ANN - Afghan News Network

ANN - Afghan News Network Public solution..News .sports and another events

28/05/2026

روسیه افغانستان ته د هوایي دفاع عصري تجهیزات ورکوي ❤️

25/05/2026

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید عیدالاضحٰی کے لئے سیکورٹی پلان کے حوالے سے ویڈیو پیغام

       لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، قومی مشران، کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہد...
20/05/2026


لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، قومی مشران، کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ٹرانسپورٹرز اور بلدیاتی نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش سے معاشی قتل عام ہو رہا ہے بارڈر بندش سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ہی افغانستان کے ساتھ تمام بارڈرز کو تجارت کیلئے جلد بحال کیا جائے،
تاکہ عوام، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کی مسلسل بندش سے دوطرفہ تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈرائیورز اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں جنہیں فوری طور پر پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے۔
مقررین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر بارڈر کھولنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
پریس کانفرنس کے شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر طورخم بارڈر جلد بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

19/05/2026

مجوزہ 28 آئینی ترمیم/ فاٹا کی حیثیت کی بحالی/ فاٹاانضمام سے امریکہ، انڈیا اور ہمارے اسٹبلشمنٹ نے کیا مفادات حاصل کئے۔ فاٹا زیادہ بہتر تھی یا انضمام

18/05/2026

آج خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 واقعات رپورٹ ہوئے
جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا رستم بازار میں بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں احمد زئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق بھی شامل ہیں

ضلع ٹانک کے علاقے وانڈا زولو میں فتنہء دہشت گردوں کی فائرنگ سے وائلڈ لائف پیزو کے سرکاری ملازم دل جان ولد اسماعیل عرف پت...
18/05/2026

ضلع ٹانک کے علاقے وانڈا زولو میں فتنہء دہشت گردوں کی فائرنگ سے وائلڈ لائف پیزو کے سرکاری ملازم دل جان ولد اسماعیل عرف پتو خان شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول ڈیوٹی پر تھے کہ مسلح دہـشـت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ان کی لاش اکبری اڈے کے قریب پھینک دی گئی۔
مرحوم کا تعلق قوم بریم خیل، گاؤں درکی میخانی سے تھا۔ نماز جنازہ آج صبح 9:30 بجے گاؤں درکی میخانی میں ادا کی گئئ

لکی مروت: تحصیل غزنی خیل کے علاقے کوٹکہ نذر شاہ ڈگر کلی کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے روڈ پر پل کے نیچے نصب بارودی مواد ...
18/05/2026

لکی مروت: تحصیل غزنی خیل کے علاقے کوٹکہ نذر شاہ ڈگر کلی کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے روڈ پر پل کے نیچے نصب بارودی مواد زور دار دھـمـاکـے سے پھٹ گیا۔
دھـمـاکـے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ زور دار دھـمـاکـے سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

باجوڑ:تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈاگ قلعہ میں انسداد پولیو مہم کے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سید عزیز دہـشـت گـردوں کی فائ...
18/05/2026

باجوڑ:تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈاگ قلعہ میں انسداد پولیو مہم کے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سید عزیز دہـشـت گـردوں کی فائرنگ سے شہید

د خیبر ضلع لنډي کوتل تحصیل د خیبر مارکیټ تکيه په سیمه کې د ټرانسپورټرانو له خوا د پاکستان افغان لویه لاره تړل شوې ده ټرا...
18/05/2026

د خیبر ضلع لنډي کوتل تحصیل د خیبر مارکیټ تکيه په سیمه کې د ټرانسپورټرانو له خوا د پاکستان افغان لویه لاره تړل شوې ده ټرانسپورټران وايي چې له تېرو ۸ میاشتو راهیسې پاکستانی مسافر او موټرې په افغانستان کې بند پاتې دي او له سختو ستونزو سره مخ دي.

Address

Al Haram Modal Town Ring Road
Peshawar
25000

Telephone

+923429054314

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANN - Afghan News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ANN - Afghan News Network:

Share