Rj Ilyas Afridi -Ily Bahyi".

Rj Ilyas Afridi -Ily Bahyi". This page is about Information, entertainment, Fun and Education

حسینیت کے خفیہ درخشاں پہلو !سن 11 ھجری جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عمر 7 سال تھ...
05/07/2025

حسینیت کے خفیہ درخشاں پہلو !

سن 11 ھجری جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عمر 7 سال تھی ،یعنی خالص بچپن کی عمر تھی ،
اس حساب سے سن 61 ھجری کو کربلا میں یزید کے مقابلے میں آکر شہید ہوتے وقت آپ کی عمر57 سال بنی ۔
گویا حضور کے وصال کے وقت سے کربلا کے معرکہ تک درمیان میں آپ کی عمر مبارک کے 50 سال کا طویل عرصہ گذرا ہے ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی عمر کے یہ 50 قیمتی سال کہاں گذرے ؟
کیونکہ جب بھی حضرت حسین کا ذکر ہوتا ہے تو یا تو آپ کے بچپن کا ذکر ہوتا ہے مثلا ،
👈حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا نام خود حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا۔
👈حضرت حسین رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ دوران نماز بحالت سجدہ حضور کے کاندھے پر سوار ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ طویل کردیا ۔
👈حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات حسنین کو کاندھوں پر بٹھایاہوا ہے ، تو میں نے کہا واہ کیا خوب سوار ہے ، میری بات سن کر حضور نے فرمایا یہ بھی تو دیکھو کہ کیا خوب سواریاں ہیں ۔
👈حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار دوران خطبہ حضرات حسنین کو آتے دیکھا تو ممبر سے اتر کر دونوں نواسوں کو اپنی گود میں بٹھا لیا ۔
یاپھر
👈حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عمر کے آخری ایام کا ذکر ہوتا ہے کہ جب آپ یزید کے مقابلے میں میدان میں آئے ۔

سوچنے کی بات تو ہے کہ باقی کی پوری عمر جو آپ کی حیات مبارکہ کا 87 فیصد حصہ بنتا ہے وہ آپ نے کہاں گذاری ؟
کس کے ساتھ گذاری ؟
کس کی ماتحتی میں گذاری ؟
کس خلیفہ کی خلافت کے تحت گذاری ؟
نمازیں کس مسجد میں پڑھیں ؟
کس کس امام کے پیچھے پڑھیں ؟
رشتہ کہاں کیا ؟
آپ کی بہن حضرت ام کلثوم کے لئے آپ کے گھر بارات کس کی آئی ؟
آپ کے دولہا بھائی کون بنے ؟
دوستی اگر کسی سے کی تو وہ کون کون تھے ۔
وظیفہ کس سے لیتے رہے ؟
وزیر مشیر کس کے بنے ؟
حضرت ابوبکر کی سوا 2سالہ مدت خلافت میں آپ کہاں تھے ؟
حضرت عمر کے پونے 11 سالہ مدت خلافت میں آپ کدھر تھے ؟
حضرت عثمان کے پونے 12 سالہ مدت خلافت میں آپ کہاں تھے ؟
حضرت علی کے پونے 5 سالہ دور خلافت میں کہاں مصروف رہے ؟
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے سوا 19 سالہ دور حکومت میں آپ کہاں تھے ۔

ان تمام سوالوں کا جواب یہ ہے کہ آپ اس تمام طویل دورانیہ میں انہی تمام مقدس ہستیوں کے مقتدی ، رشتہ دار ، معاون ، وزیر ، مشیر ، حامی ، اور دست و بازو بنے رہے ۔
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے لیکر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تک سب کے ہاتھوں پر بیعت کی ہے آپ نے ۔
ان کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں آپ نے ۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اپنی بہن حضرت ام کلثوم کا نکاح کرکے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنی غیرت، محبت ، شادی ، غمی ، دوستی ،دشمنی اور رشتہ داریاں سب سانجھی کرلی تھیں آپ نے ۔

حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی حضرت سکینہ کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پوتے زید بن عمرو سے کرکے
اور اپنی بیٹی فاطمہ بنت حسین کا نکاح حضرت عثمان کے پوتے عبداللہ بن عمرو سے کرکے حضرت عثمان سے سارے رشتے جوڑ رکھے تھے ۔

