Islamic Video

Islamic Video "Spreading the light of Islam through knowledge, inspiration, and reminders. Follow for Islamic videos, Quran recitations, Hadith, and more."

ایک بار ضرور پڑھیں 🙏👇👇👇ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے ...
16/06/2025

ایک بار ضرور پڑھیں 🙏👇👇👇
ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے (Kidneys)صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔

آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔
❤️۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝❤️
❤️ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

28/04/2025

میک اپ کی وجہ سے تیمم / عروسی لباس کی وجہ سے بیٹھ کرنماز پڑھنے کا حکم
سوال:
السلام علیکم و رحمت اللہ
مولوی صاحب میں پالر کی پاس گی اور میکپ زینت و زینت کیا تو وضو ٹوٹ گئی کیا مجھے تیمم کرنا جائز ہے اگر میں وضو کروں گی تو میری میکپ خراب ہوگا میں نے بہت خرچہ کیاہے ۔
کیا دلہن اپنے بھاری عروسی لباس میں بیٹھ کر نماز ادا کر سکتی ہے،؟جبکہ اسے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے میں دقت ہو؟ دلہن کا بہت زیادہ زیورات سے آراستہ ہونے،اور ساتھ بھاری عروسی لباس کی وجہ سے اشارے سے نماز ادا کرنا درست ہے؟ جبکہ دلہن کو کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر نماز ادا کرنے میں دقت پیش آرہی ہو.؟ دلہن اپنی عصر سے عشاء تک کی نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کرتی ہے،بعد میں کسی وقت وضو ٹوٹ جائے ،اور اب میک اپ سے آراستہ ہے، کیا اس حالت میں تیمم کر کے نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ دلہن کو اپنی نماز کی ادائیگی کی فکر ہے، وہ نہیں چاہتی کہ اس کی کوئی نماز بھی چھوٹ جائے،یا قضاء ہو جائے، اس تمام صورت مسئلہ کو دیکھتے ہوئے دلہن کس طرح نماز ادا کرسکتی ہے؟

جواب:
وعلیکمالسلام و رحمت اللہ
فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ نماز میں قیام کرنا ( یعنی کھڑے ہوکر نماز پڑھنا) فرض ہے، لہٰذا ان نمازوں میں اگر کوئی ( چاہے مرد ہو یا عورت) بلا عذر قیام کو چھوڑ کر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے تو فرض کے چھوٹ جانے کی بنا پر اس کی نماز نہیں ہوگی، خلاصہ یہ ہوا کہ فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ نماز عورتوں کے لیے بھی بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے، البتہ کوئی ایسا عذر ( بیماری وغیرہ) ہو جس کی وجہ سے قیام (کھڑے ہونے) یا سجدہ کرنے پر قدرت نہ ہو تو پھر ان نمازوں کو بھی بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت مردوں اور عورتوں دونوں کو ہے۔

صورتِ مسئولہ میں دلہن کا اپنا عروسی لباس پہننے کی وجہ سے بیٹھ کرنماز پڑھنا یہ کوئی ایساعذر نہیں ہے،جس سے دلہن کے لیے بیٹھ کرنمازپڑھنی جائز ہو،لہذا دلہن کا عروسی لباس پہننے کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے سے ترک قیام لازم آرہاہے،جو کہ فرض ہے ،اس وجہ سے بیٹھ کرنماز پڑھنے سے فرض نماز ادا نہیں ہوگی،اور جس طرح عام حالت میں نماز ادا کی جاتی ہےاسی طرح نماز کی ادائیگی کرنی ضرروی ہے۔

شریعت میں وضوء کے بجائے تیمم کی اجازت صرف مجبوری اور معذوری کی صورت میں دی گئی ہے جب وضوء کرنے میں کسی بیماری کے پیدا ہونے یا بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہو۔ صورت مسئولہ میں دلہن کے لیے میک اپ کو باقی رکھنا کوئی شرعی عذر نہیں،لہذا اگر وضو ٹوٹ جاتاہو تو نماز کی ادائیگی کے لیے دوبارہ وضو کرنا پڑے گا تیمم کرنا اس حالت میں جائز نہیں ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا عجز المريض عن القيام صلى قاعدا يركع ويسجد، هكذا في الهداية وأصح الأقاويل في تفسير العجز أن يلحقه بالقيام ضرر وعليه الفتوى، كذا في معراج الدراية، وكذلك إذا خاف زيادة المرض أو إبطاء البرء بالقيام أو دوران الرأس، كذا في التبيين أو يجد وجعا لذلك فإن لحقه نوع مشقة لم يجز ترك ذلك القيام، كذا في الكافي."

(كتاب الصلوة، الباب الرابع عشرفي صلوة المريض، ج: 1،ص: 136، ط: رشيدية)
واللہ اعلم باالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستار حسنی صاحب copy

20/04/2025

‏کُلُّ نَفْسٍ ذَائقةُ الْمَوْتِ.😢
‏یاﷲ ہمیں موت کے وقت لَا اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّہ
پڑھنا نصیب فرما🤲😇

19/04/2025

پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ، ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری

یہ ایک میت ہے، لوگ جنازہ لے کر جارہے تھے اسی دوران اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے. گھر والے اور رشتہ دار وغیرہ اس مردہ جسم (...
18/04/2025

یہ ایک میت ہے، لوگ جنازہ لے کر جارہے تھے اسی دوران اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے. گھر والے اور رشتہ دار وغیرہ اس مردہ جسم (میت) کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیتے ہیں اور تمام لوگ بھاگم بھاگ کمروں وغیرہ میں پناہ لے لیتے ہیں.

یہ میری اور آپ کی کہانی ہے. ہمارے ہونے نہ ہونے سے اتنا فرق پڑتا. آپ سوچیں کہ مرنے کے بعد کوئی آپ کے ساتھ بارش کے پانی میں بھیگنا گوارہ نہیں کرتا، کوئی اس بارش میں اپنی قیمتی چیزوں کو خراب نہیں کرنا چاہتا. کہاں قبر اور کہاں پھر محشر کی سختیاں۔

سوچنے کی بات ہے کہ...!!!

*ہم دنیا داری اور ان رشتوں کے لیے اپنے رب کو ساری عمر ناراض کرتے پھرتے ہیں اور آخر میں ہماری یہ حیثیت...... ؟؟؟؟

Why Sharing Your Child’s Photos on Social Media Can Be RiskyNot everyone has good intentions.
18/04/2025

Why Sharing Your Child’s Photos on Social Media Can Be Risky
Not everyone has good intentions.

11/04/2025

جب ایمـان تھا تو تـین سو تـیرہ بھی کافی تھے.
اب ایمـان نہیں تو 57 ممالک بھی ب و ج ھ بنے ہیں.

11/04/2025
10/04/2025

بدلہ لینے والوں سے مت ڈرا کرو
بلکہ معاف کرنے والوں سے ڈرو
کیونکہ ان کا بدلہ اللہ خود لیتا ہے💔

10/04/2025

Must read 1 time ❤️
اَللّهُمَّ صَلَّ عَلیَ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیَ الِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلیَ اِبرَاهِیمَ وَعَلیَ الِ اِبرَاهِیمَ اِنَّکَ حَمیدٌ مَّجِیدٌ.

اَللّهُمَّ بَارِک عَلیَ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیَ الِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلیَ اِبرَاهِیمَ وَعَلیَ الِ اِبرَاهِیمَ اِنَّکَ حَمیدٌ مَّجِیدٌ.

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Video posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share