22/08/2026
پشاور: ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ کی کامیاب کارروائی، آئس اور ایکسٹیسی گولیاں کی برآمد، ملزم گرفتار،
پشاور:ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ نے ایچ گول چوک بطرف اسلام آباد خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جہانزیب ولد ناصر جاوید کو گرفتار کیا جو آئس اور ایکٹیسی کی گولیاں سمگل کر رہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 47 آئس بھرے کیپسول، جن کا مجموعی وزن 470 گرام، اور 150 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات کو ایک الیکٹرک چولہے میں انتہائی مہارت سے چھپا کر منتقل کیا جا رہا تھا۔
برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