اسی طرح جب باغیوں نےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کا محاصرہ کیا تو آپ نے حضرت عثمان کے گھر کی چوکیداریاں کیں ۔

یہ سب وہ حقائق ہیں جن سے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی پوری عمر کنایہ ہے مگر اہلسنت اس 50 سالہ دور حسینیت سے متعلق نہ سوال اٹھاتے ہیں کہ یہ امت سے مخفی کیوں ہیں اور نہ ہی جواب تلاشتے ہیں ۔
جبکہ اہل تشیع تو مرکربھی یہ حقائق قوم کے سامنے نہیں لائیں گے ، کیونکہ اس صورت میں ان کے مذہب کی عمارت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا ۔
سچ یہ ہے کہ حسینیت صرف یزید کے مقابلے میں آکر امر ہونے کا نام نہیں بلکہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے عملا یہ بھی ثابت کیا ہے کہ
حضرت صدیق اکبر کی اقتداء کا نام بھی حسینیت ہے ۔
حضرت عمر ، عثمان ، امیرمعاویہ کی امامت کو تسلیم کرنے کا نام بھی حسینیت ہے ۔
حضرت عمر ، حضرت عثمان سے رشتے داریاں کرنے کا نام بھی حسینیت ہے ۔
حضرت عثمان کے گھر کے چوکیداری کا نام بھی حسینیت ہے ۔
اور تمام حضرات صحابہ سے محبت کرنے کانام بھی حسینیت ہے ۔
حسینیت کو صرف کربلا تک محدود کرکے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی باقی 50 سالہ حیات مبارکہ کو چھپانے والا سیدنا حسین کا چاہنے والا کیسے ہوسکتا ہے!

منقول

29th June 2025 Sunday 3rd Muharam Ul Haram 1447 H بجلی کے بلوں میں سے PTV پی ٹی وی  فیس ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد۔۔۔...
29/06/2025

29th June 2025 Sunday 3rd Muharam Ul Haram 1447 H
بجلی کے بلوں میں سے PTV پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ حکومتِ وقت کا غریب ذلیل و رسوا تباہ و برباد عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد ظالمانہ اور خاموش اضافے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی عوام خاموش اور مستقبل تاریک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#منقول #ظلم #غریب #حکومت #گیس

29/06/2025

شیعہ ذاکرین کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ کربلا میں جگہ جگہ CCTV
سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے...
#منقول

26th June 2025 Thursday یکم محرم الحرام 1447ھتمام دوست احباب بیرون ملک مقیم مسافر بھائیوں اور تمام امت مسلمہ کو نیا اسلا...
26/06/2025

26th June 2025 Thursday
یکم محرم الحرام 1447ھ
تمام دوست احباب بیرون ملک مقیم مسافر بھائیوں اور تمام امت مسلمہ کو نیا اسلامی سال بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے یہ نیا سال باعثِ خیر وبرکت فرمائے آمین


مڈل کلاس بندے نے گھر میں داخل ہوتے ہی مین سوئچ Off کر دیا ۔ بیوی اور بچوں نے اسے حیرانی سے دیکھا ۔" دو دن گرمی میں گزار ...
26/06/2025

مڈل کلاس بندے نے گھر میں داخل ہوتے ہی مین سوئچ Off کر دیا ۔ بیوی اور بچوں نے اسے حیرانی سے دیکھا ۔
" دو دن گرمی میں گزار لو "
" کیوں۔۔۔۔۔؟ " بیٹی نے پوچھا ۔
" ریڈنگ پرسوں ھو گی ... ہم 198یونٹ پہلے ہی جلا چکے ہیں .... ایسا نہ ہو اگلے 6 مہینے پھر سے پیٹ کاٹنا پڑے "
سب گھر والوں کے ہونٹوں پر زخمی سی مسکراہٹ پھیل گئی 💔

اس شدید گرمی میں ایک عام ادمی
کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے
کبھی سورج کی طرف اور
کبھی اپنے بچوں کی طرف
خدارا عام ادمی پر رحم فرمائیں
200 یونٹ والی بندش
ختم کریں
اور گرمیوں والے مہینوں میں آپ کی آپنی عوام کو ریلیف دیں🙏🙏🙏🙏
#ظلم #واپڈا #غریبی #غربت #لوڈشڈینگ #مظلومعوام #پاکستانحکومت #خيبرپختونخوا #ٹھنڈی #شجرکاری #محرم
Ilyas Afridi

پورا پڑھنا اور جواب دلیل کے ساتھ دینا گالی کے ساتھ نہیں. پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آن...
25/06/2025

پورا پڑھنا اور جواب دلیل کے ساتھ دینا گالی کے ساتھ نہیں.

پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا
واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے
اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں 10 محرم کا دن آیا تھا
امام زین العابدین جو امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو گھوڑا نکالا
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو ماتم کیا
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماری
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو آگ لگا کر اس میں چھلانگ لگائی؟
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو اپنے آپ پر تلوار یا چاقو چلاۓ؟
اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہے
کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں
کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا

حق اور باطل کو جان کے جیو...
#بالائی #جنگلات #خيبرپختونخوا #محرم

24th June 2025 Tuesday Ily bahyi  #مون  #سون  بارشيں اس  #دفعہ معمول سے 10  #دن قبل  #شروع ھونے کا امکان مون سون  #بارشو...
24/06/2025

24th June 2025 Tuesday Ily bahyi

#مون #سون بارشيں اس #دفعہ معمول سے 10 #دن قبل #شروع ھونے کا امکان

مون سون #بارشوں کا پہلا #طاقتور سلسلہ

#خيبرپختونخوا ميں مون سون کا پہلا #طاقتور سلسلہ آج #رات سے داخل ھونے کا امکان
#اج رات سے بالائی علاقوں ميں بارشوں کا سلسلہ #شروع ھونے کا امکان
کل رات سے #افغانستان سے #ٹھنڈی ھواؤں کا طاقتور #سلسلہ بھی خيبرپختونخوا ميں داخل ھونے کا امکان
#آج رات صرف #بالائی اور #محدود علاقوں ميں بارش کا امکان
#کل رات سے اور #جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ #پورے خيبرپختونخوا تک پھيل جاۓ گا
کل سے 1 جولائی تک #وقفے وقفے سے #بيشتر علاقوں ميں #موسلادھار بارشوں کا امکان
#سياح حضرات اس دوران #سفر سے گريز کريں
☔️♥️☔️⛈♥️
#جنگلات #شجرکاری #کنجوس

>ہیتی گرین، جسےگنیز ورلڈ ریکارڈ نے "تاریخ کی سب سے کنجوس ترین عورت" مانا ہے، یہ ایک کامیاب بزنس وومن تھیں۔وہ 1834 میں ام...
22/06/2025

>

ہیتی گرین، جسےگنیز ورلڈ ریکارڈ نے "تاریخ کی سب سے کنجوس ترین عورت" مانا ہے، یہ ایک کامیاب بزنس وومن تھیں۔
وہ 1834 میں امریکہ کے ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئی جہاں وہ ایک امیر بزنس مین کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ اسے اپنے والد سے وراثت میں 7.5 ملین (75لاکھ) ڈالرز ملے تھے ۔ 21 سال کی عمر میں ، ہیتی نیویارک چلی گئی تاکہ وال اسٹریٹ میں اپنا پیسہ انویسٹ کر سکے ، اس نے وہاں؛

"وال اسٹریٹ کی ملکہ" کا خطاب حاصل کیا۔ "

اس کے نیٹ ورکس کی کل مالیت 2.3بلین (2.3 ارب) ڈالر سے زیادہ ہونے کے باوجود ، ہیتی نے نہایت پسماندگی کی ناقابل یقین زندگی گزاری ہے۔ اس نے شادی بھی ایک کروڑ پتی سے کی تھی ، لیکن اس کے باوجود وہ گروسری اسٹورز سے بچے ہوئے کیک اور ٹوٹی ہوئی کوکیز سستے ہونے کی وجہ سے خریدتی رہی ، ہر روز اپنے کتے کے لئے دکانوں سے مفت ہڈیاں مانگتی رہی۔ ہیتی صرف کنجوس نہیں تھی بلکہ وہ ایک بے ہودہ زندگی گزار رہی تھی۔ اس نے پرانے کپڑے پہنے ہوئے تھے جو اس نے سولہ سال کی عمر سے کبھی تبدیل نہیں کیے تھے اور اس نے بچت کرنے کے لیے اپنا انڈرویئر بھی خود سلائی کیا تھا ۔ اس نے کبھی گرم پانی استعمال نہیں کیا ، کالا لباس پہنا اور کبھی تبدیل نہ کیا۔

