ملیں ذیشان باچا سے — جو آج السادات ٹف ٹائلز فیکٹری پشاور کے کامیاب مالک ہیں، مگر ان کا سفر آسان نہ تھا۔

ذیشان نے غربت، مشکلات اور ناکامیوں کا سامنا کیا، مگر ہمت نہیں ہاری۔ ان کی محنت، ثابت قدمی اور لگن نے انھیں کامیابی کی اس منزل تک پہنچایا جہاں آج وہ دوسروں کے لیے مثال بن چکے ہیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف ایک بزنس کی کہانی ہے، بلکہ محنت، قربانی اور عزم کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

🎬 پوری کہانی دیکھیں اور سیکھیں کہ سچی لگن کیسے زندگی بدل سکتی ہے۔

| اصل ہیرو، اصل کہانیاں

پشاور ۔ قصہ خوانی بازار کی چند دلکش تصاویر جو اس کے ماضی اور حال کی جھلک پیش کرتی ہیں۔  پشاور کا مشہور قصہ خوانی بازار ص...
22/10/2025

پشاور ۔ قصہ خوانی بازار کی چند دلکش تصاویر جو اس کے ماضی اور حال کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
پشاور کا مشہور قصہ خوانی بازار صرف ایک بازار نہیں بلکہ تاریخ، ثقافت اور روایات کا دلکش امتزاج ہے۔ یہ بازار صدیوں سے داستان گوئی، تجارت، اور مختلف تہذیبوں کے ملاپ کا مرکز رہا ہے۔
تصاویر ۔ عزیز خان مہمند

#پشاور

پشاور میں بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔📍📄پشاور: صوبائی حکومت صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ...
22/10/2025

پشاور میں بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔📍📄

پشاور: صوبائی حکومت صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PDA) کے تعاون سے بورڈ بازار اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا۔

کارروائی کے دوران دکانوں سے باہر رکھے گئے سامان، غیر قانونی شیڈز، اور ریلوے روڈ پر قائم مستقل و عارضی تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بورڈ بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے واضح کیا کہ شہر کے مرکزی بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کشادہ اور عوام کے لیے قابل استعمال بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس اور عوامی سہولت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور کسی کو بھی عوامی جگہوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاورنے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ بازار سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو صاف، کشادہ اور بہتر بنائیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہخیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پرو...
22/10/2025

خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ گاڑیاں چند دن پہلے آئی جی کے پی نے وصول کی تھیں، لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے انہیں لینے سے انکار کردیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھجوائی جائیں گی، یہ بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔

قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے اور خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔

22/10/2025

اگر کوئی نمائندہ آپکی ، شادی، فوتگی یا دعا میں آۓ اور بغیر تصویر کے چلے جاۓ تو سمجھو ان کو واقعی آپ سے ہمدردی ہے۔ ورنہ سب ڈرامہ ہے

ماشاءاللہ ضلع مہمند کا سرکاری نرخ نامہ آج میں پہلی بار دیکھ  رہا ہوں ۔ افسوس ہوا اس بات پر کہ ذمہ داران جب اس پر دستخط ک...
22/10/2025

ماشاءاللہ ضلع مہمند کا سرکاری نرخ نامہ آج میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں ۔ افسوس ہوا اس بات پر کہ ذمہ داران جب اس پر دستخط کر رہے تھے تو یہ نہیں پوچھا کہ اس میں نظر کچھ آرہا ہے ؟
آج کا سرکاری نرخ نامہ ۔ ضلع مہمند

عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرانفروشی یا دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی کی صورت میں فوری اطلاع دیں! نمبرز نرخ نامہ پر درج ہیں ۔

پشاور ۔ ٹماٹر کے موجودہ سرکاری نرخ 290 روپے فی کلو ہے  جبکہ ، باڑہ چوک ورسک روڈ : 340 روپےملازئی چوک: 400 روپےپیر قلعہ ش...
22/10/2025

پشاور ۔ ٹماٹر کے موجودہ سرکاری نرخ 290 روپے فی کلو ہے جبکہ ،
باڑہ چوک ورسک روڈ : 340 روپے
ملازئی چوک: 400 روپے
پیر قلعہ شبقدر: 350 اور 400 روپے
دروازگئی یکہ غنڈ: 350 روپے
مچنئی پرچاوے بازار : 400 روپے
واہ کینٹ: 500 روپے
اسلام آباد: 500 روپے
ان علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کہاں ہیں؟
کیا پرائس کنٹرول صرف نوٹسز اور تصاویر تک محدود ہے؟
عوام روزانہ لٹ رہی ہے، اور انتظامیہ غائب ہے۔
کیا ٹماٹر 500 روپے کلو ہونا "ریاست کی رٹ" ہے؟