ہیتی کی کنجوسی کا ایک المناک واقعہ تب پیش آیا جب حادثے میں اس کے بیٹے کی ٹانگ ٹوٹ گئی - اس نے علاج پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے، پہلے مفت طبی دیکھ بھال کے ذرائع کافی دیر تلاش کیے . جس کی وجہ سے علاج میں دیر ہونے سے اس کے بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی گئی -

ہیتی گرین 1916 میں 81 سال کی عمر میں نیویارک شہر میں انتقال کر گئیں۔ "دنیا کا کنجوس ترین انسان" بن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہو گئیں۔ اس کی موت کی وجہ اس کی ملازمہ کے ساتھ ہونے والا جھگڑا تھا جس سے اس کو فالج ہو گیا تھا؛ ملازمہ نے اپنی انتہائی کم تنخواہ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا - جس پر ہیتی نے جھگڑا کیا.

ہیتی کے بیٹوں کو اس کی کنجوسی وراثت میں نہیں ملی۔ اس کے بجائے، وہ حیرت انگیز طور پر انتہائی کشادہ دل اور سخی تھے، انہوں نے اپنے پیسوں سے مفت ہسپتال بنوایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخاوت تاریخ کے کنجوس ترین لوگوں کی نسلوں میں بھی آ سکتی ہے۔

#منقول #کنجوس #دولت #جنگلات #شجرکاری

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ ساون اتنا زرخیز ہوتا ہے کہ اگر سوکھی لکڑی بھی زمین میں گا...
21/06/2025

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔
بزرگوں کا کہنا ہے کہ ساون اتنا زرخیز ہوتا ہے کہ اگر سوکھی لکڑی بھی زمین میں گاڑ دی جائے تو وہ سبز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ پودے اور درخت لگانے کے لیے سب سے موزوں وقت سمجھا جاتا ہے۔

آئیے! اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور درخت لگانے کی تیاری کریں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

درختوں میں نیم ایک خاص درخت ہے جو 55 ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک 12 فٹ اونچا درخت اتنی ٹھنڈک پیدا کرتا ہے جتنے تین ایئر کنڈیشنر مل کر کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نیم کا درخت رات کے وقت بھی آکسیجن خارج کرتا ہے۔

درخت زندگی ہیں — درخت قیمتی سرمایہ ہیں۔
نیم کے پودے کی قیمت تقریباً 50 سے 100 روپے تک ہوتی ہے، جو ہر کسی کی دسترس میں ہے۔

اس کے علاوہ، بکائن، جامن، شیشم، کچنار، پیپل، پاپولر، پلکن، آم، امرود وغیرہ بھی ایسے درخت ہیں جو ماحول دوست ہیں اور ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں۔

🌱 درخت لگائیں — زندگیاں بچائیں!
اب وقت ہے عملی قدم اٹھانے کا، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول دیا جا سکے۔

#درخت #شجرکاری #ماحولیات #ساون #منقول #گرمی #بارشیں #فضاء #جنگلات #خان

UTI، یا Urinary Tract Infection، ایک عام انفیکشن ہے جو آپ کے پیشاب کے نظام کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے، جس میں گر...
18/06/2025

UTI، یا Urinary Tract Infection، ایک عام انفیکشن ہے جو آپ کے پیشاب کے نظام کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے، جس میں گردے، مثانہ، اور پیشاب کی نالی شامل ہیں۔ زیادہ تر انفیکشن مثانے اور پیشاب کی نالی میں ہوتے ہیں۔ خواتین میں یہ مردوں کی نسبت زیادہ عام ہے کیونکہ خواتین کی پیشاب کی نالی چھوٹی ہوتی ہے اور مقعد سے قریب ہوتی ہے، جس سے بیکٹیریا کا مثانے تک پہنچنا آسان ہو جاتا ہے۔

UTI کی علامات
UTI کی علامات انفیکشن کے مقام اور شدت پر منحصر ہوتی ہیں، لیکن عام علامات میں شامل ہیں:

پیشاب کرتے وقت جلن یا درد۔
بار بار پیشاب کرنے کی حاجت، حالانکہ پیشاب کی مقدار کم ہو۔
پیٹ کے نچلے حصے، پیلوِک ایریا، یا کمر میں درد۔
پیشاب کا دھندلا، بدبودار، یا بعض اوقات خونی ہونا۔
تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس۔
اگر انفیکشن گردوں تک پھیل جائے تو بخار، سردی لگنا، متلی، اور قے بھی ہو سکتی ہے۔
UTI کا علاج
UTI کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا سب سے اہم ہے۔ ڈاکٹر آپ کی علامات اور پیشاب کے ٹیسٹ کی بنیاد پر علاج تجویز کریں گے۔

اینٹی بائیوٹکس: زیادہ تر UTI کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کا مکمل کورس کریں، چاہے آپ کی علامات ختم ہو جائیں۔ ادھورا علاج انفیکشن کو دوبارہ بڑھا سکتا ہے یا بیکٹیریا کو اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحم بنا سکتا ہے۔
درد کش ادویات: درد اور جلن کو کم کرنے کے لیے ڈاکٹر کچھ درد کش ادویات بھی تجویز کر سکتے ہیں۔
UTI سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
UTI سے بچنے اور اس کے دوبارہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے کچھ اہم اقدامات یہ ہیں:

زیادہ پانی پئیں: دن بھر میں وافر مقدار میں پانی پینے سے پیشاب کی نالی صاف رہتی ہے اور بیکٹیریا باہر نکل جاتے ہیں۔
صفائی کا خیال:
خواتین بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد ہمیشہ آگے سے پیچھے کی طرف (front to back) صاف کریں تاکہ مقعد سے بیکٹیریا پیشاب کی نالی میں داخل نہ ہوں۔
جنسی تعلق سے پہلے اور بعد میں پیشاب کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
پیشاب نہ روکیں: جب بھی پیشاب کی حاجت محسوس ہو، فوراً پیشاب کریں۔
مناسب لباس: ڈھیلے اور سوتی انڈرگارمنٹس پہنیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے اور نمی جمع نہ ہو۔ تنگ اور مصنوعی کپڑوں سے پرہیز کریں۔
کریَن بیری کا استعمال: کچھ تحقیق کے مطابق کرین بیری کا رس بیکٹیریا کو پیشاب کی نالی سے چپکنے سے روکنے میں مددگار ہو سکتا ہے، لیکن اسے علاج کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
کیفین اور الکحل سے پرہیز: ان چیزوں سے مثانے میں جلن بڑھ سکتی ہے۔.......
#منقول
#

*بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم**اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌**صبح بخیر زندگی* *جمعہ ...
06/06/2025

*بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم*
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌*
*صبح بخیر زندگی*
*جمعہ مبارک*
*آج کا کیلنڈر*

*09 ذوالحج 1446ھ*
*06 جون 2025ء*
*24 جیٹھ 2082ب*
*بروز جمعہ Friday*

🎤 *ایام تشریق میں تکبیرات کا اہتمام !*
🔹 *حضرت علی رضی اللہ عنہ عرفہ کے دن فجر کی نماز سے لے کر ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر تک ہر نماز کے بعد تکبیر کہا کرتے تھے.*
*اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ*

📗«مصنف ابن أبي شيبة: 2/165، الأثر رقم: 5620»~*

*آپ کے قیمتی دعاؤں کا طلبگار*
*ایلی بھائی*

حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ باچا خان ایرپورٹ کا نام دوبارہ پشاور انٹرنیشنل ائرپورٹ ✈ رکھا جائے کیونکہ پشاور دنیا میں...
06/06/2025

حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ باچا خان ایرپورٹ کا نام دوبارہ پشاور انٹرنیشنل ائرپورٹ ✈ رکھا جائے کیونکہ پشاور دنیا میں جانا پہچانا اور تاریخی نام ہے۔
جو دوست متفق ہے وہ ضرور شیئر کریں۔۔۔۔

Address

Peshawar

Telephone

+923219715474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rj Ilyas Afridi -Ily Bahyi". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category