22/10/2025

جب ہم سیکیورٹی دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو سارے دروازے بند کر دیتے ہیں!
اسلامیہ کالج پشاور کے دروازے اسکول کے بچوں پر بند — اندر تعلیم، باہر ہماری امیدیں
کیا واقعی پورے شہر کو ایک قلعے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دینا حل ہے؟
کیا ادارے صرف بند دروازوں کے پیچھے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
یہ سوال ہے، صرف احتجاج نہیں

22/10/2025

پشاور میں آج ٹماٹر کی سرکاری نرخ 290 روپے ہے۔ اپنے علاقے کے نرخ اور ایڈریس کمینٹ کریں ۔ یہی طریقہ ہے مہنگائی کنٹرول کرنے کا

21/10/2025

اگر آپ کو ایک دن کے لیے خیبر پختونخوا کا وزیرِاعلیٰ بنا دیا جائے، تو آپ سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟

21/10/2025

پشاور ۔ 🚨 ایمبولینس زندگی بچانے آتی ہے۔۔۔۔
آج میں آفس سے آتے ہوئے جیسے ہی ڈیفینس کالونی پہنچا تو میرے بائیں جانب لائن میں ایک ایمبولینس آرہا تھا جس کو میں بڑے غور سے شیشے میں دیکھ رہا تھا اس کو راستہ نہیں مل رہا تھا، مگر مجال ہے جو ہمارے لوگوں نے ون پرسنٹ بھی اسے راستہ دینے کی کوشش کی ہو۔ ایک تو رش زیادہ تھی اور دوسری طرف بھکاریوں اور مصروف سڑک کے بیچ میں چھوٹی موٹی چیزیں بیچنے والوں نے پورے روڈ پر ایک عرصے سے قبضہ کرلیا ہے جو ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد انتظامیہ بہت کم نظر آتی ہے اسلئے جو مرضی کرو۔ ایمبولینس وہاں سے بڑی مشکل سے نکل کر پھر مچنی چونگی میں پھنس گیا ۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہمارے لوگوں میں آگاہی کی کمی ہے اس پر کام کیا جائے۔

ہماری قوم میں عام شعور کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے — نہ حکومت، نہ ادارے، کوئی بھی اس اہم پہلو پر کام نہیں کر رہا۔

کیا ایک زندگی کا انحصار آپ کے دو قدم پیچھے ہٹنے پر نہیں ہو سکتا؟
آئیں! شعور پیدا کریں، آگے بڑھیں، اور زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رکھیں ایمبولینس کو راستہ نہ دینا قانوناً جرم ہے ۔

شعور کی کمی ایک قومی المیہ بن چکی ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آگاہی ضروری ہے —
📢 اس ویڈیو کو شیئر کریں
👥 تبصرہ کریں: آپ کی رائے کیا ہے؟
عزیز خان مہمند

تبادلے نظام کا حصہ ہوتے ہیں – افراد نہیں، ادارے مستقل ہوتے ہیںخدا حافظ کہنا ایک خوبصورت روایت ہے، اور اچھی خدمات پر کسی ...
21/10/2025

تبادلے نظام کا حصہ ہوتے ہیں – افراد نہیں، ادارے مستقل ہوتے ہیں

خدا حافظ کہنا ایک خوبصورت روایت ہے، اور اچھی خدمات پر کسی افسر کو سراہنا بھی قابلِ تحسین عمل ہے۔ مگر یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تبادلے (Transfers) ہر سرکاری افسر کی سروس کا ایک معمولی اور لازمی حصہ ہیں۔

کوئی بھی افسر کسی بھی عہدے پر ہمیشہ نہیں رہتا۔
نظام افراد کے سہارے نہیں بلکہ اصولوں اور اداروں کے تحت چلتا ہے۔
اگر ایک افسر نے فرض شناسی، دیانت داری اور جرات سے کام کیا، تو یہ صفات اُس کے ساتھ نئی جگہ پر بھی جائیں گی — اور ادارہ اپنے کردار سے پہچانا جائے گا، شخصیات سے نہیں۔

افسوس تب ہوتا ہے جب ہم اچھے کام کرنے والوں کو صرف اس وقت یاد کرتے ہیں جب وہ جا رہے ہوتے ہیں، اور اُن کی راہ میں حائل عناصر کے خلاف اجتماعی آواز نہیں اٹھاتے۔

آئیے، شخصی عقیدت کے بجائے اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کریں۔
اور دعا کریں کہ ہر جگہ ایسے ہی فرض شناس، ایماندار اور بے باک افسران تعینات ہوں۔

پوسٹ کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔

Address

PESHAWAR
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nandara نندارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nandara نندارہ:

Share